فہرست کاروائی
Click here to download Agenda in PDF format
صوبائی اسمبلی پنجاب
منگل 18مارچ 2025کو 12:30بجے دوپہر منعقد ہونے والے اسمبلی کے اجلاس کی فہرست کارروائی
تلاوت ، نعت اورقومی ترانہ
سوالات
1۔پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر 2۔بہبود آبادی
سے متعلق سوالات دریافت کئے جائیں گے اور ان کے جوابات دیئے جائیں گے
زیرو آور نوٹسز
علیحدہ فہرست میں مندرج زیرو آور نوٹسزلئے جائیں گے اور ان کے جوابات دیئے جائیں گے
غیرسرکاری ارکان کی کارروائی
1۔ (مسودات قانون)
1. THE PUNJAB LETTERS OF ADMINSITRATION AND SUCCESSION CERTIFICATES (AMENDMENT) BILL 2025
MR AMJAD ALI JAVED: |
I move that leave be granted to introduce the Punjab Letters of Administration and Succession Certificates (Amendment) Bill 2025. |
MR AMJAD ALI JAVED: |
I introduce the Punjab Letters of Administration and Succession Certificates (Amendment) Bill 2025. |
2. THE UNIVERSITIES AND INSTITUTES LAWS (AMENDMENT) BILL 2025
MR AMJAD ALI JAVED: |
I move that leave be granted to introduce the Universities and Institutes Laws (Amendment) Bill 2025. |
MR AMJAD ALI JAVED: |
I introduce the Universities and Institutes Laws (Amendment) Bill 2025. |
3. THE NATIONAL COLLEGE OF BUSINESS ADMINISTRATION & ECONOMICS, LAHORE (AMENDMENT) BILL 2025
MR ZULFIQAR ALI SHAH: |
I move that leave be granted to introduce the National College of Business Administration & Economics, Lahore (Amendment) Bill 2025. |
MR ZULFIQAR ALI SHAH: |
I introduce the National College of Business Administration & Economics, Lahore (Amendment) Bill 2025 |
4. THE FACTORIES (AMENDMENT) BILL 2025
MR WAQAS MAHMOOD MAAN MR AHMAD KHAN MR AHMER BHATTI SARDAR MUHAMMAD AWAIS DRESHAK MR HASSAN ALI MR SHAHBAZ AHMAD MR RANA AURANGZEB MR ALI IMTIAZ CHAUDHRY MUHAMMAD EJAZ SHAFI MR IMTIAZ MEHMOOD MR ASAD ZAMAN MR RAZI ULLAH KHAN MR MUHAMMAD SARFRAZ DOGAR MR HUMBLE SANAA KAREEMI QAZI AHMED AKBAR MR KHURRAM IJAZ MR SHUAIB AMEER MR MUHAMMAD ATHAR MAQBOOL MR USAMA ASGHAR ALI GUJJAR MR ZAMEER UL HASSAN BHATTI MR MUHAMMAD ATIF AURANGZEB CHAUDHRY IFTIKHAR HUSSAIN CHHACHHAR MR ZULFIQAR ALI SHAH |
MR TAIMOOR ALI LALI MR SHAUKAT RAJA MR AMJAD ALI JAVED MR MUHAMMAD SAQIB KHURSHED MR ADNAN AFZAL CHATTHA MS AMINA HASSAN MR MOHSIN AYUB KHAN MR SAMI ULLAH KHAN MR AHSAN RAZA MR HASSAN MALIK MR FATEH KHALIQ MR ALI ASIF MR AMIN ULLAH KHAN MR MUHAMMAD IQBAL MR AHMAD MUJTABA CHAUDHARY MR FAISAL JAMIL MR RASHID MINHAS MR IMRAN JAVED MR MUHAMMAD AHMAD KHAN LEGHARI MR GHULAM RAZA MR IRFAN BASHIR MALIK AHMAD SAEED KHAN MR SAEED AKBAR KHAN |
I move that leave be granted to introduce the Factories (Amendment) Bill 2025.
