نشست:05  اگست 2025ء

پرنٹ کریں

فہرست کاروائی

Click Here To Download Agenda in PDF

PROVINCIAL ASSEMBLY OF THE PUNJAB

LIST OF BUSINESS

FOR

THE SITTING OF THE ASSEMBLY TO BE HELD ON
TUESDAY, AUGUST 05, 2025 AT 2:00 PM

Tilawat, Naat and National Anthem

GOVERNMENT BUSINESS

RESOLUTION ON YOUM-E-ISTEHSAL-E-KASHMIR

      A MINISTER to move that the requirements of rules 27, 42, 84, 113A, 113B, and all other relevant rules of the Rules of Procedure of the Provincial Assembly of the Punjab 1997 may be dispensed with under rule 234 of the said Rules, to move a Resolution on Youm-e-Istehsal-e-Kashmir.

 

      A MINISTER to move a Resolution on Youm-e-Istehsal-e-Kashmir.

________

 

 

 

Lahore:                                                                                Ch Amer Habib

August 04, 2025                                                               Secretary General

 

کاروائی کا خلاصہ

فی الحال دستیاب نہیں

منظور شدہ قراردادیں

قرار داد نمبر: 80

 

محرک کا نام: جناب مجتبیٰ شجاع الرحمٰن وزیر خزانہ و پارلیمانی امور(PP-148)

 

 

 

آج سے چھ سال قبل 5 اگست 2019 کو بھار ت  نے یکطرفہ اور غیر قانونی  طور پرمقبوضہ  جموں وکشمیر  کی حیثیت  کو تبدیل  کر دیا۔ اس دن کی مناسبت سے صوبائی اسمبلی پنجاب  کا یہ ایوان مقبوضہ جموں و کشمیر کے عوام کے ساتھ پاکستان کی غیر متزلزل سیاسی، سفارتی اور اخلاقی حمایت کی توثیق اور اعادہ کرتا ہے تاکہ کشمیری عوام اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل کی متعلقہ قراردادوں میں مندرج اپنے حقِ خودارادیت کے حصول کے لیے اپنی منصفانہ جدوجہد جاری رکھ سکیں۔

 

یہ ایوان مقبوضہ جموں و کشمیر پر اپنا قبضہ مستحکم کرنے  اور اس کی بین الاقوامی سطح پر تسلیم شدہ متنازعہ حیثیت کو تبدیل کرنے کے لیے گزشتہ چھ سالوں کے دوران بھارت کی جانب سے متعارف کرائے گئے تمام اقدامات اور غیر قانونی طور پر مقبوضہ جموں و کشمیر کے آبادیاتی ڈھانچے اور سیاسی منظرنامے کو تبدیل کرنے کے مقصد کیلئے بھارت کے قوانین اور پالیسیوں کو مسترد کرتا ہے۔ اس ایوان کی رائے ہے کہ یہ اقدامات اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل کی متعلقہ قراردادوں اور بین الاقوامی قانون بشمول چوتھے جنیوا کنونشن کی سنگین خلاف ورزی ہیں۔

 

یہ ایوان  کشمیری عوام کی بہادری، جرات اور قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کرتا ہے جو وقار اور ثابت قدمی کے ساتھ بھارتی قبضے کے خلاف مزاحمت جاری رکھے ہوئے ہیں۔ یہ ایوان مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارتی افواج کی جانب سے بڑے پیمانے پر ہونے والی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی مذمت کرتا ہے اور بھارت کے جارحانہ رویے پر شدید تشویش کا اظہار کرتا ہے، جو جنوبی ایشیا کی  سلامتی کے لیے عدم استحکام کا باعث ہے۔

 

یہ ایوان آزاد جموں و کشمیر اور گلگت بلتستان کے حوالے سے بھارت کے اشتعال انگیز بیانات اور بے بنیاد دعوؤں کو دوٹوک مسترد کرتے ہوئے  اس امر پر زور دیتا ہے کہ مقبوضہ جموں و کشمیر تنازعے کو اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل کی متعلقہ قراردادوں اور کشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق حل کیا جائے۔

 

یہ ایوان مطالبہ کرتا ہے کہ بھارت 5 اگست 2019 کے اپنے غیر قانونی اور یکطرفہ اقدامات کو فوری طور پر واپس لے، انسانی حقوق کی صورتحال کو بہتر بنائے، کشمیری سیاسی قیدیوں کو رہا کرے، ظالمانہ قوانین کو منسوخ کرے، اور آزاد انسانی حقوق کے  مبصرین، صحافیوں اور انسانی حقوق کے محافظوں کو مقبوضہ جموں و کشمیر تک بلا روک ٹوک رسائی کی اجازت دے۔

 

 

 

 

ایوان

سیکریٹیریٹ

اراکین

کمیٹیاں

ایوان کی کارروائی

مرکز اطلاعات

رپورٹیں اورمطبوعات

CPA Regional Conference 2025