پریس ریلیز تفصیل

پرنٹ کریں

11 جنوری 2010ء

سپیکر پنجاب اسمبلی رانا محمد اقبال خاں سے سویڈن کی پارلیمنٹ کے پہلے پاکستانی رکن ملک نسیم احمد کی ملاقات

صوبائی اسمبلی پنجاب

لاہور۔(پریس ریلیز) 11جنوری 2010

سپیکر پنجاب اسمبلی رانا محمد اقبال خاں سے سویڈن کی پارلیمنٹ کے پہلے پاکستانی رکن اور سوشل ڈیموکریٹ کلمار کے صدر ملک نسیم احمد نے اسمبلی چیمبرز میں ملاقات کی۔45منٹ جاری رہنے والی اس ملاقات میں ملک میں جمہوری نظام کے تسلسل، اداروں کی مضبوطی ،پارلیمنٹ کی بالادستی ،عدلیہ کی بحالی اور میڈیا کی آزادی کے علاوہ ذاتی دلچسپی کے امور زیر غور آئے ۔ اس موقع پر گفتگو کر تے ہوئے سپیکر نے کہا کہ ایک پاکستانی کا سویڈن کی پارلیمنٹ کا رکن ہوناپاکستانی قوم کے لئے اعزاز کی بات ہے ۔ انھو ں نے کہا کہ اسمبلی کے ایوان میں اپوزیشن سمیت تمام اراکین اسمبلی کو یکساں حقوق حاصل ہیں۔ رانا محمد اقبال خاں نے کہا کہ بیرون ملک مقیم پاکستانوں کو وطن عزیز کاامیج بہتر بنانے میں عملی کردار اد ا کر نا چاہیے ۔ انھو ں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف ملک میں مضبوط جمہور ی نظام کے قیام کے لئے دن رات محنت کر رہے ہیں۔ وہ عوام کو جہالت کے اندھیرو ں سے نکال کر علم کی روشنی میں لانے کے لئے شعبہ تعلیم پر ترجیحی بنیادوں پر کام کر رہے ہیں جبکہ غربت کے خاتمے اور غرباء کی بھلائی کے لئے سستی روٹی اور ارزاں نرخو ں پر آٹے اور چینی کی فراہمی جیسے اقدامات بھی کرتے ہیں۔ رکن سویڈش پارلیمنٹ نے پاکستان میں جمہور ی عمل کے فروغ کے لئے کو ششوں کو سراہا ۔ بعد ازاں سپیکر نے معزز مہمان کو اسمبلی شیلڈ دی اور پنجاب اسمبلی کے ہاؤس اور لائبریری کا دروہ بھی کروایا ۔اس موقع پر رکن اسمبلی عائشہ جاوید، مقامی صحافی اور پنجاب اسمبلی کے افسران بھی موجود تھے ۔   

 

(عبدالقہار راشد )

افسرتعلقات عامہ

فون نمبر: 042-99200310 فیکس نمبر:042-99204750

موبائل نمبر:0300-4284607

 

ایوان

سیکریٹیریٹ

اراکین

کمیٹیاں

ایوان کی کارروائی

مرکز اطلاعات

رپورٹیں اورمطبوعات