|
|
MR WAQAS MAHMOOD MAAN MR AHMAD KHAN MR AHMER BHATTI SARDAR MUHAMMAD AWAIS DRESHAK MR HASSAN ALI MR SHAHBAZ AHMAD MR RANA AURANGZEB MR ALI IMTIAZ CHAUDHRY MUHAMMAD EJAZ SHAFI MR IMTIAZ MEHMOOD MR ASAD ZAMAN MR RAZI ULLAH KHAN MR MUHAMMAD SARFRAZ DOGAR MR HUMBLE SANAA KAREEMI QAZI AHMED AKBAR MR KHURRAM IJAZ MR SHUAIB AMEER MR MUHAMMAD ATHAR MAQBOOL MR USAMA ASGHAR ALI GUJJAR MR ZAMEER UL HASSAN BHATTI MR MUHAMMAD ATIF AURANGZEB CHAUDHRY IFTIKHAR HUSSAIN CHHACHHAR MR ZULFIQAR ALI SHAH |
MR TAIMOOR ALI LALI MR SHAUKAT RAJA MR AMJAD ALI JAVED MR MUHAMMAD SAQIB KHURSHED MR ADNAN AFZAL CHATTHA MS AMINA HASSAN MR MOHSIN AYUB KHAN MR SAMI ULLAH KHAN MR AHSAN RAZA MR HASSAN MALIK MR FATEH KHALIQ MR ALI ASIF MR AMIN ULLAH KHAN MR MUHAMMAD IQBAL MR AHMAD MUJTABA CHAUDHARY MR FAISAL JAMIL MR RASHID MINHAS MR IMRAN JAVED MR MUHAMMAD AHMAD KHAN LEGHARI MR GHULAM RAZA MR IRFAN BASHIR MALIK AHMAD SAEED KHAN MR SAEED AKBAR KHAN |
I introduce the Factories (Amendment) Bill 2025. |
5. THE PUNJAB INDUSTRIAL RELATIONS (AMENDMENT) BILL 2025
MR WAQAS MAHMOOD MAAN: |
I move that leave be granted to introduce the Punjab Industrial Relations (Amendment) Bill 2025. |
MR WAQAS MAHMOOD MAAN: |
I introduce the Punjab Industrial Relations (Amendment) Bill 2025. |
2۔ (مفادعامہ سے متعلق قراردادیں)
(مورخہ 11 مارچ 2025 سے زیر التواء قراردادیں )
1. |
محترمہ نیلم جبار چودھری: چودھری افتخار حسین چھچھر: جناب احمد اقبال چوہدری:جناب اعجاز مسیح: ملک احمد سعید خاں:میاں محمد منیر: جناب محمد بلال یامین: جناب زاہد اکرم: سید علی حیدر گیلانی:جناب محمد آصف ملک:جناب علی حسین خان:جناب محمود احمد: جناب محمد ایوب خان:جناب خان بہادر: جناب فاروق احمد خان مانیکا: جناب غزالی سلیم بٹ: جناب شوکت راجہ: جناب سیمع اللہ خان: جناب محمد ارشد ملک: رانا محمد اقبال خاں: جناب فلک شیر اعوان: خواجہ محمد منشاء اللہ بٹ: جناب قاسم ندیم: جناب غلام رضا:جناب عمران جاوید:جناب جاوید علاؤالدین ساجد: جناب نور الامین وٹو:جناب غضنفر عباس: محترمہ ممتاز بیگم:محترمہ صفیہ سعید: محترمہ عظمیٰ کاردار:محترمہ رخسانہ کوثر: محترمہ مہوش سلطانہ:محترمہ ذکیہ خان:محترمہ سنبل ملک حسین: (قرارداد پیش ہوچکی ہے) |
