پریس ریلیز تفصیل

پرنٹ کریں

14  ستمبر 2009ء

سپیکر پنجاب اسمبلی رانا محمد اقبال خاں کی گزشتہ روز پتوکی میں یونیورسٹی آف ویٹرنری ا ینڈ اینیمل سائنسز کے راوی کیمپس میں تقریب تقسیم سرٹیفکیٹس میں بحیثیت مہمان خصوصی شرکت

صوبائی اسمبلی پنجاب

 

لاہور۔(پریس ریلیز) 14ستمبر 2009

 

 

سپیکر پنجاب اسمبلی رانا محمد اقبال خاں نے گزشتہ روز پتوکی میں یونیورسٹی آف ویٹرنری ا ینڈ اینیمل سائنسز کے راوی کیمپس میں تقریب تقسیم سرٹیفکیٹس میں بحیثیت مہمان خصوصی شرکت کی اس موقع پر خطاب کر تے ہو ئے کہا کہ جمہوریت کو صحیح معنوں میں پر وان چڑھانے کے لیے پارلیمنٹ کی بالادستی بہت ضروری ہے ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب اس وقت تعلیم ، صحت، اور زراعت ، اور لائیو سٹاک کے شعبہ میں خصوصی دلچسپی لے رہی ہے۔ سپیکر نے کہا کہ لائیوسٹاک ڈیپارٹمنٹ کسانوں اور کاشت کاروں کو بہتر سہولیات مہیا کر ے ۔ تو غربت کے خاتمہ کے لیے لائیو سٹاک ڈیپارٹمنٹ اہم کردار اد ا کر سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دیہاتی علاقوں میں مویشیوں کی حیثیت بینک جیسی ہے۔ ہمارے ہاں مو یشیوں کی اعلیٰ نسل کی اقسام پائی جاتی ہیں ۔ پاکستا ن کی بھینس گائے اور بکری کی نسل دنیا میں امتیازی حیثیت رکھتی ہیں۔ رانا اقبال نے کہا کہ میاں محمد شہباز شریف اپنی قائدانہ صلاحیتوں سے صوبہ میں غربت ، بے روز گاری اور مہنگا ئی جیسے مسائل پرقابو پانے کی بھر پو ر کوشش کر رہے ہیں ۔انھوں نے کہا کہ حکومت پنجاب ویٹرنری ہسپتالوں میں یورپین اور دیگر ممالک کی طرز پر حیوانات کے علاج کی سہولیات فراہم کر رہی ہے ۔ سپیکر نے کہا کہ محدود و وسائل میں رہتے ہوئے حکومت پنجاب ایسے انقلابی اقدامات اٹھانا چا ہتی ہے جن سے عوامی مسائل میں کمی آْئے اورعوام کو زندگی کے ہر شعبہ میں سابقہ حکومتوں کی نسبت واضح مثبت تبدیلی نظر آئے ۔ رانا محمد اقبال خاں نے کہا کہ سستے آٹے کی فراہمی کو یقینی بنانا میاں محمد شہباز شریف کا قابل قدر اقدام ہے ۔حکومت کی نئی تعلیمی پالیسیوں سے صوبہ میں تعلیمی نظام میں بہتری آئے گی ۔

 

 

تقریب کے ا ختتام پر یونیورسٹی کے وائس چانسلر پرو فیسر ڈاکٹر محمد نواز نے سپیکر پنجاب کو اعزازی شیلڈ پیش کی ۔ اس موقع پر ڈین فیکلٹی آف اینیمل پر وڈکشن سائنسز اینڈ ٹیکنالوجی پروفیسر ڈاکٹر طلعت نصیر پاشا، طلباء اور شرکاء کی کثیر تعداد بھی موجودتھی۔         

 

           

 

(عبد القہار راشد)

 

افسر تعلقات عامہ

 

فون نمبر: 042-9200310 فیکس نمبر:042-9204750

 

موبائل نمبر:0300-4284607

 

 

ایوان

سیکریٹیریٹ

اراکین

کمیٹیاں

ایوان کی کارروائی

مرکز اطلاعات

رپورٹیں اورمطبوعات

CPA Conference 2025