فہرست کاروائی
صوبائی اسمبلی پنجاب
منگل 15اپریل 2025کو 2:00بجے دوپہر منعقد ہونے والے اسمبلی کے اجلاس کی فہرست کارروائی
تلاوت ، نعت اورقومی ترانہ
سوالات
سکولز ایجوکیشن
سے متعلق سوالات دریافت کئے جائیں گے اور ان کے جوابات دیئے جائیں گے
زیرو آور نوٹسز
علیحدہ فہرست میں مندرج زیرو آور نوٹسزلئے جائیں گے اور ان کے جوابات دیئے جائیں گے
غیرسرکاری ارکان کی کارروائی
1۔ (مسودات قانون)
1. THE NEXIS UNIVERSITY, SIALKOT BILL 2025
MS SHAZIA ABID: |
I move that leave be granted to introduce the Nexis University, Sialkot Bill 2025. |
MS SHAZIA ABID: |
I introduce the Nexis University, Sialkot Bill 2025. |
2. THE NEXT INSTITUTE OF SCIENCE AND TECHNOLOGY BILL 2025
MS RAHILA KHADIM HUSSAIN: |
I move that leave be granted to introduce the Next Institute of Science and Technology Bill 2025. |
MS RAHILA KHADIM HUSSAIN: |
I introduce the Next Institute of Science and Technology Bill 2025. |
2۔ (مفادعامہ سے متعلق قراردادیں)
(مورخہ 18 مارچ 2025 سے زیر التواء قراردادیں )
1. |
محترمہ حمیدہ میاں: (قرارداد پیش ہوچکی ہے) |
اعداد و شمار کے مطابق اس وقت تقریبا ایک کروڑ کے لگ بھگ پاکستانی بیرون ملک روزگار کے سلسلے میں مقیم ہیں اور تین ہزار سے ساڑھے تین ہزار افراد روزانہ بیرون ملک جارہے ہیں۔ یہ پاکستانی کثیر زرمبادلہ پاکستان بھیجتے ہیں جس کی مالیت پاکستان کی کل برآمدات کے تقریباً مساوی ہے۔ اس ایوان کی رائے ہے کہ زر مبادہ میں اضافہ کے لئے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی حوصلہ افزائی کی جائے جو پاکستان کی اقتصادی ترقی میں ایک کلیدی کردار ادا کر سکتا ہے۔لہذا صوبائی اسمبلی پنجاب کا یہ ایوان صوبائی حکومت سے مطالبہ کرتا ہے کہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو خصوصی رعایات فراہم کی جائیں، مثال کے طور پر اگر بیرون ملک مقیم پاکستانی پنجاب میں کوئی کاروبار کرتے ہیں ، عمارات تعمیر کرتے ہیں یا جائیداد کی خریداری کرتے ہیں توانہیں ٹیکس کی ادائیگی، نقشہ فیس اور پراپرٹی ٹیکس وغیرہ میں رعایت دی جائے۔ |
2. |
محترمہ نیلم جبار چودھری: چودھری افتخار حسین چھچھر: جناب احمد اقبال چوہدری:جناب اعجاز مسیح: ملک احمد سعید خاں:میاں محمد منیر: جناب محمد بلال یامین: جناب زاہد اکرم: سید علی حیدر گیلانی:جناب محمد آصف ملک:جناب علی حسین خان:جناب محمود احمد: جناب محمد ایوب خان:جناب خان بہادر: جناب فاروق احمد خان مانیکا: جناب غزالی سلیم بٹ: جناب شوکت راجہ: جناب سیمع اللہ خان: جناب محمد ارشد ملک: رانا محمد اقبال خاں: جناب فلک شیر اعوان: خواجہ محمد منشاء اللہ بٹ: جناب قاسم ندیم: جناب غلام رضا:جناب عمران جاوید:جناب جاوید علاؤالدین ساجد: جناب نور الامین وٹو:جناب غضنفر عباس: محترمہ ممتاز بیگم:محترمہ صفیہ سعید: محترمہ عظمیٰ کاردار:محترمہ رخسانہ کوثر: محترمہ مہوش سلطانہ:محترمہ ذکیہ خان:محترمہ سنبل ملک حسین: (قرارداد پیش ہوچکی ہے) |
