سپیکر پنجاب اسمبلی رانا محمد اقبال خاں کی دن میں مقیم مختلف پاکستانی شخصیات سے ملاقات
صوبائی اسمبلی پنجاب
لاہور۔(پریس ریلیز) 14نومبر 2009
ایوان کو رولز اور پر وسیجر کے مطابق چلانا اّولین ترجیح ہے۔ عوامی خواہشات کے مطابق قانو ن سازی کی جائے۔ حکومت اور اپوزیشن دونوں کو جمہوریت کی مضبوطی کے لئے کام کرنا چاہیے ۔ ٹکراؤ کی سیاست ملکی مفاد میں نہیں۔ عوامی مشکلات میں کمی لانا منتخب نمایندوں کی ذمہ داری ہے ۔ ملک کو درپیش بحرانوں سے نجات دلانے کے لئے عملی اقدامات اٹھائے جانے چاہےئیں۔ ملکی سالمیت پر کوئی بھی سودے بازی قبول نہیں۔ان خیالات کا ظہار سپیکر پنجاب اسمبلی رانا محمد اقبال خاں نے لندن میں مقیم مختلف پاکستانی شخصیات سے ملاقات کے دوران کیا۔ رانا محمد اقبال خاں آج کل برطانیہ اور دیگر یورپی ممالک کے پندرہ روزہ دورے پر ہیں۔ انھوں نے کہا کہ میاں محمد نواز شریف عوام کو خوشحال اور اداروں کو کرپشن سے پاک اور مضبوط دیکھنا چاہتے ہیں۔ میاں محمد شہباز شریف بے حد متحر ک اور فعا ل شخصیت ہیں بطور وزیر اعلیٰ پنجاب ان کی کارکردگی شاندار ہے۔ سپیکر نے وزیر اعلیٰ پنجاب کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان کی بہترین ایڈمنسٹر یشن کو عام آدمی بھی محسوس کرتا ہے۔ انھو ں نے کہا کہ تعلیم ،صحت ،زراعت اور دیگر شعبہ جات میں ان کے انقلابی اقدامات سے عوام کو بہت فائد ہ ہو اہے۔ رانا محمد اقبال خاں نے کہا کہ ہمار ا ملک قدر ت کی بے شمار نعمتوں سے مالا مال ہے ۔ ہمیں اپنے وسائل پر ا نحصار کرتے ہوئے خو د انحصاری کے جذبہ کو فروغ دینا چاہیے اس سے ہماری معیشت مضبوط ہوگی۔ انھوں نے کہا کہ دہشت گرد افراتفری کا ماحول پیدا کر کے ملک کو کمزور کرنا چاہتے ہیں تاہم دہشت گردی کے خلاف جدوجہد میں پو ری قوم متحد ہے ۔ انھوں نے کہا کہ دیارِ غیر میں بسنے والے پاکستانی بھائی موجودہ ملکی حالات سے پر یشان نہ ہوں آخر فتح عوام کی ہوگی۔ رانا محمد اقبال خاں نے برطانیہ میں مقیم پاکستا نیوں سے اپیل کی کہ وہ سرمایہ کاری کر کے وطن عزیز کو اقتصادی طور پر مضبوط کرنے میں بھر پو ر کردار ادا کر یں۔
(عبد القہار راشد)
افسر تعلقات عامہ
فون نمبر: 042-9200310 فیکس نمبر:042-9204750
موبائل نمبر:0300-4284607