پریس ریلیز تفصیل

پرنٹ کریں

22 دسمبر 2009ء

سپیکر پنجاب اسمبلی رانا محمد اقبال خاں سے سرحد اسمبلی کے سینئر افسران کے وفد کی ملاقات

صوبائی اسمبلی پنجاب

لاہور۔(پریس ریلیز) 22دسمبر 2009

 

سپیکر پنجاب اسمبلی رانا محمد اقبال خاں سے بشیر سرویا سابقہ ممبر Minority Councilorپتو کی ضلع قصور کی سر براہی میں مسیحی برادری کے 10رکنی وفد کی پنجاب اسمبلی میں ملاقات۔ سپیکر نے وفد کو کرسمس کے موقع پر مبارکباد دی اور کہا کہ ہمار ا تعلق خواہ کسی مذہب سے ہی کیوں نہ ہو ملکی مفاد ہماری اوّلین ترجیح ہے ۔ ہمیں مذہب، ذات پا ت اور لسانی تعصبات سے بالا تر ہو کر ملک کی خدمت کر نا ہوگی ۔ سپیکر نے مزید کہا کہ دہشت گرد ی کے خلاف پو ر ی قوم متحد ہے اور دشمن کی گھناؤنی سازشو ں کا ہم سب ڈٹ کر مقابلہ کر یں گے ۔ بعد ازاں سپیکر پنجاب اسمبلی رانا محمد اقبال خاں سے سرحد اسمبلی کے سینئر افسران کے وفد نے ملاقات کی ۔ سپیکر چیمبر میں ہونے والی اس ملاقات میں کے دوران سپیکر پنجاب اسمبلی کو سرحد اسمبلی کے سپیکر کر امت اللہ چغرمتی کا پیغام پہنچایا کہ سرحد کے عوام پنجاب کے لئے خیر سگالی کے جذبات رکھتے ہیں اس موقع پر سپیکر نے کہا کہ سرحد کے عوام نے ہمیشہ مشکلات کا مردانہ وار مقابلہ کیا ہے ۔ انھو ں نے کہا کہ پنجاب کے عوام صوبہ سرحد کے بھائیوں کے دکھ سکھ میں برابر کے شریک ہیں اور صوبوں کے درمیان بہتر ین ہم آہنگی کے خواہاں ہیں ۔ سپیکر نے کہا کہ اسمبلیوں کے مابین مطالعاتی دوروں سے اداروں کو بہتر انداز میں چلانے میں مد د ملتی ہے ۔ سر حد اسمبلی کے افسران کا وفد اپنے سہہ روزہ مطالعاتی دروہ پر لاہور آیا ہوا ہے ۔ وفد نے پنجاب اسمبلی کی کارکردگی ، پارلیمانی امور اور آئی ٹی ڈیپارنمنٹ ،مباحثا ت اور دیگر امور میں گہر ی دلچسپی کا مظاہر ہ کیا ۔ بعد ازاں سپیکر پنجاب اسمبلی رانا محمد اقبال خاں نے پشاور کے پر یس کلب میں ہونے والے بم دھماکے میں جان بحق ہونے والے اور زخمی افراد کے لئے گہر ے رنج و غم کا اظہار کیا ہے اور انھوں نے اپنے تعزیتی پیغام میں مر حومین کے لواحقین سے دلی ہمدردی کااظہار کیا اور دعا کی کہ اللہ تعالی ان کو اپنے جوار ِ رحمت میں جگہ دے ۔

 

(عبد القہار راشد)

افسر تعلقات عامہ

فون نمبر: 042-99200310 فیکس نمبر:042-99204750

موبائل نمبر:0300-4284607

 

ایوان

سیکریٹیریٹ

اراکین

کمیٹیاں

ایوان کی کارروائی

مرکز اطلاعات

رپورٹیں اورمطبوعات