پریس ریلیز تفصیل

پرنٹ کریں

03 جنوری 2009ء

سپیکر پنجاب اسمبلی رانا محمد اقبال خاں کا علی انسٹی ٹیوٹ آف ایجوکیشن میں یوتھ پارلیمنٹ آف پاکستان کے زیر اہتمام ”کون ہو گا نوجوانوں کا وزیر اعظم“کے عنوان سے منعقدہ تقریب سے بطور مہمان خصوصی خطاب

صوبائی اسمبلی پنجاب

لاہور۔(پریس ریلیز) 3 جنوری 2009

 

سپیکر پنجاب اسمبلی رانا محمد اقبال خاں نے کہا ہے کہ پاکستانی امن پسند قوم ہیں تاہم اگر ہمارے امن کو تباہ کیا گیا تو دشمن کو عبرتناک سبق سکھائیں گے اور ملک کی حفاظت کے لیے انتہائی قدام اٹھانے سے گریز نہیں کریں گے پاکستان کے دفاع اور سا لمیت کے لیے تمام سیاسی و سماجی قوتیں متحد ہیں ان خیالات کا اظہار انھوں نے گزشتہ روزعلی انسٹی ٹیوٹ آف ایجوکیشن میں یوتھ پارلیمنٹ آف پاکستان کے زیر اہتمام ”کون ہو گا نوجوانوں کا وزیر اعظم“کے عنوان سے منعقدہ تقریب سے بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر یوتھ پاکستان کے چیئر مین ابرار الحق ‘ بشریٰ رحمن ایم این اے‘ اعجاز احمد خاں ایم پی اے‘ شاہد محمودا یم پی اے اور یوتھ پارلیمنٹ کے ڈائریکٹر اسرار الحق بھی موجود تھے۔ سپیکر پنجاب اسمبلی رانا محمد اقبال نے کہا کہ نوجوان ملک میں خون کی حیثیت رکھتے ہیں ہمارے ملک کے نوجوان قابلیت میں کسی سے کم نہیں۔ انکی صلاحیتوں کو منظم طور پر استعمال میں لایا جانا چاہیے نوجوان نسل کوآگے بڑھنے کے مواقع فراہم کرنا ہماری ذمہ داری ہے ۔انہوں نے کہا کہ اس مقصد کے لیے یوتھ پارلیمنٹ پاکستان پلیٹ فارم سے ابرار الحق نے نوجوانوں کو یہ موقع فراہم کیا ہے کہ وہ اپنی انرجی‘ صلاحیتیں اور مہارتیں بہتر انداز میں استعمال کر سکیں۔سپیکر نے کہا کہ نوجوانوں کو فکر و عمل کے پیکر بننا ہو گا۔انہوں نے کہا کہ نوجوان ہمارے ملک کی سب سے بڑی حقیقت ہیں ان سے ہی ملک کا روشن مستقبل وابستہ ہے ۔ رانا محمد اقبال خاں نے کہا کہ ہر پاکستانی اپنی ذ مہ داریاں نبھائے اورخلوص دل سے دن رات محنت کر کے قائد اعظم کے تصور کے مطابق ایک فلاحی ریاست قائم کرنے میں اپنا کردار ادا کرے ۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف ہمہ صفت خوبیوں کے مالک ہیں اور پنجاب کی تعمیرو ترقی کے لیے دن رات محنت کر رہے ہیں ۔ رانا محمد اقبال خاں نے کہا کہ میاں محمد نواز شریف نے اپنے دور حکومت میں ایٹمی دھماکے کر کے پاکستان کو نا قابل تسخیر بنایا ہے ۔انہوں نے کہا کہ نوجوان ہمارے مستقبل کے معمار ہیں اللہ تعالیٰ نے ہمیں بے شمار نعمتوں سے نوازا ہے ہمیں انکو جدید تعلیم دینا ہو گی ۔ آج کل انفارمیشن ٹیکنالوجی کا دور ہے اقوامِ عالم کا مقابلہ کرنے کے لیے ضروری ہے کہ ہم اپنے بچوں کو سائنس اور ٹیکنالوجی کے میدان میں آگے بڑھنے کے مواقع فراہم کریں۔

 

(عبد القہار راشد)

افسر تعلقات عامہ

فون نمبر: 042-9200310 فیکس نمبر:042-9204750

موبائل نمبر:0300-4284607

 

ایوان

سیکریٹیریٹ

اراکین

کمیٹیاں

ایوان کی کارروائی

مرکز اطلاعات

رپورٹیں اورمطبوعات