پریس ریلیز تفصیل

پرنٹ کریں

12 جون 2009ء

سپیکر رانا محمد اقبال خاں کی جامعہ نعیمیہ لاہور اور نوشہرہ جامع مسجد سپلائی ڈپومیں ہونے والے خود کش حملہ کی شدید مذمت اور ہلاکتوں پراظہار افسوس

صوبائی اسمبلی پنجاب

 

لاہور۔(پریس ریلیز) 12جون 2009

 

سپیکر رانا محمد اقبال خاں کی جامعہ نعیمیہ لاہور اور نوشہرہ جامع مسجد سپلائی ڈپومیں ہونے والے خود کش حملہ کی شدید مذمت اور ہلاکتوں پراظہار افسوس

 

 

سپیکر پنجاب اسمبلی رانا محمد اقبال خاں نے جامعہ نعیمیہ لاہوراور نوشہرہ جامع مسجد سپلائی ڈپومیں ہونے والے خود کش حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اس حادثے میں ڈاکٹر سرفراز نعیمی کی شہادت اور دیگر قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر دلی رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کی اس گھناوٴنی کارروائی کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔ سپیکر نے کہا کہ ڈاکٹر سرفراز نعیمی بہت بڑے مذہبی سکالر اور تمام مکاتب فکر کے لیے اتحاد کی علامت تھے انکی شہادت سے تمام دینی حلقے ایک عظیم سکالر اور مدبر سے محروم ہو گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آئے دن دہشت گردی کے واقعات پیدا کر کے عوام میں خوف و ہراس کی فضا ء پیدا کی جا رہی ہے اور بین الاقوامی سطح پر پاکستان کے امیج کو خراب کرنے کی مذموم کوشش کی جا رہی ہے۔ رانا محمد اقبال خاں نے کہا کہ تخریبی عناصر پاکستان کو ترقی کرتے ہوئے نہیں دیکھ سکتے تاہم پاکستانی قوم دشمن کے نا پاک ارادوں کوکامیاب نہیں ہونے دے گی ۔ یہ المناک سانحہ ملکی سا لمیت کے خلاف منظم اور گھناوٴنی سازش ہے ۔ سپیکر نے کہا کہ پاکستانی قوم کے حوصلے بلند ہیں۔ملک دشمن قوتیں اپنے مذموم عزائم میں کبھی کامیاب نہیں ہونگے۔ رانا محمد اقبال خاں نے اس حادثے میں جاں بحق ہونیوالوں کے لواحقین سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا ۔مرحومین کی مغفرت اور زخمی افراد کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی انہوں نے کہا اللہ تعالیٰ مرحومین کو اپنے جوار رحمت میں جگہ دے اور ان کے لواحقین کو صبرِ جمیل عطا فرمائے۔

 

 

 

)عبد القہار راشد(

 

افسر تعلقات عامہ

 

فون نمبر: 042-9200310 فیکس نمبر:042-9204750

 

موبائل نمبر:0300-4284607

 

 

ایوان

سیکریٹیریٹ

اراکین

کمیٹیاں

ایوان کی کارروائی

مرکز اطلاعات

رپورٹیں اورمطبوعات