پریس ریلیز تفصیل

پرنٹ کریں

12 جون 2009ء

سپیکر پنجاب اسمبلی رانا محمد اقبال خاں نے پنجاب اسمبلی پریس گیلری کمیٹی کے نو منتخب صدر ظہیر شہزاد اور سیکرٹری شہزاد ملک سے ان کے عہدوں کا حلف لیا

صوبائی اسمبلی پنجاب

 

لاہور۔(پریس ریلیز) 12 جون 2009

 

سپیکر پنجاب اسمبلی رانا محمد اقبال خاں نے پنجاب اسمبلی پریس گیلری کمیٹی کے نو منتخب صدر ظہیر شہزاد اور سیکرٹری شہزاد ملک سے ان کے عہدوں کا حلف لیا اور انہیں مبارک باددی ۔رانا محمد اقبال خاں نے کہا کہ پنجاب اسمبلی اور پریس گیلری کمیٹی ایک دوسرے کے لیے لازم و ملزوم ہیں۔ پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ‘پریس گیلری کے بغیر نا مکمل اور ادھورا ہے ۔انہوں نے کہا کہ پریس گیلری کمیٹی کے پلیٹ فارم سے رپورٹنگ کرنے والے صحافیوں نے ہمیشہ بڑے مدبرانہ طریقے سے میانہ روی کو اختیار کرتے ہوئے صحیح معنوں میں پنجاب اسمبلی کی کارکردگی اورعوامی فلاح و بہبود ‘ترقی اور بہتری کی خاطرکی گئی قانون سازی کو میڈیا کے ذریعے عوام تک پہنچایا ہے ۔ صحافی‘ عوامی نمائندوں اور عوام کے درمیان رابطہ میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔رانا محمد اقبال خاں نے کہا کہ مولانا ظفر علی خان ‘ مولانا محمد علی جوہراورجناب حمید نظامی صحافت کی تاریخ کے درخشاں ستارے ہیں ان کی خدمات ہمارے لیے قابل فخراور مشعل راہ ہیں ۔ سپیکر پنجاب اسمبلی نے کہا کہ پنجاب اسمبلی میں مستقل طور پر رپورٹنگ کے لیے آنے والے صحافی بھی ایک طرح سے اس سیکرٹریٹ کا حصہ ہیں انہیں اپنے ادارے اور فرائض کے ساتھ ساتھ پنجاب اسمبلی کے مفادات کی بھی نگہداشت اور حفاظت کرنی چاہیے کیونکہ یہ دونوں ادارے جمہوریت کی علامت ہیں۔ جمہوریت ہے تو یہ دونوں ادارے قائم و دائم ہیں یہ ادارے مضبوط ہونگے تو جمہوریت بھی مضبوط ہو گی۔

 

سپیکر پنجاب اسمبلی رانا محمد اقبال خاں نے کہا کہ وہ شروع سے ہی پنجاب اسمبلی ‘ پریس گیلری اور اسمبلی سٹاف کی بہتری کے لیے کوشاں ہیں ۔ سیکورٹی کے موجودہ حالات کو مد نظر رکھتے ہوئے تمام سٹاف کے لیے د فتری اوقات میں اسمبلی شناختی کارڈ آویزاں کرنے کو یقینی بنایا ہے سیکرٹری اسمبلی اور پرسنل سٹاف بھی اس سے مستثنیٰ نہیں ہیں۔ انہوں نے کہا چونکہ اسمبلی کے اجلاس کے دوران اسمبلی سیکورٹی سٹاف کے علاوہ دیگر سیکورٹی ایجنسیاں بھی یہاں اپنے فرائض سر انجام دیتی ہیں اس لیے آ پ تمام احباب سے بھی اسمبلی میں اپنے فرائض کی انجام دہی کے لیے تشریف لانے پر اسمبلی سیکرٹریٹ کی طرف سے جاری کردہ انٹر ی پاس نمایاں طور پر آویزاں رکھیں تاکہ آپ کو کسی قسم کی مشکل کا سامنا نہ کرنا پڑے ۔

 

رانا محمد اقبال خاں نے کہا کہ جہاں تک اسمبلی کی کارروائی کی براہ راست کوریج (Live Coverage) کا تعلق ہے تو یہ آج کے دور کی اہم ضرورت ہے۔ لائیو کوریج کے ذریعے صوبہ کے عوام اپنے نمائندگان کی ایوان کے اندر کارکردگی سے با خبر رہتے ہیں اس سے عوامی نمائندگان کو بھی اپنی اصلاح کا موقع ملتا ہے اور وہ عوامی امنگوں کے مطابق قانون سازی میں حصہ لے سکتے ہیں ۔ لائیو کوریج کے حوالے سے اسمبلی کی موجودہ بلڈنگ میں مسائل سے آپ تمام لوگ بخوبی آگاہ ہیں ۔تاہم اسمبلی کی نئی عمارت میں انشاء اللہ لائیو کوریج ودیگرضروری سہولیات فراہم کی جائیں گی ۔

 

 

)عبد القہار راشد(

 

افسر تعلقات عامہ

 

فون نمبر: 042-9200310 فیکس نمبر:042-9204750

 

موبائل نمبر:0300-4284607

 

 

ایوان

سیکریٹیریٹ

اراکین

کمیٹیاں

ایوان کی کارروائی

مرکز اطلاعات

رپورٹیں اورمطبوعات

CPA Conference 2025