فہرست کاروائی
PROVINCIAL ASSEMBLY OF THE PUNJAB
LIST OF BUSINESS
FOR
THE SITTING OF THE ASSEMBLY TO BE HELD ON
MONDAY, MAY 12, 2025 AT 2:00 PM
Tilawat, Naat and National Anthem
QUESTIONS
relating to
LOCAL GOVERNMENT AND COMMUNITY DEVELOPMENT
to be asked and answers given
CALL ATTENTION NOTICES
Call Attention Notices, entered in the separate list,
to be asked and oral answers given
GOVERNMENT BUSINESS
INTRODUCTION OF BILLS
A MINISTER to introduce the following Bills:
1. The Punjab Judicial Academy (Amendment) Bill 2025.
2. The Punjab Fertilizers Control Bill 2025.
RAISING MATTERS OF IMMEDIATE IMPORTANCE
Members to raise matters of immediate importance under Rule 113-A of the Rules of Procedure of Provincial Assembly of the Punjab 1997.
________
Lahore: Ch Amer Habib
May 9, 2025 Secretary General
کاروائی کا خلاصہ
فی الحال دستیاب نہیںمنظور شدہ قراردادیں
قرارداد نمبر:55
محرک کا نام : ملک احمد سعید خاں:(PP-178)
پنجاب اسمبلی کا یہ ایوان پروفیسر سینیٹر ساجد میر رحمۃ اللہ علیہ کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتا ہے اور اُن کی علمی، دینی، تدریسی، جماعتی، قومی و بین الاقوامی خدمات کو خراجِ عقیدت اور تحسین پیش کرتا ہے۔
مرحوم نے اپنی زندگی علم، کردار، اخلاص، اور خدمتِ دین کے لیے وقف کر رکھی تھی۔ اُن کا تعلق شہرِ علم سیالکوٹ سے تھا اور وہ گورنمنٹ کالج لاہور، مرے کالج، پنجاب یونیورسٹی، اور جامعہ ابراہیمیہ سمیت کئی ممتاز اداروں سے فارغ التحصیل تھے۔ آپ نے انگریزی، عربی، اسلامیات، نفسیات، معاشیات اور دیگر علوم میں اعلیٰ تعلیم حاصل کی، اور درسِ نظامی و علومِ دینیہ میں بھی کمال حاصل کیا۔
آپ کی تدریسی خدمات کا آغاز سیالکوٹ اور لاہور کے تعلیمی اداروں سے ہوا اور آپ نے نائیجیریا میں بین الاقوامی سطح پر بھی تدریس و تربیت کے جوہر دکھائے۔ آپ کئی دہائیوں تک نہ صرف استاد بلکہ منتظم، لیکچرر، پرنسپل، اور چیف ایجوکیشن آفیسر کے طور پر خدمات سرانجام دیتے رہے۔
جماعتی و دینی خدمات میں، آپ کو پہلی بار 1973 میں جماعت کے ناظمِ اعلیٰ اور بعد ازاں 1992 کو امیر جماعت منتخب کیا گیا، جہاں آپ نے اتحادِ امت، اسلامی تعلیمات کی ترویج اور عوامی اصلاح کے لیے بے شمار کارہائے نمایاں سرانجام دیے۔
1994 میں آپ پہلی مرتبہ سینیٹ آف پاکستان کے رکن بنے اور مسلسل چھ مرتبہ سینیٹ آف پاکستان کے رکن منتخب ہو ئے اس دوران آپ مذہبی امور، سائنس و ٹیکنالوجی، کشمیر، گلگت بلتستان سمیت کئی قائمہ کمیٹیوں کے رکن اور چیئرمین کے طور پر کام کیا۔ ان کی دانش، تدبر، اور مخلصانہ قیادت ہر حلقے میں معترف رہی۔
