پریس ریلیز تفصیل

پرنٹ کریں

18 جولائی 2009ء

سپیکر پنجاب اسمبلی رانا محمد اقبال خاں کا ضلع کونسل ہال قصورمیں ”زیادہ گندم اگاوٴ “کے سلسلے میں تقریب تقسیم انعامات کی تقریب سے خطاب

صوبائی اسمبلی پنجاب

 

لاہور۔(پریس ریلیز) 18جولائی 2009

 

 

وزیر اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف معاشرہ میں عدل و انصاف قائم کرنا چاہتے ہیں اور میرٹ کو یقینی بنانے کے لیے بھر پور کوشش کر رہے ہیں۔ترقی کرنے کے لیے ملاوٹ‘ ذخیرہ اندوزی ‘بد عنوانی اور رشوت ستانی جیسی مہلک برائیوں سے نجات حاصل کرنا ضروری ہے۔سابقہ دور میں حکمرانوں کی غلط پلاننگ کی وجہ سے زراعت کے شعبہ کو شدید نقصان اٹھانا پڑا۔ پنجاب کی معیشت کا انحصار زراعت پر ہے۔ کاشتکار ملک کا سرمایہ ہیں ۔زرعی شعبہ ہماری خوراک کی ضرورت کو پورا کرتا ہے۔حکومت پنجاب نے گند م کی خریداری کے لیے جو اقدامات کیے وہ قابل تحسین ہیں ۔جس کی وجہ زمینداروں اور کاشتکاروں کے لیے نہ صرف امدادی قیمت کا حصول ممکن ہوا۔ بلکہ گند م کے دانہ دانہ کو خریدنے کے اعلان کو عملی جامہ پہنایا گیا ان خیالات کا اظہار سپیکر پنجاب اسمبلی رانا محمد اقبال خاں نے ضلع کونسل ہال قصورمیں ”زیادہ گندم اگاوٴ “کے سلسلے میں تقریب تقسیم انعامات میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے گند م کے پیداواری مقابلہ کو شفاف بنانے کے لیے مرکز‘ تحصیل اور ضلع کی سطح پر کمیٹیا ں تشکیل دیں ۔ ان کمیٹیوں کی شب وروز محنت سے تمام سطحوں پر مقابلوں کو دیانت داری سے منعقد کروایا گیا ۔ رانا محمد اقبال خاں نے تمام کاشتکاروں کو پنجاب میں پوزیشن ، ڈویثرن اور ضلع وتحصیل میں پہلی ‘دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کرنے پر مبارک باد پیش کی اوراس امید کا اظہار کیا کہ وہ اسی جذبہ کے تحت ملک کی زرعی ترقی میں اپنا کردار ادا کریں گے ۔ انہوں نے کہا کہ گرین ٹریکٹر سکیم حکومت پنجاب کی بہترین زرعی پالیسی کا مظہر ہے ۔ اس سکیم کے تحت پنجاب میں دس ہزار ٹریکٹر بذریعہ قرعہ اندازی تقسیم کیے گئے جس کے تحت کسانوں کو فی ٹریکٹر دولاکھ روپے کی خطیر رعائت دی گئی۔

 

بعد ازاں سپیکر پنجاب اسمبلی رانا محمد اقبال خاں نے زیادہ گندم اگاوٴ کا مقابلہ جیتنے والوں میں انعامات تقسیم کیے۔ ا س موقع پررکن قومی اسمبلی شیخ وسیم احمد‘ اراکین پنجاب اسمبلی احمد علی ٹولو‘ ندیم یعقوب ‘ نعیم صفدر انصاری‘تحصیل ناظم قصور نوید ہاشم رضوی اور ڈی سی اوقصورعبدالجبار شاہین بھی موجود تھے۔

 

 

(عبد القہار راشد)

 

افسر تعلقات عامہ

 

فون نمبر: 042-9200310 فیکس نمبر:042-9204750

 

موبائل نمبر:0300-4284607

 

 

ایوان

سیکریٹیریٹ

اراکین

کمیٹیاں

ایوان کی کارروائی

مرکز اطلاعات

رپورٹیں اورمطبوعات

CPA Conference 2025