پریس ریلیز تفصیل

پرنٹ کریں

17 نومبر 2008ء

پنجاب اسمبلی کے اجلاس کی براہِ راست کوریج کے سلسلہ میں ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی رانا مشہود احمد خاں کی زیر صدارت اجلاس

صوبائی اسمبلی پنجاب

لاہور۔(پریس ریلیز ) 17نومبر2008

 

پنجاب اسمبلی کے اجلاس کی براہِ راست کوریج کے سلسلہ میں ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی رانا مشہود احمد خاں کی زیر صدارت اجلاس سپیکر چیمبر میں منعقد ہوا ۔اجلاس میں صوبائی وزیر قانون رانا ثناء اللہ خاں ‘ ڈی جی پی آر کے آفس سے ڈائریکٹر الیکٹرانک میڈیا نبیلہ غضنفر اور سیف اللہ خالد ‘ مقصود احمد ملک سیکرٹری پنجاب اسمبلی‘ جیونیوز کے نمائندے عرفان نذ یر ‘ اے آر وائی ون ورلڈ کے سہیل احمد شہریار ‘ وقت ٹی وی کے خواجہ نصیر ‘ پاکستان ٹیلی ویژن کے شکیل ملک اور دُنیا ٹی وی کی شمائلہ جعفری نے شرکت کی۔ اجلاس میں براہِ راست کوریج کے حوالہ سے مختلف تجاویز زیر غور آئیں اجلاس میں طے پایا کہ ڈی جی پی آر کا آفس مورخہ 20نومبر 2008تک اجلاس کی کوریج کا پلان/ ورکنگ پیپر تیار کر کے اسمبلی سیکرٹریٹ کو جمع کروائے گا ڈی جی پی آر کے نمائندوں کو اس سلسلہ میں فوری طور پر ہدایت جاری کر دی گئیں۔واضح رہے کہ گزشتہ دنوں سپیکر پنجاب اسمبلی رانا محمد اقبال خاں نے میڈیا کی درینہ خواہش پر پنجاب اسمبلی کی براہِ راست کوریج کی اصولی طور پر اجازت دے دی تھی تاہم اس موقف کو عملی جامہ پہنانے کے لیے سپیکر پنجاب اسمبلی کی زیر صدارت دو اجلاس منعقد ہوئے جس میں براہِ راست کوریج کے طریقہ کار زیر غور آئے آج کا اجلاس بھی انہوں نے ہی طلب کیا تھا مگر ان کی کراچی میں مصروفیات کی بناء پر اجلاس کی صدارت ڈپٹی سپیکر رانا مشہود احمد خاں نے کی براہ راست کوریج کی اجازت دینے پر عرفان نذیر اور سہیل احمد شہریار نے سپیکراور ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی کا شکر ادا کیا کوریج کے لیے زیر غور سسٹم کے تحت ابتدائی طور پر 12ٹی وی چینلز کو براہِ راست اسمبلی اجلاس کی کوریج کر سکیں گے تا ہم بعد ازاں اسکی استعداد بڑ ھائی جا نے کی گنجائش بھی رکھی جائے گی ۔ڈی جی پی آر کی طرف سے پیش کردہ براہ راست کوریج کے پلان کی فائنل منظوری کے لیے21نومبر بروز جمعة المبارک کو اسمبلی چیمبرز میں رانا محمد اقبال خاں سپیکر پنجاب اسمبلی کی زیر صدارت میٹنگ منعقد ہو گی۔

 

(عبد القہار راشد)

افسر تعلقات عامہ

فون نمبر: 042-9200310 فیکس نمبر:042-9204750

موبائل نمبر:0300-4284607

 

 

ایوان

سیکریٹیریٹ

اراکین

کمیٹیاں

ایوان کی کارروائی

مرکز اطلاعات

رپورٹیں اورمطبوعات