پریس ریلیز تفصیل

پرنٹ کریں

15 نومبر 2009ء

گورنر پنجاب سلمان تاثیر نے پنجاب اسمبلی کے پندرھویں اجلاس میں منظور کر دہ سابق صدر پرویز مشرف کے دور کے 9قوانین کی توثیق کردی

صوبائی اسمبلی پنجاب

لاہور۔( ترمیم شدہ پریس ریلیز بوقت-15p.m.3) 15 نومبر2009

 

گورنر پنجاب سلمان تاثیر نے پنجاب اسمبلی کے پندرھویں اجلاس میں منظور کر دہ سابق صدر پرویز مشرف کے دور کے 9قوانین کی توثیق کردی ۔ تفصیل کے مطابق مورخہ 3نومبر2007کو ملک میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی تھی اور پی سی اوجاری کیا گیا تھا۔بعدازاں آئین میں ایک ترمیم کے ذریعے آرٹیکل 270-AAAکا اضافہ کیا گیا جس کی رو سے دیگر اقدامات کو تحفظ دینے کے ساتھ ساتھ ایمرجنسی کے وقت نافذالعمل اور اس دوران جاری کئے جانے والے آرڈیننسز کو دوام بخشا گیا ۔ تاہم بعدازاں سپریم کورٹ نے 31جولائی2009کو 2007کی ایمرجنسی اور دیگر اقدامات کو غیر آئینی اور غیر قانونی قرار دیتے ہوئے ان آرڈنیسیز کی متعلقہ اسمبلی سے توثیق کو لازمی قرار دے دیا۔ سپریم کورٹ کے اسی فیصلے پر عملدر آمد کرتے ہوئے پنجاب حکومت نے 9آرڈنینسز مورخہ 14اکتوبر 2009کو پنجاب اسمبلی میں پیش کر دئیے اور اسمبلی نے پندرھویں اجلاس جو 2تا 9نومبر 2009جاری رہا ، ان تما م آرڈنینسز کو قانونی شکل دے دی ۔پنجاب اسمبلی کے پاس کردہ آرڈ نینسز گورنر پنجاب سے منظوری کے بعد اب باقاعدہ قوانین کی شکل اختیار کر گئے ہیں ۔

منظور کیے جانے والے قوانین کی تفصیل درج ذیل ہے ۔

 

   قانون کرایہ داری املاک پنجاب مصدرہ 2009(قانون نمبر 7بابت 2009 )

   قانو ن ادارہ انضباط خرید داری پنجاب مصدرہ 2009(قانون نمبر 8بابت 2009)

   قانو ن(ترمیم )ویلفےئر فنڈ برائے سرکاری ملازمین پنجاب مصدرہ 2009(قانون نمبر 9بابت 2009)       

   قانون(ترمیم ) ماہی پر وری پنجاب مصدرہ 2009(قانون نمبر 10بابت 2009)      

   قانون ہائی ٹیک HITECیوینورسٹی آف ٹیکسلاپنجاب مصدرہ 2009(قانون نمبر 12بابت 2009)

   قانو ن(ترمیم) کچی آبادیاں پنجاب مصدرہ 2009(قانون نمبر 13بابت 2009)

   قانو ن(ترمیم) امتناع پتنگ بازی پنجاب مصدرہ 2009(قانون نمبر 14بابت 2009)

   قانو ن(ترمیم) صوبائی موٹر گاڑیاں پنجاب مصدرہ 2009(قانون نمبر 15بابت 2009)

   قانون(ترمیم) صوبائی موٹر گاڑیاں پنجاب مصدرہ 2009قانون نمبر 16بابت 2009)

 

 

(عبد القہار راشد)

افسر تعلقات عامہ

فون نمبر: 042-9200310 فیکس نمبر:042-9204750

موبائل نمبر:0300-4284607

 

ایوان

سیکریٹیریٹ

اراکین

کمیٹیاں

ایوان کی کارروائی

مرکز اطلاعات

رپورٹیں اورمطبوعات

CPA Regional Conference 2025