سپیکر پنجاب اسمبلی رانا محمد اقبال خاں کا مقامی ہوٹل میں اوریگا گروپ کے زیر اہتمام سیمینار سے خطاب
صوبائی اسمبلی پنجاب
لاہور۔(پریس ریلیز) 09دسمبر 2010
سپیکر پنجاب اسمبلی رانا محمد اقبال خاں نے کہا ہے کہ غربت اور بے روز گاری کے خاتمہ میں کاشتکار اہم کردار ادا کر سکتے ہیں ، میاں محمد شہباز شریف شفاف سسٹم کے لیے کوشاں ہیں ۔ حکومت پنجاب عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی اور محروم طبقے کی ترقی کے لیے عملی اقدامات اٹھارہی ہے ۔زراعت ، تعلیم ، صحت اور دیگر شعبہ جات میں وزیراعلی پنجاب ذاتی دلچسپی لے رہے ہیں۔گزشتہ روز پنجاب اسمبلی میں سیکورٹی کے ایشومیں غفلت کے ذمہ داران کے خلاف کارروائی ہوگی ۔ توڑ پھوڑ کی بجائے جائز مطالبات کے لیے پر امن احتجاج ہونا چاہئے ۔اپنی ہی املاک کو نقصان پہنچانا دور اندیشی نہیں ہے۔ طلباء ہمارا سرمایہ ہیں۔ انہیں اپنی صلاحیتیں مثبت سمت میں استعمال کرنی چاہئیں۔وہ ایک مقامی ہوٹل میں اوریگا گروپ کے زیر اہتمام سیمینار سے خطاب کر رہے تھے ۔ انہوں نے کہا کہ زراعت کے شعبہ پر خصوصی توجہ دیئے بغیر ترقی ممکن نہیں ہے ۔ کاشتکاروں کو بجلی، کھادیں،زرعی آلات اور ادویات ارزاں نرخوں پر مہیا کی جانی چاہئیں۔کاشتکاروں کے لیے تربیتی ورکشاپس کا اہتمام بھی ہونا چاہئے تاکہ وہ کاشتکاری کے جدید طریقے اپناکر ملکی معیشت کو مستحکم کرنے میں اپنا کردار ادا کرسکیں۔رانا محمد اقبال نے کہا کہ کرپشن فری کلچر کے فروغ کے لیے ہر شخص ذمہ داری کا مظاہرہ کرے، کرپٹ افسران کی نشاندہی ہونی چاہئے بدیانت عناصر ملک کو ترقی کرتے نہیں دیکھ سکتے انہوں نے کہا کہ میرٹ کی بالا دستی کے بغیر عدل و انصاف کا بول بالا نہیں ہو سکتا۔ سیاسی جماعتیں مل بیٹھ کر مہنگائی، دہشت گردی ،بے روز گاری اور دیگر چیلنجز کا مناسب حل تلاش کریں۔جمہوریت میں پالیساں بناتے وقت عوامی خواہشات اور مفاد کو اولیت دی جاتی ہے ۔ عوام کے مسائل میں کمی نہ آئی تو آئندہ انتخابات میں عوام کڑا احتساب کریں گے۔ سپیکرنے کہا کہ محرم الحرام میں امن و امان کی فضاء بر قرار رکھنے کے لیے علمائے کرام اپنے کلیدی کردارادا کریں ۔
(عبد القہار راشد)
افسر تعلقات عامہ
فون نمبر: 042-99200310 فیکس نمبر:042-99204750
موبائل نمبر:0300-4284607