پریس ریلیز تفصیل

پرنٹ کریں

26  ستمبر 2013ء

Press Release Deputy Speaker 26-09-2013

No.PAP/PRO/Deputy Speaker/13/102


پریس ریلیز 26ستمبر 2013


لاہور (       ) وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے گزشتہ روز بلوچستان میںآ نے زلزلہ کے متاثرین کے لئے امدادی سامان کا پہلاخصوصی طیارہ قائم مقام سپیکر پنجاب اسمبلی سردار شیر علی خان کی قیادت میں روانہ کر دیا۔روانگی سے قبل ڈپٹی سپیکر سردار شیر علی گورچانی نے لاہور ائیر پورٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ پنجاب حکومت نے بلوچستان زلزلہ متاثرین کیلئے ریلیف ورک شروع کر دیا ہے۔ متاثرہ علاقوں میں ڈاکٹرز،ادویات،ایمبولینس کی فراہمی کا عمل شروع کر دیا گیا ہے تاکہ متاثرین کو بر وقت طبی امداد فراہم کی جاسکے۔ وفاقی اور پنجاب حکومت نے بلوچستان حکومت کو ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کروائی ہے ۔بلوچستان کے متاثرہ علاقوں میں آرمی کا دستہ بھی روانہ کر دیا گیا ہے۔ بلوچستان کے متاثرہ علاقوں کیلئے راشن ،خیمے ادویات بھی فراہم کرنے کے لئے روانہ ہو رہے ہیں تاکہ متاثرین کو بروقت سہولیات فراہم کر سکیں ۔انہوں نے کہا کہ بلوچستان سے اطلاعات ملی ہیں کہ آواران میں زلزلہ نے زیادہ تباہی مچائی ہے ہلاکتوں کیساتھ زخمیوں کی تعدادمیں اضافے کا خدشہ ہے ۔ ہم آواران ودیگر متاثرہ علاقوں کے متاثرین کی ہر ممکن مدد کریں گے ان کے دکھ درد کم کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے۔انہوں نے کہا کہ (ن) لیگ نے ملک میں ہمیشہ قدرتی آفات سے متاثرہ افراد کی بھرپور مدد اور ان کی بحالی کے لیے کام کیا ہے ،زلزلہ کے نتیجے میں ہونے والے جانی اور مالی نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے متاثرین سے دلی ہمدردی اور ہر ممکن تعاون کا اظہار کیا ۔

 

ر اؤ ماجد علی

افسر تعلقات عامہ برائے ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی

فون نمبر: 042-99200313 فیکس نمبر:042-99200314

موبائل نمبر:03008811898

 

ایوان

سیکریٹیریٹ

اراکین

کمیٹیاں

ایوان کی کارروائی

مرکز اطلاعات

رپورٹیں اورمطبوعات