اس ایوان کی رائے ہے کہ حلقہ پی پی ۔ 187 میں گاؤں چک فیض آباد داخلی کھولے مریدجو 230 سے زیادہ گھرانوں پر مشتمل ہے اور اس گاؤں کو قائم ہوئے دو سو سال سے زائد کا عرصہ گزر چکا ہے مگر یہ گاؤں داخلی ہونے کی وجہ سے اپنی شناخت نہیں رکھتا اور نہ یہ گاؤں پاکستان کے نقشہ اور انٹر نیٹ پر ہی ظاہر ہوتا ہے۔موضع نہ ہونے کی وجہ سےیہ گاؤں حکومت پنجاب کی کسی سکیم سے مستفید نہیں ہو سکتا اور نہ حکومتی گرانٹ ملتی ہے ووٹ کاسٹ کرنے کے لیے بھی خواتین اور بزرگوں کو کسی دوسرے موضع کے پولنگ اسٹیشن میں جانا پڑتا ہے جہاں پر وہاں کے جاگیر دارانہیں اپنی مرضی کے مطابق امیدوار کو ووٹ ڈالنے پر مجبور کرتے ہیں اس کے علاوہ بھی اہل دیہہ کو بے شمار مشکلات کا سامنا کرنا پڑتاہے۔لہذا صوبائی اسمبلی پنجاب کے اس ایوان کی رائے ہے کہ چک فیض آبادتحصیل دیپالپور ضلع اوکاڑہ کو داخلی کھولے مرید کی صفت سے نکال کر الگ موضع کا نوٹیفکیشن جاری کیا جائے تا کہ اہل علاقہ کو پیش آنے والی مشکلات سے نجات مل سکے۔ |
2. |
جناب محمد شعیب صدیقی: (قرارداد پیش ہوچکی ہے)
|
اس ایوان کی رائے ہے کہ قذافی سٹیڈیم لاہور میں جب بھی کرکٹ میچ ہوتا ہے تو کھلاڑیوں کی ہوٹل سے سٹیڈیم تک آمدورفت کی وجہ سے لاہور کی ٹریفک بری طرح متاثر ہوتی ہے، سڑکوں پر میلوں لمبی گاڑیوں کی قطاریں لگ جاتی ہیں جو شہریوں کے لیے شدید ذہنی اذیت اور کوفت کا سبب بنتی ہیں۔ ایندھن کے زیاں کے ساتھ ساتھ شہریوں کو روز مرہ کے معاملات میں پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ بعض اوقات مریض راستے میں ہی دم تو ڑ دیتے ہیں۔ ان دنوں میں فضائی آلودگی کے باعث لاہور شہر کا ایئر کو الٹی انڈیکس لیول بھی بڑھ جاتا ہے۔لہذا س ایوان کی رائے ہے کہ قذافی سٹیڈیم لاہور کی حدود میں فی الفور ایک فائیو سٹار ہوٹل تعمیر کیا جائے۔ |
(موجودہ قراردادیں) |
||
1. 2 |
محترمہ رخسانہ کوثر: |
21 فروری کو عالمی یوم مادری زبان منایا گیا۔ اس دن کی مناسبت سے اس ایوان کی رائے ہے کہ ہر قوم اور ہرخطے کی مادری زبان اس کی ثقافت، تاریخ اور تشخص کی آئینہ دار ہوتی ہے۔ زبانوں کا تحفظ نہ صرف ہماری شناخت کی بقا کے لیے ضروری ہے بلکہ یہ علمی ، ادبی اور ثقافتی ترقی کا ایک مؤثر ذریعہ بھی ہے۔ پنجابی زبان برصغیر کی ایک قدیم اور بھر پور ثقافتی ورثہ رکھنے والی زبان ہے ، جو صدیوں سے ہمارے ادب ، شاعری، روایات اور عوامی اظہار کا ذریعہ ہے۔ تاہم مقام افسوس ہے کہ اس زبان کو اس کا جائز مقام نہیں دیا گیا۔ لہذا اس ایوان کی رائے ہے کہ پنجابی زبان کو تعلیمی اداروں میں لازمی مضمون کے طور پر شامل کیا جائے، سرکاری اداروں میں پنجابی زبان کے استعمال کو فروغ دیا جائے اور اس کے عملی نفاذ کے لیے مؤثر اقدامات کیے جائیں۔ نیز پنجابی ادب، ثقافت، اور زبان کی ترویج کے لیے خصوصی حکومتی اقدامات کیے جائیں ، جن میں پنجابی کتب کی اشاعت، زبان کے فروغ کے لیے سیمینارز ، مشاعرے، اور ثقافتی میلوں کا انعقاد شامل ہو۔ الیکٹرانک اور پرنٹ میڈیا میں پنجابی زبان کو مناسب وقت اور جگہ دی جائے۔ پنجاب میں موجود تمام سرکاری سائن بورڈز اور اہم سرکاری اعلانات کو پنجابی زبان میں بھی تحریر کرنے کو یقینی بنایا جائے۔ |
