پریس ریلیز تفصیل

پرنٹ کریں

08 فروری 2009ء

سپیکر پنجاب اسمبلی رانا محمد اقبال خاں کی الحمرا ہال میں ایک نجی ٹی وی کے تقسیم ایوارڈ کی تقریب میں خطاب

صوبائی اسمبلی پنجاب

لاہور۔(پریس ریلیز) 08 فروری 2009

 

 آمر سے نجات اور جمہوریت کی بحالی میں میڈیا ‘ وکلاء اور سول سوسائٹی کا کردار قابلِ تحسین ہے ۔پنجاب اسمبلی میں ایک آمر کے غیر آئینی اقداما ت کے خلاف قرارداد کی منظوری تاریخ میں سنہری حروف سے لکھی جائے گی پاکستانی قوم چیلنجز کا مقابلہ کرنے کے لیے پر عزم ہے ان خیالات کا اظہار سپیکر پنجاب اسمبلی رانا محمد اقبال خاں نے الحمرا ہال میں ایک نجی ٹی وی کے تقسیم ایوارڈ کی تقریب میں کیا۔ رانا محمد اقبال خاں نے تقریب میں بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عالمی برادری مسلم امہ کے مسائل کو سمجھنے کی کوشش کرے ۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف کی ہدایت پر سرکاری ہسپتالوں میں غریب اور نادار مریضوں کے مفت علاج کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔ہسپتالوں میں مفت اور معیاری ادویات کی فراہمی ‘صفائی اور دیکھ بھال کی صورت حال میں بھی قابلِ قدر بہتری آئی ہے۔سپیکر نے کہا کہ تعلیم کے بغیر کسی ملک کی ترقی کا تصور نا ممکن ہے۔پنجاب کی تاریخ میں پہلی بار محنتی اساتذہ اور پوزیشن ہولڈرطلباء کی حوصلہ افزائی کے لیے حکومتی سطح پر ایوارڈز دیے جا رہے ہیں ۔تعلیمی اداروں کو اپ گریڈاور دیہی علاقوں میں اساتذہ کی کمی کو دورکیاجا رہا ہے ۔وزیر اعلیٰ پنجاب سرکاری و پرائیویٹ تعلیمی اداروں میں یکساں معیار تعلیم چاہتے ہیں ۔ سپیکر نے کہا کہ ”2010تک تعلیم ہر بچے کے لئے “کے منصوبہ پر اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

 

قبل ازیں سپیکر پنجاب اسمبلی رانا محمد اقبال خاں نے پھول نگر کھلی کچہری میں عوامی مسائل سنے اور ان کے حل کے لیے احکامات جاری کیے ۔سپیکر نے جمبر میں منصوبہ برائے فراہمی آب و نکاسی آب کا افتتاح بھی کیا۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سرکاری افسران ٹال مٹول اور تاخیر ی حربے چھوڑ کر قائد اعظم محمد علی جناح کے فرمودات کی روشنی میں عوامی خدمت کو اپنا شعار بنائیں اورعوام کے مسائل حل کرنے میں دلچسپی لیں۔ حکومت پنجاب نے شرح خواندگی میں اضافہ کے لیے سکولوں میں زیادہ سے زیادہ” یونیورسل پرائمری انرولمنٹ“ مہم کا آغاز کر دیا ہے۔ اس مہم کے تحت لاکھوں بچوں کو سکولوں میں لایا جائے گا ۔ حکومت صوبے میں چار ہزار سے زائد سکولوں میں جدید کمپیوٹر لیبارٹریاں قائم کر رہی ہے جبکہ سنٹرز آف ایکسی لینس سکول پراجیکٹ کے تحت پانچ ارب روپے کی لاگت سے تحصیل کی سطح پر تمام سہولتوں سے آراستہ 288ماڈل سکول قائم کیے جا رہے ہیں۔ نوجوان نسل میں کتابیں پڑھنے کی عادت کو فروغ دینے کے لیے یونین کونسل کی سطح پر لائبریریاں قائم کی جائیں گی۔ وزیر اعلیٰ پنجاب فنی تعلیم کے فروغ کے لیے بھی موثر اقدامات کر رہے ہیں تاکہ زیادہ سے زیادہ ہنر مند افرادی قوت تیار ہو سکے جو نہ صرف ملک کی ترقی اور خوشحالی میں اپنا بھر پور کردار ادا کرے گی بلکہ بیرون ملک جا کر زر مبادلہ کے حصول کا ذریعہ بھی بنے گی۔

 

 

(عبد القہار راشد)

افسر تعلقات عامہ

فون نمبر: 042-9200310 فیکس نمبر:042-9204750

موبائل نمبر:0300-4284607

 

ایوان

سیکریٹیریٹ

اراکین

کمیٹیاں

ایوان کی کارروائی

مرکز اطلاعات

رپورٹیں اورمطبوعات