پریس ریلیز تفصیل

پرنٹ کریں

13 فروری 2014ء

Press Release Deputy Speaker 13-02-2014

No.PAP/PRO/Deputy Speaker/14/21


پریس ریلیز۔13فروری 2014     

          ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی سردار شیر علی خان گورچانی نے کہا کہ کسی قوم کی ترقی میں تعلیم ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے، جدید علم کے حصول سے ہی پوری قوم کی ترقی ممکن ہے۔ آج ضرورت ہے کہ ہماری نوجوان نسل آگے آئے اور پاکستان کے روشن مستقبل کے لئے ہمارے ساتھ مل کر کام کرئے۔تعلیم کو عام کرنے میں پرایئویٹ کالجز اور یونیورسٹیز اہم قردار ادا کر سکتے ہیں ۔پنجاب حکومت تعلیم عام کرنے میں پبلک پرائیویٹ پارٹیز کی مکمل حمائت اور مدد کرے گی۔ حکومت پنجاب نے اِس سلسلے میں کئی اہم قدم اْٹھاے ہیں جن کی وجہ سے پاکستان تعلیمی میدان میں تیزی سے ترقی کی طرف گامزن ہوگا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے مقامی یونیورسٹی کی سالانہ سپورٹس فیسٹیول کی تقریب میں خطاب کے دوران کیا۔تقریب کے میزبان چوہدری عبدالرحمان تھے ، تقریب میں رکن صوبائی اسمبلی ماجد ظہور،سنیئر صحافی عارف نظامی، سجاد میر ، بابر محمود، طلبہء و طالبات ، اساتذہ اور والدین کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔تقریب میں طلبہء و طالبات نے پاکستان کے ثقافتی ملبوسات پہنے مہمان خصوصی کو سلامی پیش کی۔ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی سردار شیر علی خان گورچانی نے مزید کہاکہ آج سے پہلے نوجوان نسل کو کوئی پلیٹ فارم نہیں دیا گیاتھا مگر پنجاب حکومت کی جانب سے یوتھ پالیسی اور یوتھ فیسٹیول نے نوجوان نسل کو اپنی کارکردگی کے جوہر دکھانے کے لیے منفرد پلیٹ فارم مہیا کیا۔انہوں نے کہا کہ تعلیم کی ترقی کے لیے جو کام وزیرِ اعلیٰ میاں شہباز شریف نے کیے ہیں ان میں سکولوں کے لیے پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی لیب، غریب طلباء کے لیے دانش سکول سسٹم کا آغاز، پنجاب بھر میں لائق طلبہ میں لیپ ٹاپ کی تقسیم،پنجاب انڈونمنٹ فنڈز، بین الاقوامی یونیورسٹیوں میں تعلیم کے لیے مستحق طلباء کوقرضہ نہیں بلکہ وظائف کے لیے گرانٹ اور بین الاقوامی تعلیمی دورے اور لائق اور مستحق طلبہ کو خصوصی کیش ایوارڈ تعلیم کے میدان میں ترقی کے لیے اہم اقدامات ہیں۔دانش سکولوں کے قیام کی بدولت آج غریب بچوں کو بھی وہی تعلیمی سہولیات مل رہی ہیں جو اعلیٰ پرائیویٹ تعلیمی دارے میں میسر ہوتی ہیں۔ملک کو موجوہ بحرانوں سے نکالنے کے لئے یوتھ کو اپنا کردار ادا کرنا ہو گا تاکہ ہم پاکستان کو قائد اور علامہ اقبال کا پاکستان بنا سکیں۔

 

راؤ ماجد علی

افسر تعلقات عامہ برائے ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی

فون نمبر: 042-99200314 فیکس نمبر:042-99204750

موبائل نمبر:03008811898

 

ایوان

سیکریٹیریٹ

اراکین

کمیٹیاں

ایوان کی کارروائی

مرکز اطلاعات

رپورٹیں اورمطبوعات

CPA Conference 2025