پریس ریلیز تفصیل

پرنٹ کریں

05 اپریل 2019ء

جناب سپیکر کی پریس ریلیز

صوبائی اسمبلی پنجاب

PAP/PRO/SPEAKER/19/24

لاہور۔(پریس ریلیز)05اپریل 2019

 

بلاتفریق صوبہ کے عوام کی خدمت کر رہے ہیں۔ چودھری پرویز الٰہی

"پراونشل اسمبلی آف دی پنجاب سیکرٹریٹ سروسز ایکٹ 2019 " ، اسمبلی سے پاس کروا کے پنجاب اسمبلی کو صحیح معنوں میں میں خود مختار ادارہ بنایا ہے۔ چھوٹے ملازمین کے لیے ایم پی ایز ہاسٹل کے ساتھ 60سے زائد رہائش گاہیں تعمیر کر رہے ہیں ریٹائر ہونے والے ملازمین کو اسمبلی سیکرٹریٹ کے لیے شاندار خدمات پر خراج تحسین پیش کر تا ہوں۔

پنجاب اسمبلی سے ریٹائر ہونے والے ملازمین کے اعزاز میں الوداعی تقریب سے سپیکر پنجاب اسمبلی کا خطاب۔

 

          سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الٰہی نے کہا ہے کہ بلاتفریق صوبہ کے عوام کی خدمت کر رہے ہیں۔ "پراونشل اسمبلی آف دی پنجاب سیکرٹریٹ سروسز ایکٹ 2019 " ، اسمبلی سے پاس کروا کے پنجاب اسمبلی کو صحیح معنوں میں میں خود مختار ادارہ بنایا ہے۔ ر یٹائرہونے والے ملازمین کو اسمبلی سیکرٹریٹ کے لیے شاندار خدمات پر خراج تحسین پیش کر تا ہوں۔ اسمبلی ملازمین نے ہمیشہ خوش دلی اور محنت سے کام کرکے بہترین سروسز فراہم کی ہیں۔ ان کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔ ان خیالات کا اظہار چودھری پرویز الٰہی نے حال ہی میں پنجاب اسمبلی سے ریٹائر ہونے والے ملازمین کے اعزاز میں الوداعی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اسمبلی کیفے ٹیریا میں منعقد ہونے والی اس تقریب میں سیکرٹری پنجاب اسمبلی محمد خاں بھٹی اور دیگر اسمبلی افسران نے بھی شرکت کی۔ چودھری پرویز الٰہی کا کہنا تھاکہ اسمبلی ملازمین نے ہمیشہ اسمبلی سیکرٹریٹ کی نیک نامی اور سربلندی کے لیے کام کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ریٹائر ہونے والے ملازمین کے اعزاز میں الوداعی تقریب کے موقع پر جہاں آپ کو باعزت اور پروقار طریقے سے رخصت کرتے ہوئے مجھے خوشی محسوس ہو رہی ہے و ہیں میرا دل آپ کی جدائی سے بوجھل ہے۔ سپیکر نے کہا کہ اپنی سپیکر شپ کے سابقہ دور میں بھی اسمبلی سیکرٹریٹ اور سٹاف کی بہتری ہمیشہ مد نظر رکھی ۔ اب بھی آپ کی بہتری کے لیے کوشاں رہتا ہوں۔انہوں نے کہا کہ تمام ملازمین بلاتفریق عزیز ہیں۔ مجھے آپ کی ضروریات کا احساس ہے ۔ چھوٹے ملازمین کے لیے ایم پی ایز ہاسٹل کے ساتھ 60سے زائد رہائش گاہیں تعمیر کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ نئی بلڈنگ کی بنیاد بطور وزیر اعلیٰ رکھی اب اس کی تکمیل کے لیے شب و روز محنت کر رہے ہیں تا کہ کمروں میں سٹاف کے لیے جگہ کی تنگی کا مسئلہ حل ہوسکے اور آپ کو کام کرنے کا بہتر ماحول فراہم کیا جا سکے۔ چودھری پرویز الٰہی نے ریٹائر ہونے والے ملازمین خورشید احمد سٹاف آفیسر برائے سپیکر، افتخار احمد ہیڈ ٹرانسلیٹر، ہارون احمد خان ہیڈ ٹرانسلیٹر، ممتاز احمد خان سپرنٹنڈنٹ ، محمد رفیق بیرر، عبدلقیوم ہیڈ فراش اور محمد سلیم فراش کو اسمبلی سیکرٹریٹ کی طرف سے اعزازی شیلڈز بھی دیں۔ تقریب کے اختتام پر معزز مہمانوں کی تواضع کی گئی۔

 

)عبد القہار راشد(

افسر تعلقات عامہ

فون نمبر: 042-99200310 فیکس نمبر:042-99204750

0300-4284607

 

ایوان

سیکریٹیریٹ

اراکین

کمیٹیاں

ایوان کی کارروائی

مرکز اطلاعات

رپورٹیں اورمطبوعات

CPA Regional Conference 2025