سپیکر رانا محمد اقبال خاں کی پشاور میں ہونے والےبم دھماکے کی شدید مذمت اور اظہار افسوس
صوبائی اسمبلی پنجاب
لاہور۔(پریس ریلیز) 16 مئی 2009
سپیکر رانا محمد اقبال خاں کی پشاور میں ہونے والےبم دھماکے کی شدید مذمت اور اظہار افسوس
سپیکر پنجاب اسمبلی رانا محمد اقبال خاں نے پشاورمیں ہونے والے بم دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اس حادثے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر دلی رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کی اس گھناوٴنی کارروائی کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے ۔ سپیکر نے کہا کہ آئے دن دہشت گردی کے واقعات پیدا کر کے بین الاقوامی سطح پر پاکستان کے امیج کو خراب کرنے کی مذموم کوشش کی جا رہی ہے۔رانا محمد اقبال خاں نے کہا کہ تخریب کار پاکستان کو ترقی کرتے ہوئے نہیں دیکھ سکتے تاہم پاکستانی قوم دشمن کے نا پاک ارادوں کوکامیاب نہیں ہونے دے گی ۔ یہ المناک سانحہ ملکی سا لمیت کے خلاف منظم اور گھناوٴنی سازش ہے ۔ سپیکر نے کہا کہ پاکستانی قوم کا مورال بلند ہے۔ تخریب کار عناصر اپنے مذموم عزائم میں کبھی کامیاب نہیں ہونگے۔ رانا محمد اقبال خاں نے اس حادثے میں جاں بحق ہونیوالوں کے لواحقین سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا ۔مرحومین کی مغفرت اور زخمی افراد کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی انہوں نے کہا اللہ تعالیٰ مرحومین کو اپنے جوار رحمت میں جگہ دے اور ان کے لواحقین کو صبرِ جمیل عطا فرمائے۔
)عبد القہار راشد(
افسر تعلقات عامہ
فون نمبر: 042-9200310 فیکس نمبر:042-9204750
موبائل نمبر:0300-4284607