پریس ریلیز تفصیل

پرنٹ کریں

04 جون 2012ء

Speaker, Rana Muhammad Iqbal Khan taking oath from newly elected members of

صوبائی اسمبلی پنجاب

لاہور۔(پریس ریلیز) 04جون 2012

 

          قومی ترقی اور خوشحالی کے لیے آپس کے اختلافات بھلاکر آگے بڑھنا چاہئے۔ وزیراعلیٰ پنجاب نمایاں کارکردگی دکھانے والے طلباء ، اساتذہ اورملازمین کی حوصلہ افزائی کے لیے انہیں نقد انعامات سے بھی نوازتے ہیں ۔پنجاب پبلک سروس کمیشن نے ہمیشہ بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے ۔ پنجاب پبلک سروس کمیشن میرٹ کی پالیسی پر عمل پیرا ہو کر سب کو یکساں انصاف فراہم کرتا ہے اور بے روزگاروں کو روزگار فراہم کرتا ہے۔ ان خیالات کا اظہار سپیکر رانامحمد اقبال خاں نے ایپکا پنجاب سروس کمیشن یونٹ کے نو منتخب عہدیداران کی تقریب حلف برداری سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ حلف کی تقریب قائداعظم لائبریری کے ہال میں منعقد ہوئی جس میں ایپکا پنجاب پبلک سروس یونٹ کے عہدیداران کے علاوہ پنجاب پبلک سروس کمیشن چیئرمین سید صباحت حسین اور کمیشن کے ملازمین نے شرکت کی۔ انہوں نے مزید کہا کہ میں کمیشن کے چیئرمین اور سٹاف کو دن رات محنت کر کے کامیاب طریقے سے عوامی خدمت کرنے پر مبارک باد پیش کرتا ہوں۔ انہوں نے یقین دلایا کہ جائز مطالبات کے حل کے لیے جہاں انکی مدد کی ضرورت ہو گی وہ بھرپور تعاون کریں گے۔ انہوں نے کہا ہم سب کوذاتی مفادات سے بالا تر ہو کروطن عزیز کی خوشحالی کے لیے محنت کرنا ہوگی۔

 

(عبد القہار راشد)

افسر تعلقات عامہ

فون نمبر: 042-99200310 فیکس نمبر:042-99204750

موبائل نمبر:0300-4284607

 

ایوان

سیکریٹیریٹ

اراکین

کمیٹیاں

ایوان کی کارروائی

مرکز اطلاعات

رپورٹیں اورمطبوعات

CPA Regional Conference 2025