بین الاقوامی سطح پر مرحوم نے مکہ مکرمہ، مدینہ منورہ، لندن، مانچسٹر، استنبول، فلپائن، بغداد، بھارت، ملائیشیا، انڈونیشیا، لیبیا، فرانس، ہالینڈ، کینیا، سوئٹزرلینڈ، روس، امریکہ، اور دیگر ممالک میں اسلامی دعوت و اتحاد کے لیے نمائندگی کی۔اس کے علاوہ آپ نے دین کی تبلیغ کے لئے دنیا کے متعدد ممالک کا سفر بھی کیا۔
آپ کے علمی آثار میں کئی اہم کتب کے تراجم، اصلاحات، اور مقالات شامل ہیں جنہیں علمی دنیا میں قدر کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے۔
یہ ایوان دعا گو ہے کہ اللہ رب العزت مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے، ان کی لغزشوں کو معاف فرمائے، اور اُن کے لواحقین، شاگردوں، متوسلین اور وابستگان کو صبرِ جمیل عطا فرمائے۔
اللہ تعالیٰ ہمیں بھی ایسی باکردار، باعلم اور مخلص زندگی گزارنے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین۔
قرارداد نمبر:56
محرک کا نام (PP-253): ملک ظہیر اقبال چنہڑ
صوبائی اسمبلی پنجاب کا یہ نمائندہ ایوان "آپریشن بنیانُ مرصوص" کی تاریخ ساز کامیابی پر پوری قوم کو بالعموم اور پاک افواج کو بالخصوص مبارکباد پیش کرتا ہے۔ پاک افواج کی اس شاندار کامیابی نے دشمن کا غرور خاک میں ملا کر پوری قوم کا سر فخر سے بلند کردیا ہے۔
بھارت نے 22 اپریل 2025 کو پہلگام کے فالس فلیگ آپریشن کو جواز بناتے ہوئے 6 اور7 مئی 2025 کی درمیانی شب پاکستان پر آپریشن سندور کے نام سے بزدلانہ حملہ کرکے اس غیور قوم کو للکارا تھا۔ پاکستان اور آزاد کشمیر کے شہری علاقوں میں مساجد اور مدارس پر حملے کرکے خواتین، بچوں اور بزرگوں سمیت معصوم شہریوں کو شہید اور زخمی کیا گیا۔ اس کے علاوہ پاکستان کے آبی منصوبوں کو بھی نشانہ بنایا گیا۔ اس طرح بھارتی جارحیت نے نہ صرف خطے کے امن کو بلکہ عالمی امن کو شدید خطرے سے دوچار کر دیا تھا۔
بھارت نے پہلگام واقعہ کے بعد 23 اپریل کو سندھ طاس معاہدہ فوری طور پر معطل کرنے کا یکطرفہ اعلان کیا تھا۔ یہ معاہدہ دو طرفہ ہے اور اسے یکطرفہ طور پر ختم کرنا عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے اور سندھ کے پانی پر 25 کروڑ پاکستانیوں کا حق ہے جسے ختم نہیں کیا جا سکتا۔
دشمن کو اس بات کا اندازہ نہیں تھا کہ اسے ایسا جواب ملے گا جس سے وہ عالمی برادری میں رسوا ہو جائے گا اور شکست خوردہ زخم چاٹنے پر مجبور ہو جائے گا۔ جوابی کارروائی کرتے ہوئے 10 مئی کی صبح آپریشن بنیان مرصوص کے ذریعے دشمن کو دندان شکن جواب دے کر افواج پاکستان نے قوم سے کئے گئے وعدے کو پورا کر دیا۔ پاکستان کی عسکری اور سیاسی قیادت نے بہترین حکمت عملی اختیار کی۔ قومی سلامتی کمیٹی نے افواج پاکستان کو بھارتی جارحیت کا جواب دینے کا مکمل اختیار دیا جس پر افواج پاکستان، قوم کی توقعات پر پورا اتری اور شاندار فتح کا تحفہ دیا۔ہمارے شاہینوں نے نہ صرف دشمن کے طیاروں کو زمین بوس کیا بلکہ دشمن کے متعدد فوجی اڈوں کو بھی نیست و نابود کر دیا۔
