پریس ریلیز تفصیل

پرنٹ کریں

31 مئی 2009ء

سپیکر پنجاب اسمبلی رانا محمد اقبال خاں کایونیورسٹی آ ف ویٹرنری انیڈاینمل سائنسز کے راوی کیمپس پتوکی میں میڈ یکل ہیلتھ سنٹر کے سنگ بنیاد کے موقع پرخطاب

صوبائی اسمبلی پنجاب

 

 

لاہور۔(پریس ریلیز) 31مئی 2009

 

 

     میاں محمد نواز شریف نے ملک کو ایٹمی قوت بنایا اور قیدو بند کی صعوبتیں برداشت کرتے ہوئے جمہوریت ،پاکستان کی بقا اور سلامتی کے لئے دن رات کوشش کی۔ آمر یت کے دور سے نجات میاں برادران کی جدوجہد کا صلہ ہے ۔ عدلیہ کی آزدی اور بحالی کے لیے انکا کرادر ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ میاں شہباز شریف ،اپنی قائدانہ صلاحیتوں سے صوبہ میں غربت ، بے روز گاری اور مہنگا ئی جیسے مسائل پرقابو پانے کی بھر پو ر کوشش کر رہے ہیں ۔ ان خیالات کا اظہار سپیکر پنجاب اسمبلی رانا محمد اقبال خاں نے یونیورسٹی آ ف ویٹرنری انیڈاینمل سائنسز کے راوی کیمپس پتوکی میں میڈ یکل ہیلتھ سنٹر کے سنگ بنیاد کے موقع پر کیا انھوں نے کہا کہ حکومت پنجاب ویٹرنری ہسپتالوں میں یورپین اور دیگر ممالک کی طرز پر حیوانات کے علاج کی سہولیات فراہم کر رہی ہے ۔ سپیکر نے کہا کہ محدود و وسائل میں رہتے ہوئے ہم ملک میں ایسے انقلابی اقدامات اٹھانا چاہتے ہیں جن سے عوامی مسائل میں کمی آْئے اورعوام کو زندگی کے ہر شعبہ میں سابقہ حکومتوں کی نسبت واضح مثبت تبدیلی نظر آئے ۔ رانا محمد اقبال خاں نے کہا کہ میر ی خواہش ہے موجودہ اسمبلیاں اپنی مدت پوری کریں اور منتخب نمائندے عوامی مینڈیٹ کا احترام کرتے ہوئے عوام کو ریلیف مہیاکرنے والی قانو ن سازی کریں۔

 

انھوں نے کہا کہ میرٹ کو یقینی بنائے بغیر روشن مستقبل کے خواب کو عملی جامہ نہیں پہنایا جاسکتا ۔ انھوں نے کہا کہ جمہوریت کو صحیح معنوں میں پر وان چڑھانے کے لیے پارلیمنٹ کی بالادستی بہت ضروری ہے ۔ سپیکر کو راوی کیمپس پتوکی کے مختلف شعبہ جات کا دورہ بھی کروایاگیا اس موقع پر یونیورسٹی کے وائس چانسلر پر فیسر ڈاکٹر محمد نواز ،پر وفیسر ڈاکٹر طلعت نصیر پر وفیسر ڈاکٹر نسیم احمد اور یونیورسٹی کے دیگر اساتذہ وطلباء بھی موجود تھے ۔                                   

 

                                       

 

)عبد القہار راشد(

 

افسر تعلقات عامہ

 

فون نمبر:042-9200310 فیکس نمبر: 042-

 

9204750

موبائل نمبر: 0300-

 

4284607

 

ایوان

سیکریٹیریٹ

اراکین

کمیٹیاں

ایوان کی کارروائی

مرکز اطلاعات

رپورٹیں اورمطبوعات