سپیکر پنجاب اسمبلی رانا محمد اقبال خاں کی پھولنگر میں امن کمیٹی کے اجلاس کی صدارت
صوبائی اسمبلی پنجاب
لاہور۔(پریس ریلیز) 4 2دسمبر 2009
سپیکر پنجاب اسمبلی رانا محمد اقبال خاں نے کہا کہ علماء محرم الحرام میں امن وامان کی فضاء برقرار رکھنے میں اپنا کردار ادا کریں ․ اسلام رواداری ، محبت اوربھائی چارے کا درس دیتا ہے ہمارا دین غیر مسلموں سے بھی اچھا سلوک کرنے کاحکم دیتاہے دہشت گرد ہمارے عزم کو کمزور نہیں کر سکتے ․اسلام دہشت گردی کے خلاف امن کے فروغ پر زور دیتا ہے ․ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پھولنگر میں امن کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا اجلاس میں پھولنگر کے مختلف مکاتب فکر کے علماء کرام قصورکی ضلعی انظامیہ اور پولیس کے افسران نے شرکت کی․ رانا محمد اقبال خاں نے کہا کہ علماء جمعتہ المبارک اور دیگرخطبات میں عوام کو، امن و امان سے محبت اور دہشت گردی سے نفرت جیسی اسلامی تعلیمات سے ضرور آگاہ کریں․ سپیکر نے ضلعی انتظامیہ اور پولیس افسران کو ہدایات دیں کہ دہشت گردی کے واقعات سے بچنے کے لیے ٹھوس اقدامات کئے جائیں ․ محرم الحرام کے دوارن مجالس کی سکیورٹی کے لیے سخت حفاظتی انتظامات کئے جائیں ․ اور کسی بھی قسم کی شر انگیزی پیدا کرنے والے عناصر کو فوری گرفتار کر کے ان کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے ․بعد ازاں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے سپیکر نے کہا کہ ملک کا روشن مستقبل آئین اور قانون کی بالا دستی سے وابستہ ہے․ آئین اور قانون کی حکمرانی قوموں کی ترقی میں سنگ میل کا کردار ادا کرتی ہے ․ جس ملک میں قانون کی حکمرانی ہو وہ ناقابل تسخیر ہوتا ہے ․ عدلیہ کے آزاد اور خود مختار فیصلوں سے پاکستان کا نام سربلند ہو گا ․ انہوں نے کہا کہ غیر جمہوری سوچ سے ادارے غیر مستحکم اور جمہوری نظام کمزور ہو گا ․سپیکر نے کہا کہ عوام ملکی سالمیت پر کوئی سودے بازی قبول نہیں کریں گے ․حکومت پنجاب کی تعلیمی پالیسیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے ․ رانا محمد اقبال خاں نے کہا کہ حکومت غریب اور بے سہارا طلباء کو تعلیمی سہولیات فراہم کرنے کے لیے خطیر رقم خرچ کر رہی ہے ․پشاور پریس کلب پر خود کش حملے کی مذمت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دہشت گرد صحافی برادری کے عزم کو متزلزل نہیں کرسکتے ․ صحافت کے لیے جان دینے والے واقعی عظیم ہیں ․
(عبد القہار راشد)
افسر تعلقات عامہ
فون نمبر: 042-99200310 فیکس نمبر:042-99204750
موبائل نمبر:0300-4284607