سپیکر رانا محمد اقبال خاں کی ڈیرہ اسماعیل خان میں ہونے والےبم دھماکے کی شدید مذمت اور اظہار افسوس
صوبائی اسمبلی پنجاب
لاہور۔(پریس ریلیز) 14 جون 2009
سپیکر رانا محمد اقبال خاں کی ڈیرہ اسماعیل خان میں ہونے والےبم دھماکے کی شدید مذمت اور اظہار افسوس
سپیکر پنجاب اسمبلی رانا محمد اقبال خاں نے ڈیرہ اسماعیل خان میں ہونے والے بم دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اس حادثے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر دلی رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ المناک سانحہ ملکی سا لمیت کے خلاف منظم اور گھناوٴنی سازش ہے ۔ تخریب کار پاکستان کو ترقی کرتے ہوئے نہیں دیکھ سکتے تاہم پاکستانی قوم دشمن کے نا پاک ارادوں کوکامیاب نہیں ہونے دے گی رانا محمد اقبال خاں نے اس حادثے میں جاں بحق ہونیوالوں کے لواحقین سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا مرحومین کی مغفرت اور زخمی افراد کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی انہوں نے کہا اللہ تعالیٰ مرحومین کو اپنے جوار رحمت میں جگہ دے اور ان کے لواحقین کو صبرِ جمیل عطا فرمائے۔
)عبد القہار راشد(
افسر تعلقات عامہ
فون نمبر: 042-9200310 فیکس نمبر:042-9204750
موبائل نمبر: 42846070300-