اظہار غم
صوبائی اسمبلی پنجاب
لاہور۔(پریس ریلیز) 21نو مبر2009
سپیکر پنجاب اسمبلی رانا محمد اقبال خاں نے سابق نگران وزیراعظم غلام مصطفی جتوئی اور سابق گورنر سٹیٹ بینک آف پاکستان، وزیر اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف کے سسر شاکر اللہ درانی کے انتقال پرگہر ے رنج و غم کا اظہار کیا ہے ۔رانا محمد اقبال خاں نے لندن سے دو الگ الگ تعزیتی پیغاما ت میں دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مر حومین کو اپنے جوارِ رحمت میں جگہ دے اور ان کے لواحقین کو صبرِ جمیل عطا فرمائے۔ اپنے تعزیتی بیان میں رانا محمد اقبال خاں نے کہا کہ غلام مصطفی جتوئی ایک منجھے ہوئے محب وطن سیاستدان تھے پاکستان کی سیاست میں اُن کا ایک اہم مقام ہے۔جمہوریت کے فروغ کے لئے ان کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔
(عبد القہار راشد)
افسر تعلقات عامہ
فون نمبر: 042-9200310 فیکس نمبر:042-9204750
موبائل نمبر:0300-4284607