پریس ریلیز تفصیل

پرنٹ کریں

31 دسمبر 2009ء

سپیکر پنجاب اسمبلی رانا محمد اقبال خاں کا یونیورسٹی آ ف ہیلتھ سائنسز میں سوائن فلو سے آگاہی سے متعلق ورکشاپ میں خطاب

صوبائی اسمبلی پنجاب

لاہور۔(پریس ریلیز) 31دسمبر 2009       

         

سپیکر پنجاب اسمبلی رانا محمد اقبال خاں نے کہا کہ ہمیں بے شمار چیلنجز کا سامنا ہے آج کے دور کا سب سے بڑا چیلنج دہشت گردی ہے پا ک فو ج قوم کے تعاون سے دہشت گردوں کے نا پاک عزائم کو خا ک میں ملا دے گی کافی حد تک دہشت گردی پر قابو پا لیا گیا ہے حکومت پنجاب سوائن فلو کے علاج معالجہ کے لئے مکمل تیاری کر چکی ہے تما م تدریسی ہسپتالوں اور ڈسٹر کٹ ہیڈ کواٹرر ہسپتالو ں میں اس کی تشخیص اور علاج کی سہولیات فراہم کر دی گئی ہیں، سوائن فلو کے ٹیسٹوں تما م اخراجات حکومت پنجاب خو د برادشت کر رہی ہے ۔ اس کی ادویات کی بھاری مقدار ہسپتالو ں میں مفت فراہمی کے لئے دے دی گئی ہے، عوام آگاہی مہم کا آغاز کیا جا چکا ہے اور حکومت پنجاب مختلف این جی اوز کے ساتھ مل کر عوام کو اس مرض کے حوالے سے آگاہی کے لئے سیمینار اور کانفرنسز کا انعقاد کر رہی ہے حکومت سوائن فلو سے بچاؤ کے لئے جنوری 2010 میں بیس لاکھ و یکسین منگوا رہی ہے ان خیالات کا اظہار انھوں نے یونیورسٹی آ ف ہیلتھ سائنسز میں سوائن فلو سے آگاہی سے متعلق ورکشاپ میں کیا ۔ورکشاپ میں متعدد اراکین اسمبلی اور ڈاکٹر ز نے شرکت کی ۔ اس موقع پر خطاب کر تے ہوئے رانا محمد اقبال خاں نے کہا کہ پاکستانی ڈاکٹر ز وبائی امراض کے علاج کی مکمل صلاحیت رکھتے ہیں ۔ حکومت پنجاب ایک عوامی حکومت ہے جو عوام کے مینڈیٹ سے آئی ہے ، اور وزیراعلیٰ پنجاب میا ں محمد شہباز شریف کی ر ہنمائی میں عوامی خد مات کا سلسلہ جاری ہے انھوں نے کہا کہ حکومت کی اولینّ ترجیحات میں ہیلتھ، ایجوکیشن اور زراعت شامل ہیں سپیکر نے یقین دلایا کہ سوائن فلو کی تشخیص اور علاج معالجہ کے لئے دنیا میں جو بھی جدید ترین آلات اور ادویات موجود ہیں، وہ حکومت عوام کو فراہم کر ے گی ۔ اس موقع پر گفتگو کر تے ہوئے رکن صوبائی اسمبلی ڈاکٹر اشرف چوہان نے کہا کہ ڈاکٹرز اپنے حقوق کے حصول کے لئے ہڑ تالیں کرنے کی بجائے اپنے مسائل سے پارلیمنٹیر ینز کو آگاہ کر یں ہڑتالوں سے ڈاکٹروں کا معاشرے میں امیج متاثر ہو تا ہے ۔طب کا شعبہ مقدّس ترین ہے انہیں اپنا احترام بر قرار رکھنا چاہیے آخر میں سپیکر نے یونیورسٹی کے وائس چانسلر ملک حسین مبشراور چےئر مین پاکستان میڈیکل سوسائٹی ڈاکٹر مسعود اختر شیخ کو کامیاب ورکشاپ منعقدد کر وانے پر مباکباد دی۔بعد ازاں سپیکر پنجاب اسمبلی نے شیخ زید ہسپتال کا دورہ کیا مریضو ں کی عیادت کی اور ڈیوٹی پر موجود ڈاکٹرز کو مریضوں کی منا سب دیکھ بھال کی ہدایات دیں۔

 

)عبد القہار راشد(

افسر تعلقات عامہ

فون نمبر: 042-99200310 فیکس نمبر:042-99204750

موبائل نمبر:0300-4284607

 

ایوان

سیکریٹیریٹ

اراکین

کمیٹیاں

ایوان کی کارروائی

مرکز اطلاعات

رپورٹیں اورمطبوعات

CPA Regional Conference 2025