پریس ریلیز تفصیل

پرنٹ کریں

11  ستمبر 2009ء

سپیکر پنجاب اسمبلی رانا محمد اقبال خاں کی سپیرئیر گروپ آف کالجزکے زیر اہتمام سپیرئیر یونیورسٹی میں سپلٹ ڈگری پروگرام کی افتتاحی تقریب میں بحیثیت مہمان خصوصی شرکت

صوبائی اسمبلی پنجاب

 

لاہور۔(پریس ریلیز) 11 ستمبر 2009

 

 

سپیکر پنجاب اسمبلی رانا محمد اقبال خاں نے گزشتہ روز سپیرئیر گروپ آف کالجزکے زیر اہتمام سپیرئیر یونیورسٹی میں سپلٹ ڈگری پروگرام کی افتتاحی تقریب میں بحیثیت مہمان خصوصی شرکت کی اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملک اس وقت ایک نازک دور سے گزر رہا ہے اور وقت کا تقاضا ہے کہ ملکی سا لمیت کے لیے اجتماعی مفادات کو ذاتی مفادات پر ترجیح دی جائے ۔پارلیمنٹ سیاستدان ‘ عدلیہ ‘فوج‘ میڈیااور دیگر شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے لوگ استحکام پاکستان کے لیے متحد ہو کر کام کریں۔ سیاسی رہنماوٴں کو مفاہمت ‘رواداری اور برداشت کے اصولوں پر عمل پیرا ہونا چاہیے ۔ مشکل حالات میں راستہ پیدا کرنا سیاستدانوں کی ذمہ داری ہے ۔سپیکر نے کہا کہ حکومت پنجاب تعلیم ‘ صحت اور ذراعت کے شعبہء کی ترقی کے لیے سرگرداں ہے ۔تعلیم ‘پنجاب حکومت کی اولین ترجیح ہے کیونکہ تعلیم کے بغیر کسی ملک کی ترقی کا تصور تک نہیں کیاجاسکتا۔ پرائیویٹ سیکٹر، پبلک سیکٹر کے شانہ بشانہ قابل قدر تعلیمی خدمات سرانجام دے رہاہے۔حکومت صوبہ میں اپنی ذمہ داریوں سے پوری طرح آگاہ ہے یہی وجہ ہے کہ وہ پرائیویٹ سکیڑکی ہر ممکن امداداور حوصلہ افزائی کا عہد کر چکی ہے ۔انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب کی تعلیمی اداروں کو اپ گریڈ کرنے اور دیگر تعلیمی پالیسوں پر عمل درآمد ہونے سے انقلابی تبدیلیاں آئیں گی ۔رانا محمد اقبال خاں نے کہا کہ طلباء ہمارے روشن مستقبل کی ضمانت ہیں۔ طلباء میں ریسرچ کا جذبہ پیدا کرنے کے لیے اساتذہ اپنا کردار ادا کریں۔ یہ بات قابل تحسین ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب نمایاں پوزیشنیں حاصل کرنے والے طلباء کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں۔ سپیکر رانا محمد اقبال خاں نے تقریب میں اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے اساتذہ اور انتظامیہ کے عہدیداران میں گاڑیاں اور کیش انعامات تقسیم کیے۔

 

 

قبل ازیں جائے تقریب پہنچنے پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کر کے سندھی اجرک‘ ٹوپی اور ہار پہنا کر سپیکر کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔بعدازاں سپیکر پنجاب اسمبلی کو یونیورسٹی انتظامیہ نے یونیورسٹی کے ریکٹر چوہدری عبد الرحمن نے اعزازی شیلڈ پیش کی۔ انہوں نے یونیورسٹی میں یارک سینٹ جان آڈیٹوریم کا افتتاح بھی کیا۔اس موقع پر صوبائی وزیر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن و تعلیم میاں مجتبیٰ شجاع الرحمن‘ یارک سینٹ جان یونیورسٹی کے ڈپٹی وائس چانسلر ڈاکٹر ڈیوڈ مغان براوٴن‘ ڈاکٹر سکندر خان پرو ریکٹر سپیرئیر یونیورسٹی ‘ پروفیسر عطاء الرحمن بھی موجود تھے۔

 

 

)عبد القہار راشد(

 

افسر تعلقات عامہ

 

فون نمبر: 042-9200310 فیکس نمبر:042-9204750

 

موبائل نمبر:0300-4284607

 

 

ایوان

سیکریٹیریٹ

اراکین

کمیٹیاں

ایوان کی کارروائی

مرکز اطلاعات

رپورٹیں اورمطبوعات

CPA Conference 2025