پریس ریلیز تفصیل

پرنٹ کریں

22 اپریل 2009ء

سپیکر پنجاب اسمبلی رانا محمد اقبال خاں کا الحمرا ہال میں جرنلسٹ انعام گھر میں خطاب

صوبائی اسمبلی پنجاب

لاہور۔(پریس ریلیز) 22 اپریل2009

 

قائد اعظم محمد علی جناح کی قائدانہ صلاحیتوں سے ہمیں الگ وطن تو مل گیا مگر بد قسمتی سے ہم نے ان کے خوابوں کو حقیقی تعبیر نہ دی قائد اعظم کے ایمان اتحاد اور تنظیم جیسے سنہری اصولوں پر عمل پیرا ہوئے بغیر ہم ترقی نہیں کر سکتے ہم نے ایک خود مختار اور باوقار قوم بن کر دکھانا ہے میاں شہباز شریف قوم کو اندھیروں سے نکال کر روشنی کی طرف لا رہے ہیں پاکستان اسلام کا قلعہ ثابت ہو گا اور انشاء اللہ دنیا پر غلبہ حاصل کرے گا میاں نواز شریف نے دباوٴ کے باوجود قوم کو ایٹمی طاقت بنایا عدلیہ کی آزادی اور جمہوریت کی بحالی کے لیے میڈیا کا کردار کبھی فراموش نہیں کیا جا سکتا ان خیالات کا اظہار سپیکر پنجاب اسمبلی رانا محمد اقبال خاں نے الحمرا ہال میں جرنلسٹ انعام گھر میں خطاب کرتے ہوئے کیا -انہوں نے کہا کہ میڈیاآج کے دور کی مسلمہ طاقت بن چکا ہے جو رائے عامہ ہموار کرنے کے ساتھ ساتھ اہم ایشوز پر لوگوں کی رہنمائی بھی کرتاہے صحافی ہمارے لیے قابل فخر ہیں کیونکہ وہ دن رات محنت کر کے عوام کوحالات حاضرہ سے آگاہی کے ساتھ ساتھ عوامی شعور بھی اجاگر کرتے ہیں میں انہیں صحافت کے ماتھے کا جھومر سمجھتا ہوں ۔آخر میں سپیکرپنجاب اسمبلی رانا محمد اقبال خاں نے تقریر کرنے والے بچے کو پانچ ہزار روپے انعام دینے کا اعلان کیا بعد میں صحافیوں کی جانب سے سپیکر کو اعزازی شیلڈ پیش کی۔ اس موقع پر پنجاب اسمبلی پریس گیلری کمیٹی کے صدرظہیر شہزاد، سیکرٹری محمود ملک ‘پنجاب یونین آف جرنلسٹس کے صدر احسن ضیا ، ممبر گورننگ باڈی پریس کلب رانا محمد اکرام اور صحافیوں کی فیملیز بھی موجود تھی۔

 

 

)عبد القہار راشد(

افسر تعلقات عامہ

فون نمبر: 042-9200310 فیکس نمبر:042-9204750

موبائل نمبر:0300-4284607

 

ایوان

سیکریٹیریٹ

اراکین

کمیٹیاں

ایوان کی کارروائی

مرکز اطلاعات

رپورٹیں اورمطبوعات

CPA Conference 2025