پریس ریلیز تفصیل

پرنٹ کریں

19 دسمبر 2009ء

سپیکر پنجاب اسمبلی رانا محمد اقبال خاں نے پھول نگر میں گورنمنٹ گلزار جاگیر گرلز ہائی سکول میں نئی کمپیوٹر لیب کا افتتاح

صوبائی اسمبلی پنجاب

لاہور۔(پریس ریلیز) 19دسمبر 2009

 

تعلیم کے بغیر کوئی قوم ترقی نہیں کر سکتی تعلیم ہی کسی ملک و قوم ترقی میں اہم کردار ادا کر تی ہے۔ اس میں کوئی شک نہیں کہ گزشتہ ساٹھ سالوں کے دوران پاکستان میں خواندگی کی شرح میں خاطر خواہ اضافہ نہیں ہو سکا ۔ تاہم وزیر اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف نے فروغ تعلیم کے لئے بہت سے اقداما ت کیے ہیں۔ پنجاب کی تاریخ میں پہلی بار محنتی اساتذہ اور پوزیشن ہولڈرطلباء کی حوصلہ افزائی کے لیے حکومتی سطح پر ایوارڈز دیے جا رہے ہیں اور پوزیشن ہولڈر طلباء کو سیروتفریح کے لئے بیرون ممالک بجھوایا جارہا ہے ۔تعلیمی اداروں کو اپ گریڈاور دیہی علاقوں میں اساتذہ کی کمی کو دورکیاجا رہا ہے ۔ میاں محمد شہباز شریف نے پنجاب کے تمام کے سرکاری سکولوں میں کمپیوٹر لیبار ٹریاں قائم کر کے ایک احسن اقدام کیا ہے۔ جس کی وجہ سے ہر سکو ل میں ہر امیر غریب بچے کو اب کمپیوٹر کی تعلیم میسرآ ئے گی ۔ ان خیالات کا اظہار سپیکر پنجاب اسمبلی رانا محمد اقبال خاں نے ضلع قصور میں اپنے کیمپ آفس پر کیا ۔قبل ازیں سپیکر پنجاب اسمبلی رانا محمد اقبال خاں نے پھول نگر میں گورنمنٹ گلزار جاگیر گرلز ہائی سکول میں نئی کمپیوٹر لیب کا افتتاح بھی کیا۔ اس موقع پر ای ڈی او ایجوکیشن اور سکول کی پر نسپل روبینہ طاہر کے علاوہ ضلعی انتظامیہ پو لیس اور دیگر معزز ین علاقہ بھی موجود تھے۔ انھوں نے کہا کہ معاشر ے سے کرپشن کے خاتمے کے لئے عوام وزیر اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف سے بھر پور تعاون کر ے۔ سپیکر پنجاب اسمبلی رانا محمد اقبال خاں نے عوامی مسائل اور عوام کی دادرسی کے لئے انتظامیہ کو ہدایات جاری کیں۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے انھو ں نے کہا کہ افسران عوام کی خدمت کے جذبہ سے آگے بڑھے ۔بعد ازاں سپیکر پنجاب اسمبلی نے پھول نگر میں اپنے آبائی حلقہ میں گورنمنٹ بوائز ہائی سکول نمبر 1کا دورہ کیا کلاسوں کا وزٹ کیا اور استاتذہ کے مسائل سنے انھو ں نے یقین دلایا کہ حکومت پنجاب فروغ تعلیم کے لئے کوئی کسر نہیں اٹھا رکھے گی۔

 

)عبد القہار راشد(

افسر تعلقات عامہ

فون نمبر: 042-9200310 فیکس نمبر:042-9204750

موبائل نمبر:0300-4284607

 

ایوان

سیکریٹیریٹ

اراکین

کمیٹیاں

ایوان کی کارروائی

مرکز اطلاعات

رپورٹیں اورمطبوعات

CPA Conference 2025