2. |
جناب احمد خان: |
اس ایوان کی رائے ہے کہ پنجاب سمیت ملک بھر میں کینسر کے مریضوں میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔ ہر آٹھ میں سے ایک خاتون بریسٹ کینسر کا شکار ہو رہی ہے۔ اس مرض کی بروقت تشخیص اور علاج نہ ہونے سے اموات کا سلسلہ بھی بڑھ رہا ہے۔صوبہ پنجاب کی 13 کروڑ آبادی ہے جبکہ کینسر کے مریضوں کے لیے سرکاری سطح پر سہولیات نہ ہونے کے برابر ہیں۔ پنجاب کے سرکاری ہسپتالوں میں کینسر کے مریضوں کے لیے صرف 410 بیڈ ز موجود ہیں جبکہ علاج و معالجہ کے لیے جدید مشینری کی بھی شدید قلت ہے۔ لہذا اس ایوان کی رائے ہے کہ کینسر کے مریضوں کو سرکاری سطح پر علاج معالجہ کی جدید سہولیات فراہم کی جائیں تا کہ بروقت تشخیص کر کے مختلف اقسام کے کینسر کے کیسز میں اضافے اور اموات کی شرح میں کمی آسکے۔ |
3. |
محترمہ نیلم جبار چودھری: |
اس ایوان کی رائے ہے کہ پاکستان بھر میں پھیلتی ہوئی فحاشی ، ریپ، بچوں سے جنسی تشدد اور خواتین کو ہراساں کئے جانے کے واقعات میں روز بروز اضافہ ہو رہا ہے اور ہر شخص اپنے آپ کو غیر محفوظ سمجھتا ہے۔ اس کی سب سے بڑی وجہ سوشل میڈیا پر موجود فحاشی کا مواد ہے جس کی وجہ سے ہماری نوجوان نسل میں بے راہ روی، نشہ ، تشد د اور دیگر منفی رجحانات کا امکان بڑھ گیا ہے۔ لہذاصوبائی اسمبلی پنجاب کا ایوان وفاقی حکومت سے مطالبہ کرتا ہے کہ پاکستان بھر میں ان منفی رجحانات کی روک تھام کے لئے سوشل میڈیا پر موجود فحش مواد کو کنٹرول کرنے کے لئے فوری طور پر ضروری اقدامات کئے جائیں۔ |
4. |
محترمہ سنبل مالک حسین: |
اس ایوان کی رائے ہے کہ مہنگائی کے اس دور میں بچیوں کے جہیز کے لیے مستحقین کو زکوٰۃ فنڈ سے دی جانے والی گرانٹ 25 ہزار روپے ناکافی ہے۔ لہذا اس گرانٹ کو بڑھا کر کم ازکم پچاس ہزار روپے کر دیا جائے ۔ |
5. |
محترمہ نادیہ کھر: |
اس ایوان کی رائے ہے کہ ضلع کوٹ ادو میں ٹیکنیکل کالجز کی تعداد کم ہونے کی وجہ سے ہر سال ہزاروں بے روزگار گریجوایٹ پیدا ہو رہے ہیں۔لہذا اس ایوان کی رائے ہے کہ حلقہ پی پی۔277 سناواں گجرات اور گرمانی میں ٹیکنیکل کالجز بنائے جائیں تاکہ طلبہ ہنر مند شہری بن کر ملک و قوم کی خدمت کر سکیں اور اپنا روزگار کما سکیں۔ |
فوری اہمیت کے حامل معاملات
قواعد انضباط و کار صوبائی اسمبلی پنجاب 1997 کے قاعدہ 113۔اے کے تحت اراکین فوری اہمیت کےحامل معاملات اُٹھائیں گے۔
لاہور |
چودھری عامر حبیب |
مورخہ: 17 مارچ 2025 |
سیکرٹری جنرل
|