پریس ریلیز تفصیل

پرنٹ کریں

17 فروری 2014ء

Press Release Deputy Speaker 17-02-2014

No.PAP/PRO/Deputy Speaker/14/25


پریس ریلیز۔17فروری 2014  


          قائم مقام سپیکر پنجاب اسمبلی سردار شیر علی خان گورچانی نے کہا کہ پنجاب میں تعلیم کے فروغ کے لئے وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کی جانب سے کئے گئے اقدامات سے ملنے والے اچھے نتائج کو پوری دنیا میں مانا گیا ہے ۔موجودہ دور میں شفاف تعلیمی نظام نے امیر اور غریب کا فرق ختم کر دیا ہے ۔اب و ہی بچہ اول پوزیشن حاصل کرے گا جو محنت کرئے گا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور سے آئے 50رکنی طلبہء کے وفد سے پنجاب اسمبلی میں ملاقات کے دوران کیا ۔انہوں نے وفد کو پنجاب اسمبلی کی تاریخ سے آگاہ کیا ۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم نے مستقبل کے معماروں کے لئے پنجاب اسمبلی کے دروازے کھول دیے ہیں تا کہ وہ یہاں ہونے والی قانون سازی دیکھ کر سیکھیں اور اپنے مفید مشورے دے سکیں۔ آج کا نوجوان پاکستان کا کل ہے اور اپنے کل کو سنوارنے کے لیے ہمیں ہر سطح پر نوجوان نسل کی رہنمائی کرنی ہو گی۔انہوں نے کہا کہ ہمارے قائدین پاکستان اور اس کی عوام کے ساتھ دلی لگاؤ رکھتے ہیں ، ہمارا یہ قوم سے وعدہ ہے کہ بحرانوں سے پاک اور ترقی یافتہ پاکستان کا تحفہ عوام کو دے کر دم لیں گے۔ ہم پاکستانی ہیں اور ہمیں پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کے لیے ایک مثبت سوچ کے ساتھ آگے بڑھنا ہو گا۔وہی قومیں ترقی کرتی ہیں جو اپنے حق کے لیے لڑنا جانتی ہیں۔ ملک کو موجوہ بحرانوں سے نکالنے کے لئے یوتھ کو اپنا کردار ادا کرنا ہو گا تاکہ ہم پاکستان کو قائد اور علامہ اقبال کا پاکستان بنا سکیں۔ بعد اذاں وفد کو پنجاب اسمبلی کی تاریخی بلڈنگ کا دورہ بھی کروایا گیا۔

 

راؤ ماجد علی

افسر تعلقات عامہ برائے ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی

فون نمبر: 042-99200314 فیکس نمبر:042-99204750

موبائل نمبر:03008811898

 

ایوان

سیکریٹیریٹ

اراکین

کمیٹیاں

ایوان کی کارروائی

مرکز اطلاعات

رپورٹیں اورمطبوعات

CPA Conference 2025