پریس ریلیز تفصیل

پرنٹ کریں

22 نومبر 2008ء

نجاب اسمبلی رانا محمد اقبال خاں نے عتیق سٹیڈیم میں سر عبد القادر ویلفیئر سوسائٹی کے زیر اہتمام انٹر سکولز ٹورنامنٹ کا افتتاح

صوبائی اسمبلی پنجاب

لاہور۔(پریس ریلیز) 22 نومبر 2008

 

          سپیکر پنجاب اسمبلی رانا محمد اقبال خاں نے کہا ہے کہ صحتمند معاشرہ کی تشکیل کے لیے تعلیم کے ساتھ ساتھ کھیل انتہائی ضروری ہے کھیل صحت کے لیے کلیدی حیثیت رکھتے ہیں ایک صحتمندطالب علم ہی صحیح معنوں میں معاشرے کی خدمت کر سکتا ہے ان خیالات کا اظہار سپیکر پنجاب اسمبلی رانا محمد اقبال خاں نے عتیق سٹیڈیم میں سر عبد القادر ویلفیئر سوسائٹی کے زیر اہتمام انٹر سکولز ٹورنامنٹ کا افتتاح کے موقع پر کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے ملک میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں ہے طلبہ کو آگے بڑھنے کے مواقع مہیا کرنا ہماری ذمہ داری ہے۔کمپیوٹر کی تعلیم آج کے دور کی اہم ضرورت ہے اس کے بغیر ترقی نا ممکن ہے۔رانا محمد اقبال خاں نے کہا کہ شرح خواندگی پہلے کے مقابلہ میں اب بہت زیادہ ہے سپیکر پنجاب اسمبلی رانا محمد اقبال خاں نے کہا کہ طلباء محنت کو اپنا شعار بنائیں اور تعلیم پر بھر پور توجہ دیں۔ وطن عزیز پاکستان کی بنیادوں میں ہمارے آباوٴاجداد کا خون شامل ہے قائد اعظم محمد علی جناح کی قائدانہ صلاحیتوں سے ہمیں الگ وطن تو مل گیا مگر بد قسمتی سے ہم نے قائد اعظم کے خوابوں کو تعبیر نہ دی قائد اعظم کے ایمان ‘ اتحاد اور تنظیم جیسے سنہری اصولوں پر عمل پیرا ہوئے بغیر ہم ترقی نہیں کر سکتے ۔قبل ازیں سپیکر کے عتیق سٹیڈیم پہنچنے پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں اور انتظامیہ نے انکا پرتپا ک استقبال کیا۔

 

 

(عبد القہار راشد)

افسر تعلقات عامہ

فون نمبر: 042-9200310 فیکس نمبر:042-9204750

موبائل نمبر:0300-4284607

 

ایوان

سیکریٹیریٹ

اراکین

کمیٹیاں

ایوان کی کارروائی

مرکز اطلاعات

رپورٹیں اورمطبوعات