پریس ریلیز تفصیل

پرنٹ کریں

05  ستمبر 2013ء

Press Release Deputy Speaker 05-09-2013

No.PAP/PRO/Deputy Speaker/13/90


پریس ریلیز۔5ستمبر2013

 ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی سردار شیر علی خان گورچانی نے کہا کہ 6ستمبر کے شہداء کی جانوں کا نذرانہ اور قربانیاں نا قابل فراموش ہیں۔ 1965کی جنگ ممیں پاک فوج کی بہادری کی ایک سنہری باب کی مانند ہے ۔قائد اعظم اور علامہ اقبال کا پاکستان بنانے کے لئے ہمیں دن رات جدو جہد کرنا ہو گی۔یوم دفاع کے موقع پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہاکہ اس امر میں کوئی شک نہیں کہ فوج ریاست کا دفاع تب ہی کر سکتی ہے جب اسے عوام کی بھر پور تائید اور حمایت حاصل ہو ۔ کسی بھی ریاست کا دفاع اندرونی استحکام ،شہریوں کو آئینی حقوق سے محروم رکھ کر روزگار صحت اور تعلیم کو نظر انداز کرکے ممکن نہیں۔ آئینی اداروں کی مضبوطی اور قانون کی بالا دستی ملک کو استحکام بخشتی ہے جس کے بغیر ترقی کا خواب پورا نہیں ہوسکتا۔ آج ایفائے عہد کا دن ہے کہ ہم نے اپنے وطن کو سیاسی ،معاشی،اقتصادی اور دفاعی اعتبار سے مضبوط بنیادوں پر کھڑا کرنا ہے ۔

 

ر اؤ ماجد علی

افسر تعلقات عامہ برائے ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی

فون نمبر: 042-99200313 فیکس نمبر:042-99200314

موبائل نمبر:03008811898

 

ایوان

سیکریٹیریٹ

اراکین

کمیٹیاں

ایوان کی کارروائی

مرکز اطلاعات

رپورٹیں اورمطبوعات

CPA Conference 2025