پریس ریلیز تفصیل

پرنٹ کریں

21  اگست 2014ء

Mr. Speaker Press Release 21-08-2014


صوبائی اسمبلی پنجاب

لاہور (پریس ریلیز) 21 اگست 2014

 

     سپیکر پنجاب اسمبلی رانا محمد اقبال خاں سے نائلہ چوہان ،  نامزد پاکستانی ہائی کمشنر برائے آسٹریلیانے اسمبلی چیمبرز میں ملاقات کی۔ ملاقات میں پاکستان میں جمہوری نظام کے تسلسل ،اداروں کی مضبوطی ،پارلیمنٹ کی بالادستی اور میڈیا کی آزادی کے علاوہ ذاتی دلچسپی کے امور زیر غور آئے۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے سپیکر نے کہا کہ حکومت جہالت، پسماندگی،غربت کے خاتمے اور عوام کو صحت ،تعلیم و دیگر بنیادی ضروریات کی فراہمی کے لیے جامع پروگرام لے کے آگے بڑھ رہی ہے ۔انہوں نے کہا کہ پاکستانی قوم نے جمہوریت کی بحالی کے لیے بھاری قیمت ادا کی ہے انہوں نے کہا کہ قومی اورصوبائی اسمبلیوں میں خواتین کو خصوصی نمائندگی دی گئی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب میاں محمد شہباز شریف ملک میں مضبوط جمہوری نظام کے قیام کے لئے دن رات محنت کر رہے ہیں۔ ر انا محمد اقبال خاں نے کہا کہ ہمیں ایسا کوئی قدم نہیں اٹھانا چاہیے جس سے ملکی اداروں کو نقصان کا اندیشہ ہو ۔ ملکی مفاد اور آئین کی بالا دستی کے لیے ذاتی اختلافات سے بالا تر ہو کر سوچنا چاہیے ۔انہوں نے کہا کہ لائیو سٹاک، تعلیم، صحت اور تجارتی شعبہ میں پاکستان اور آسٹریلیا کو ایک دوسرے کے ماہرین سے استفادہ کرنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان دہشت گردی کے خلاف جنگ میں سر فہرست ہے ۔ سول سوسائٹی، سیاستدان، میڈیا اور تمام سیاسی جماعتیں دہشت گردی کے خلاف جنگ میں متحد ہیں۔نائلہ چوہان ، نامزد پاکستانی ہائی کمشنر برائے آسٹریلیانے کہا کہ وہ آسٹریلیااورپاکستان کے مابین تجارتی شعبہ میں پاکستان کے ساتھ تعاون بڑھانے کے لیے اپنا بھر پور کردار ادا کریں گے۔ بعد ازاں سپیکر نے معزز مہمان کو اسمبلی شیلڈ بھی پیش کی ۔

 

 

(عبد القہار راشد)

افسر تعلقات عامہ

فون نمبر: 042-99200310 فیکس نمبر:042-99204750

موبائل نمبر:0300-4284607

 

ایوان

سیکریٹیریٹ

اراکین

کمیٹیاں

ایوان کی کارروائی

مرکز اطلاعات

رپورٹیں اورمطبوعات

CPA Regional Conference 2025