پنجاب اسمبلی کے ترجمان کی مورخہ 14 اپریل 2009 کے روزنامہ دن میں چھپنے والی خبر کی سختی سے تردید
صوبائی اسمبلی پنجاب
لاہور۔(پریس ریلیز) 14 اپریل2009
پنجاب اسمبلی کے ترجمان نے مورخہ 14 اپریل 2009کے روزنامہ ” دن“ میں چھپنے والی خبر جس میں کہا گیا ہے کہ ”سیکورٹی خدشات‘پنجاب اسمبلی میں صحافیوں کی مانیٹرنگ کا فیصلہ “ کی سختی سے تردید کرتے ہوئے کہا کہیہ خبر حقائق کے منافی اور قیاس آرائی پر مبنی ہے ۔ترجمان نے کہا کہ پنجاب اسمبلی میں میڈیا کے نمائندوں کو مانیٹر کرنے کا کوئی فیصلہ کیااور نہ ہی سیکر ٹری اسمبلی یا کسی افسر کی طرف سے ایسی ہدایات جاری کی گئیں ہیں ترجمان پی آر او ٹو سپیکر کی طرف سے بیان جس میں کہا گیا ہے کہ’ ’ سکیو رٹی والوں نے معاملہ ڈسکس کیا تھا میں نے صاف انکار کر دیا “کی بھی تردید کرتے ہوئے کہا کہ پی آر او کی گفتگو کو غلط انداز سے رپورٹ کیا گیاہے۔انھوں نے کہا کہ صحافی اسمبلی سیکرٹریٹ کے لیے انتہائی قابل قدرہیں ترجمان نے مزید کہا کہ سیکرٹری اسمبلی سمیت تمام افسران و اہلکاران جناب سپیکر کا بے حد احترام کرتے ہیں لہٰذا میڈیا کو سپیکر پنجاب اسمبلی کے خلاف استعمال کرنے کی خبر میں کوئی صداقت نہیں ہے۔ ترجمان نے غلط رپورٹنگ کو صحافت کے اخلاقی اصولوں کے منافی قرار دیا۔
(عبد القہار راشد)
افسر تعلقات عامہ
فون نمبر: 042-9200310 فیکس نمبر:042-9204750