اس ایوان کی رائے ہے کہ حلقہ پی پی ۔ 187 میں گاؤں چک فیض آباد داخلی کھولے مریدجو 230 سے زیادہ گھرانوں پر مشتمل ہے اور اس گاؤں کو قائم ہوئے دو سو سال سے زائد کا عرصہ گزر چکا ہے مگر یہ گاؤں داخلی ہونے کی وجہ سے اپنی شناخت نہیں رکھتا اور نہ یہ گاؤں پاکستان کے نقشہ اور انٹر نیٹ پر ہی ظاہر ہوتا ہے۔موضع نہ ہونے کی وجہ سےیہ گاؤں حکومت پنجاب کی کسی سکیم سے مستفید نہیں ہو سکتا اور نہ حکومتی گرانٹ ملتی ہے ووٹ کاسٹ کرنے کے لیے بھی خواتین اور بزرگوں کو کسی دوسرے موضع کے پولنگ اسٹیشن میں جانا پڑتا ہے جہاں پر وہاں کے جاگیر دارانہیں اپنی مرضی کے مطابق امیدوار کو ووٹ ڈالنے پر مجبور کرتے ہیں اس کے علاوہ بھی اہل دیہہ کو بے شمار مشکلات کا سامنا کرنا پڑتاہے۔لہذا صوبائی اسمبلی پنجاب کے اس ایوان کی رائے ہے کہ چک فیض آبادتحصیل دیپالپور ضلع اوکاڑہ کو داخلی کھولے مرید کی صفت سے نکال کر الگ موضع کا نوٹیفکیشن جاری کیا جائے تا کہ اہل علاقہ کو پیش آنے والی مشکلات سے نجات مل سکے۔ |
3. |
جناب محمد شعیب صدیقی: (قرارداد پیش ہوچکی ہے) |
اس ایوان کی رائے ہے کہ قذافی سٹیڈیم لاہور میں جب بھی کرکٹ میچ ہوتا ہے تو کھلاڑیوں کی ہوٹل سے سٹیڈیم تک آمدورفت کی وجہ سے لاہور کی ٹریفک بری طرح متاثر ہوتی ہے، سڑکوں پر میلوں لمبی گاڑیوں کی قطاریں لگ جاتی ہیں جو شہریوں کے لیے شدید ذہنی اذیت اور کوفت کا سبب بنتی ہیں۔ ایندھن کے زیاں کے ساتھ ساتھ شہریوں کو روز مرہ کے معاملات میں پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ بعض اوقات مریض راستے میں ہی دم تو ڑ دیتے ہیں۔ ان دنوں میں فضائی آلودگی کے باعث لاہور شہر کا ایئر کو الٹی انڈیکس لیول بھی بڑھ جاتا ہے۔لہذا س ایوان کی رائے ہے کہ قذافی سٹیڈیم لاہور کی حدود میں فلفور ایک فائیو سٹار ہوٹل تعمیر کیا جائے ۔ |
4. |
جناب احمد خان: (قرارداد پیش ہوچکی ہے) |
اس ایوان کی رائے ہے کہ پنجاب سمیت ملک بھر میں کینسر کے مریضوں میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔ ہر آٹھ میں سے ایک خاتون بریسٹ کینسر کا شکار ہو رہی ہے۔ اس مرض کی بروقت تشخیص اور علاج نہ ہونے سے اموات کا سلسلہ بھی بڑھ رہا ہے۔صوبہ پنجاب کی 13 کروڑ آبادی ہے جبکہ کینسر کے مریضوں کے لیے سرکاری سطح پر سہولیات نہ ہونے کے برابر ہیں۔ پنجاب کے سرکاری ہسپتالوں میں کینسر کے مریضوں کے لیے صرف 410 بیڈ ز موجود ہیں جبکہ علاج و معالجہ کے لیے جدید مشینری کی بھی شدید قلت ہے۔ لہذا اس ایوان کی رائے ہے کہ کینسر کے مریضوں کو سرکاری سطح پر علاج معالجہ کی جدید سہولیات فراہم کی جائیں تا کہ بروقت تشخیص کر کے مختلف اقسام کے کینسر کے کیسز میں اضافے اور اموات کی شرح میں کمی آسکے۔ |
5. |
محترمہ سنبل مالک حسین: (قرارداد پیش ہوچکی ہے) |
