پریس ریلیز تفصیل

پرنٹ کریں

26 جون 2009ء

سپیکر پنجاب اسمبلی رانا محمد اقبال خاں سے سری لنکن ہائی کمشنر ائیر چیف مارشل (ر) جیالتھ ویراکوڈی (Jayalath Weerakkody) کی اسمبلی چیمبرمیں ملاقات

صوبائی اسمبلی پنجاب

 

لاہور۔(پریس ریلیز) 26جون 2009

 

 

سپیکر پنجاب اسمبلی رانا محمد اقبال خاں سے سری لنکن ہائی کمشنر ائیر چیف مارشل (ر) جیالتھ ویراکوڈی (Jayalath Weerakkody) نے اسمبلی چیمبرمیں ملاقات کی اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔ رانا محمد اقبال خاں نے ہائی کمشنر جیالتھ ویراکوڈی کوحکومتی ترجیحات سے آگاہ کیا ۔انہوں نے کہا کہ جہالت ‘ پسماندگی ‘ غربت کے خاتمے اور عوام کو صحت ‘ تعلیم و دیگر بنیادی ضروریات کی فراہمی کے بارے میں وزیر اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف نے جا مع منصوبہ بندی کی ہے۔ سپیکر نے مہمان کو اسمبلی کی ساخت ‘ پارلیمانی روایات اور سٹینڈنگ کمیٹیوں کی ورکنگ سے بھی آگاہ کیا۔رانا محمد اقبال خاں نے کہا کہ اسمبلی نے اپنا پہلا پارلیمانی سال مشکلات کے باوجودانتہائی کامیابی کے ساتھ مکمل کیا ہے۔انہوں نے سری لنکا کے ہائی کمشنرکوپنجاب اسمبلی کا ایوان‘ لائبریری اور دیگر شعبہ جات دکھائے اورپنجاب اسمبلی کی زیر تعمیر بلڈنگ کاماڈل بھی دکھایا ۔ ہائی کمشنر جیالتھ ویراکوڈی نے مہمان نوازی پر سپیکر کا شکریہ ادا کیا۔اس موقع پر ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی رانا مشہود احمد خاں‘ قونصل جنرل آف سری لنکاوی ایس سداتھ کمار اور سیکرٹری پنجاب اسمبلی مقصود احمد ملک بھی موجود تھے۔ آخر میں سپیکر پنجاب اسمبلی رانا محمد اقبال خاں نے سری لنکن ہائی کمشنر کو اسمبلی شیلڈ بھی پیش کی۔

 

 

) عبد القہار راشد (

 

افسر تعلقات عامہ

 

فون نمبر: 042-9200310 فیکس نمبر:042-9204750

 

موبائل نمبر:0300-4284607

 

ایوان

سیکریٹیریٹ

اراکین

کمیٹیاں

ایوان کی کارروائی

مرکز اطلاعات

رپورٹیں اورمطبوعات

CPA Conference 2025