پریس ریلیز تفصیل

پرنٹ کریں

16 دسمبر 2013ء

Press Release Deputy Speaker 16-12-2014

No. PAP/PRO/Deputy Speaker/13/135


پریس ریلیز۔ 16دسمبر2013


کراچی 16دسمبر :- ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی سردار شیر علی گورچانی نے کہا ہے کہ آوران زلزلہ زدگان کی مکمل بحالی تک پنجاب حکومت ریلیف کا کام جاری رکھے گی اور موسم سرما کی آمد پر وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی ہدایت پر9کروڑ 20لاکھ روپے کی لاگت سے متاثرین کو ونٹر ریلیف پیکیج کے تحت امدادی سامان بھیجوانے کا عمل شروع ہوچکا ہے جس کے تحت 40 ٹرک کمشنر قلات محمد اکبر حریفال کے حوالے کردیے گئے ہیں ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے آج بلوچستان کے مقام ' لیڈا ریسٹ ہاؤس' لسبیلہ میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر رکن پنجاب اسمبلی و پارلیمانی سیکریٹری برائے خواندگی سردار عاطف مزاری، رکن صوبائی اسمبلی بلوچستان پرنس احمد علی بلوچ ، کمشنر قلات محمد اکبر حریفال ، ڈائریکٹر پنجاب ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی ظہیر احمد و دیگر افسران بھی موجود تھے۔ انہوں نے بتایا کہ ونٹر ریلیف پیکیج کے تحت امدادی اشیاء میں 60 ہزار رضائیاں ، 30 ہزار مردانہ گرم شالیں اور 30 ہزار زنانہ گرم شالیں بھی شامل ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ پنجاب حکومت اب تک 28کروڑ 70لاکھ روپے مالیت کا امدادی سامان بلوچستان حکومت کے حوالے کرچکی ہے اور پنجاب حکومت ‘بلوچستان زلزلہ زدگان ریلیف فنڈ میں 25کروڑ 50 لاکھ روپے کا فنڈ جمع کراچکی ہے جس میں پنجاب کے صوبائی وزراء ، مسلم لیگ (ن) سے تعلق رکھنے والے ارکان صوبائی اسمبلی ، پنجاب کے سرکاری افسران اور معاشرے کے دیگر طبقوں کی طرف سے ملنے والی رقم شامل ہے۔ڈپٹی اسپیکر نے مزید کہا کہ میاں شہباز شریف کا عزم ہے کہ آخری بلوچ بھائی کی بحالی تک حکومت پنجاب امداد جاری رکھے گی اور اس سلسلے میں بلوچستان کی حکومت جو بھی مطالبہ کرے گی اُسے پنجاب حکومت ہر صورت پورا کرے گی۔انہوں نے کہا کہ پنجاب جہاں بلوچستان کے لیے امداد کی فراہمی کا فریضہ انجام دے رہا ہے وہاں پر آواران کے بچوں اور بچیوں کی تعلیم کے لیے بھی منصوبہ بندی کی جارہی ہے جس کے تحت آواران کے بچوں اور بچیوں کو پنجاب کے میڈیکل کالجوں میں داخلہ دینے کی پالیسی کو حتمی شکل دی جارہی ہے اور پنجاب حکومت جنوبی پنجاب کی طرز پر آواران میں ماڈل ولیج بنانے کے لیے بھی تیار ہے۔قبل ازیں ڈپٹی اسپیکر نے لسبیلہ میں ونٹر ریلیف پیکیج کے تحت بھیجے جانے والے سامان کا معائنہ بھی کیا۔ اس موقع پرمسلم لیگ (ن) کے رہنما و رکن صوبائی اسمبلی بلوچستان پرنس احمد علی بلوچ نے آواران کے زلزلہ متاثرین کے لیے پنجاب حکومت کی طرف سے کی جانے والی امدادی کارروائیوں کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ پنجاب حکومت نے زلزلہ کے فوراً بعد متاثرین کی بحالی کے لیے مثالی کوششیں اور اقدامات کیے ہیں۔


ر اؤ ماجد علی

افسر تعلقات عامہ برائے ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی

فون نمبر: 042-99200313 فیکس نمبر:042-99200314

موبائل نمبر:03008811898

 

ایوان

سیکریٹیریٹ

اراکین

کمیٹیاں

ایوان کی کارروائی

مرکز اطلاعات

رپورٹیں اورمطبوعات

CPA Regional Conference 2025