پریس ریلیز تفصیل

پرنٹ کریں

23 جنوری 2011ء

سپیکر پنجاب اسمبلی رانا محمد اقبال خاں کا چھانگامانگا پارک میں ترقیاتی کاموں کے سلسلہ میں اجلاس کی صدارت

صوبائی اسمبلی پنجاب

لاہور (پریس ریلیز)-23جنوری2011

 

سپیکر پنجاب اسمبلی رانا محمد اقبال خاں نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب چھانگا مانگا پارک میں معیاری تفریحی سہولیات فراہم کر ر ہی ہے ۔چھانگا مانگا جنگل سے لکڑی چوری کو سختی سے روکا جائے ۔ بد عنوان عناصر ملک و قوم کے دشمن ہیں میاں محمد شہباز شریف عوامی مسائل میں ذاتی دلچسپی لیتے ہوئے معاشرہ سے احساس محرومی کو دور کر رہے ہیں ۔قانون کی عمل داری میں ہی قوموں کی ترقی کا راز مضمر ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے چھانگامانگا پارک میں ترقیاتی کاموں کے سلسلہ میں اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا ۔سیکرٹری جنگلات بابر حسن بھروانہ نے سپیکر کو بریفنگ دی ۔بعدازاں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے سپیکر رانا محمد اقبال خاں نے کہا کہ پنجاب کی معیشت کا انحصار زراعت پر ہے ۔کاشتکار ملک کا سرمایہ ہیں ۔زرعی شعبہ ہماری خوراک کی ضرورت کو پورا کرتا ہے ۔حکومت پنجاب کسانوں کو کھادیں اور زرعی ادویات سستے داموں فراہم کررہی ہے انہوں نے کہا کہ محکمہ جنگلات کے بد دیانت عناصر کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے ۔سپیکر نے عوام سے اپیل کی کہ چھانگا مانگاپارک کے حسن کو برقرار رکھنے کے لیے انتظامیہ سے تعاون کریں۔ رانا محمد اقبال خاں نے کہا کہ پارک اور جنگلات کی مزید بہتری کے لیے حکومت پنجاب اپنے تمام وسائل بروئے کا ر لائے گی۔

 

(عبد القہار راشد)

افسر تعلقات عامہ

فون نمبر: 042-99200310 فیکس نمبر:042-99204750

موبائل نمبر:0300-4284607

 

ایوان

سیکریٹیریٹ

اراکین

کمیٹیاں

ایوان کی کارروائی

مرکز اطلاعات

رپورٹیں اورمطبوعات

CPA Conference 2025