یہ ایوان اس تاریخ ساز فتح پر پوری قوم کے ساتھ ساتھ سیاسی اور عسکری قیادت، وزیراعظم پاکستان اور ان کی کابینہ، تینوں مسلح افواج کے چیفس اور پاک فضائیہ کے شاہینوں کو مبارکباد پیش کرتا ہے۔ اس موقع پر پارلیمنٹ میں تمام سیاسی جماعتوں کی جانب سے قومی یکجہتی کا شاندار مظاہرہ دیکھنے میں آیا نیز تمام سیاسی‘ مذہبی اور سماجی جماعتوں اور تنظیموں نے جس اتحاد اور قومی یکجہتی کا مظاہرہ کیا، یہ ایوان اسے قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔
یہ ایوان پاکستانی میڈیا کو بھی خراج تحسین پیش کرتا ہے جس نے اس موقع پر انتہائی ذمہ دارانہ اور حقائق پر مبنی رپورٹنگ کی اور بھارتی میڈیا کی اشتعال انگیزی اور خلاف حقیقت رپورٹنگ کا پردہ فاش کرکے پاکستان کی صحافتی سرحدوں کی حفاظت کے اپنے قومی فریضے میں انتہائی مثبت کردار ادا کیا۔
یہ ایوان نوجوانوں کو بھی سلام پیش کرتا ہے جنہوں نے میڈیا اور سوشل میڈیا پر انتہائی ذمہ دارانہ کردار ادا کرکے بھارتی پراپیگنڈے کا مقابلہ کرنے اور اپنی بہادر افواج کی حوصلہ افزائی کرنے میں نہائت مثبت کردار ادا کیا۔
یہ ایوان تمام شاہینوں کو زبردست خراج تحسین پیش کرتا ہے جنہوں نے دشمن کی دفاعی تنصیبات کو تباہ کر کے پاکستانی قوم کے دل جیت لئے اور ہمارا سر فخر سے بلند کر دیا اور مادر وطن کے دفاع میں بہادری کی مثال قائم کردی اور دشمن کی صفوں کو تہہ تیغ کر دیا۔
صوبائی اسمبلی پنجاب کا یہ ایوان بھارتی جارحیت کے نتیجے میں شہید ہونے والے معصوم شہریوں کو زبردست خراج عقیدت پیش کرتا ہے۔ یہ ایوان قوم کے ہیرو لیفٹننٹ کرنل ظہیر عباس کے سات سال کے معصوم بیٹے ارتضیٰ عباس سمیت سات معصوم بچوں اور سکواڈرن لیڈر عثمان یوسف کی شہادت پر رنج و الم کا اظہار کرتا ہے۔ یہ ایوان تمام شہداء کے لواحقین سے اظہار تعزیت کرتا ہے اور شہداء کو خراج عقیدت پیش کرنے کے ساتھ ان کے درجات کی بلندی کے لئے دعا گو ہے۔
یہ ایوان اس موقع پر بھارتی جارحیت کے خلاف پاکستان کے مؤقف کی تائید اور حمایت کرنے اور سفارتی کردار ادا کرنے پر امریکا، چین، سعودی عرب، ترکی، آذر بائیجان اور تمام امت مسلمہ کا شکر گزار ہے۔
صوبہ پنجاب کے 12 کروڑ عوام کا یہ نمائندہ ایوان اس عزم کا اعادہ کرتا ہے کہ پاکستان کی خودمختاری اور سلامتی کا ہر حال میں دفاع کیا جائے گا، اور بھارتی تسلط کی ناپاک خواہش کو کسی صورت پورا نہیں ہونے دیا جائے گا۔ بھارتی جارحیت کے خلاف پوری قوم متحد ہے اور اپنی افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