پریس ریلیز تفصیل

پرنٹ کریں

09 جنوری 2010ء

سپیکر پنجاب اسمبلی رانا محمد اقبال خاںکی سپیرئیر گروپ آف کالجزکے زیر اہتمام تقریب تقسیم ایوارڈ میں بحیثیت مہمان خصوصی شرکت

صوبائی اسمبلی پنجاب

لاہور۔(پریس ریلیز) 09 جنوری 2010

سپیکر پنجاب اسمبلی رانا محمد اقبال خاں نے سپیرئیر گروپ آف کالجزکے زیر اہتمام تقریب تقسیم ایوارڈ میں بحیثیت مہمان خصوصی شرکت کی اس موقع پر اساتذہ طلباء اور سپیرئیر یونیورسٹی کی انتظامیہ کے علاوہ متعدد اراکین اسمبلی بھی موجود تھے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سپیکر نے کہاکہ دہشت گردوں کے خلاف اپر یشن میں پاک فوج کے جوانوں کی قربانیاں لازوال ہیں۔ دہشت گرد قوم کے عزم کو کمزور نہیں کر سکتے۔ انھوں نے کہا کہ عوامی مفاد اور ملکی سالمیت سب سے عزیز ہے ۔ مضبوط جمہوری نظام کے لئے اداروں کا استحکام اشد ضروری ہے ۔شعبہ تعلیم پر خصوصی توجہ دےئے بغیر ترقیاتی بحران سے نجات ممکن نہیں۔ حکومت تعلیم کی بنیادی اہمیت و حیثیت سے پوری طرح آگاہ ہے سپیکر نے کہا کہ حکومت تعلیم کے حصول کو آسان اور سستا ترین بنانے کے لئے عملی اقدامات کر رہی ہے ۔ میاں محمد شہباز شریف صحت ،تعلیم ، زراعت اور دیگر شعبہ جات میں قابل قدر خدمات انجام د ے رہے ہیں۔ صوبہ سے کرپشن کا خاتمہ وزیر اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف کی ترجیحات میں شامل ہے ۔ 2010خوشی کی نوید ثابت ہو گا۔ رانا محمد اقبال خاں کہا کہ سپیرئیر گروپ آف کالجز کی طرف سے ایساپروگرام منعقدکرنا قابل تحسین عمل ہے اس سے محنتی اساتذہ اور طلباء کی حوصلہ افزئی ہوتی ہے اور ان میں آگے بڑھنے کا شوق پیدا ہوتا ہے ۔پرائیویٹ سیکٹر، پبلک سیکٹر کے شانہ بشانہ قابل قدر تعلیمی خدمات سرانجام دے رہاہے۔حکومت صوبہ میں اپنی ذمہ داریوں سے باخبر ہے یہی وجہ ہے کہ وہ پرائیویٹ سکیڑکی ہر ممکن امداداور حوصلہ افزائی کا عہد کر چکی ہے ۔ رانا محمد اقبال خاں نے کہا کہ وزیراعلیٰ نمایاں کارکردگی دکھانے والے اساتذہ اور طلباء کی مالی حوصلہ افزائی بھی کرتے ہیں ۔ انھوں نے کہا کہ ملک کا روشن مستقبل طلباء سے وابستہ ہے ۔ سپیر ئیر گروپ آف کالجز طلباء کی صحیح سمت میں رہنمائی کر رہا ہے۔ قبل ازیں سپیکر نے چھانگا مانگا فارسٹ اور پارک کا دروہ کیا ۔اس موقع پر صحافیوں سے گفتگو کر تے ہوئے انھوں نے کہا کہ حکومت عوام کو اعلیٰ تفر یحی مواقع فراہم کر رہی ہے ۔ انھو ں نے تاکیدکی کہ افسران چھانگا مانگا سے لکڑی چوری روکنے کے لئے ذمہ داریوں کا مظاہرہ کر تے ہوئے چھانگا مانگا کے حسن کو بحال کریں ۔ رانا محمد اقبال خاں نے کہا کہ بد عنوان اور سست رو افسران و اہلکار ان کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ چھانگا مانگا پارک کو پرکشش بنانے کے لئے حکومت تما م وسائل بروئے کار لائے گی ۔

 

(عبد القہار راشد)

افسر تعلقات عامہ

فون نمبر: 042-99200310 فیکس نمبر:042-99204750

موبائل نمبر:0300-4284607

 

ایوان

سیکریٹیریٹ

اراکین

کمیٹیاں

ایوان کی کارروائی

مرکز اطلاعات

رپورٹیں اورمطبوعات

CPA Regional Conference 2025