اس ایوان کی رائے ہے کہ مہنگائی کے اس دور میں بچیوں کے جہیز کے لیے مستحقین کو زکوٰۃ فنڈ سے دی جانے والی گرانٹ 25 ہزار روپے ناکافی ہے۔ لہذا اس گرانٹ کو بڑھا کر کم ازکم پچاس ہزار روپے کر دیا جائے ۔ |
(موجودہ قراردادیں)
1. |
خواجہ محمد منشااللہ بٹ:
|
سیالکوٹ کے کاروباری طبقے نے حکومت کا مالی بوجھ بانٹنے کے لیے پہلا بین الاقوامی ائر پورٹ تعمیر کیا۔ پنجاب گورنمنٹ نے ایس آراو نمبر(Tax)SO1-1/203-14 مورخہ 23 مئی2013 کے ذریعےسیالکوٹ ائر پورٹ پر%16 سیلز ٹیکس لگایاہے۔ SPO کے ذریعے اس کا اطلاق اور سیلز ٹیکس آن سروسز ایکٹ 2012 کے دوسرے شیڈول میں اندراج 20 نہ صرف آئین کی حدود سے تجاوز ہے بلکہ آرٹیکل189 کی خلاف ورزی ہے۔ سیالکوٹ انٹر نیشنل ائر پورٹ کو CAA کے مقابلے میں امتیازی سلوک کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ کیونکہCAA 16%ٹیکس چھوٹ سے فائدہ اُٹھا رہا ہے۔یہ ایک وفاقی معاملہ ہے اور پاکستان ائر کنٹرول کے بین الا قوامی معاہدوں کے تحت پابند ہے۔ لہذا پنجاب ریونیو اتھارٹی/یا صوبائی حکومت کسی قسم کا ٹیکس نہیں لے سکتی۔ لہذا یہ ایوان حکومت پنجاب سے اس امر کی سفارش کرتا ہے کہ پنجاب سیلز ٹیکس آن سروسز ایکٹ کے دوسرے شیڈول میں اندراج نمبر 20 کو واپس لیا جائے تاکہ لوگوں کو سیالکوٹ انٹر نیشنل ائرپورٹ سے سستی سہولیات مہیاہوسکیں۔ |
2. |
محترمہ طاہرہ مشتاق:
|
یہ ایوان حکومت سے سفارش کرتا ہے کہ نوجوانوں میں تمباکو کی مصنوعات کے بڑھتے ہوئے استعمال کے رجحان کی روک تھام کے لئے تمباکو کی مصنوعات پر اضافی صوبائی محصول عائد کیا جائے۔ نیز تمباکو نوشی کے انسدادی قوانین پر تعلیمی اداروں میں مؤثر عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے۔ تاکہ نوجوان نسل اس کے مضر اثرات سے محفوظ رہ سکے۔ |
3. |
محترمہ نادیہ کھر: |
حلقہ PP-277 میں عوام کو پینے کے لیے صاف پانی میسر نہ ہے جس کی وجہ سے لوگ مختلف موذی امراض کا شکار ہو رہے ہیں جن میں ہیپاٹائٹس بی اور سی کے مریضوں کی تعداد میں روز بروز اضافہ ہو رہا ہے لہذا پنجاب اسمبلی کے اس ایوان کی رائے ہے کہ حلقہ PP-277 میں عوام کو پینے کا صاف پانی مہیا کرنے کے لیے واٹر فلٹریشن پلانٹس لگائے جائیں ۔ |
4. |
جناب حسن علی: محترمہ حنا پرویز بٹ: جناب خرم اعجاز: محترمہ قدسیہ بتول: |
This House expresses its grave concern over the devastating humanitarian crisis in Gaza caused by the ongoing conflict between Israel and Hamas, which has led to widespread loss of life, displacement, and destruction of civilian infrastructure. According to media reports, thousands of Palestinians, including children and women, have lost their lives and even more injured since the escalation of hostilities in October 2023. Approximately 85 percent of the population of Gaza has been forcibly displaced, many of whom are sheltering in overcrowded and inadequate facilities. The scale of