سپیکر پنجاب اسمبلی رانا محمد اقبال خاں سے بلوچستان کی صوبائی وزیر برائے پراسیکیوشن مس راحیلہ حمید خان درانی نے اسمبلی چیمبرمیں ملاقات
صوبائی اسمبلی پنجاب
لاہور۔(پریس ریلیز) 21 اگست 2009
سپیکر پنجاب اسمبلی رانا محمد اقبال خاں سے بلوچستان کی صوبائی وزیر برائے پراسیکیوشن مس راحیلہ حمید خان درانی نے اسمبلی چیمبرمیں ملاقات کی ۔ باہمی دلچسپی کے امور‘ سیاسی صورتحال اور پارلیمانی امور پر تبادلہ خیال کیا۔ سپیکر پنجاب اسمبلی نے کہا کہ حکومت کا اتحاد ملک کی بقاء کے لیے ناگزیر ہے اور اس کا برقرار رہناہی ملکی مفاد میں ہے اس لیے ضروری ہے کہ اتحادی جماعتیں عوام کی خواہشات کا احترام کرتے ہوئے ذاتی مفادات سے بالا تر ہو کر باہمی صلاح مشورے سے ملک و ملت کے لیے فیصلے کریں۔ صوبائی وزیر مس راحیلہ حمید خان درانی نے کہا کہ صوبہ بلوچستان کے عوام پنجاب کے لیے خیر سگالی کے جذبات رکھتے ہیں۔رانا محمد اقبال خاں نے مس راحیلہ حمید خان درانی کو پنجاب اسمبلی کے ایوان ‘دیگر شعبہ جات اورپنجاب اسمبلی کی نئی بلڈنگ کاماڈل دکھایا ۔ آخر میں صوبائی وزیر نے مہمان نوازی پر سپیکر پنجاب اسمبلی رانا محمد اقبال خاں کا شکریہ ادا کیا۔
)عبد القہار راشد(
افسر تعلقات عامہ
فون نمبر: 042-9200310 فیکس نمبر:042-9204750