destruction and use of explosive weaponry has compounded the suffering of an already besieged population and raised serious concerns under international humanitarian law. This House recalls that Islam emphasizes the sanctity of life, justice, and the peaceful resolution of conflict. This House further reaffirms Pakistan's historical position in support of the Palestinian people's right to dignity, justice, and self-determination, and recognizes the role of the international community in ending violence and upholding the principles of international humanitarian law. Therefore, this House resolves to communicate its unanimous and profound concern to the Federal Government of Pakistan, urging them to intensify their diplomatic, political and humanitarian efforts to work towards an immediate ceasefire in Gaza. This House also recommends to the Federal Government that it:
This House expresses its solidarity with the people of Palestine and reaffirms its sympathies and support for the people of Gaza. |
5. |
محترمہ قدسیہ بتول: |
اس ایوان کی رائے ہے کہ ہمارا موجودہ سماجی ڈھانچہ معذور افراد کے لیے ناصرف غیر موزوں بلکہ نامکمل ہے ۔ تعلیمی اداروں میں بالائی منزل پر واقع کلاس رومز تک رسائی ان کے لیے ایک بڑی رکاوٹ ہے جس کی وجہ سے معذور افراد کی ایک بڑی تعداد ہائر ایجو کیشن سے محروم رہ جاتی ہے ۔ اسی طرح دیگر عوامی عمارات بھی ان کے لیے نا قابل رسائی ہیں۔لہذا یہ ایوان مطالبہ کرتا ہے کہ خصوصی افراد کی ترقی کو یقینی بنانے کے لئے سماجی ڈھانچہ ان کے لیے قابل رسائی بنایا جائے۔ کیونکہ نہ صرف خصوصی افراد بلکہ ہمارے سنیئر سیٹیزنز اور حاملہ خواتین کو بھی بڑی مشکل صورتحال کا سامنا ہے۔ تمام عوامی عمارات میں ہنگامی بنیادوں پر ریمپز اور ریلنگز کو پاکستان کے موجود 2006 Disability Accessibility Code کے عین مطابق تعمیر کیا جائے ، تاکہ یہ افراد معاشرے میں ایک باعزت مقام حاصل کر سکیں۔ |
فوری اہمیت کے حامل معاملات
قواعد انضباط و کار صوبائی اسمبلی پنجاب 1997 کے قاعدہ 113۔اے کے تحت اراکین فوری اہمیت کےحامل معاملات اُٹھائیں گے۔
GOVERNMENT BUSINESS
(a) LAYING OF ORDINANCE
THE POLICE ORDER (AMENDMENT) ORDINANCE 2025
A MINISTER to lay the Police Order (Amendment) Ordinance 2025
(b) INTRODUCTION OF BILLS
A MINISTER to introduce the following Bills:
1. The Provincial Motor Vehicles (Amendment) Bill 2025.
2. The Provincial Motor Vehicles (Amendment) Bill 2025.
3. The Drugs (Amendment) Bill 2025.
4. The Provincial Motor Vehicles (Amendment) Bill 2025.
5. The Stamp (Amendment) Bill 2025.
________________
لاہور |
چودھری عامر حبیب |
مورخہ: 14 اپریل 2025 |
سیکرٹری جنرل
|