نشست:24 جون 2024ء

پرنٹ کریں

فہرست کاروائی

PROVINCIAL ASSEMBLY OF THE PUNJAB

LIST OF BUSINESS

FOR

THE SITTING OF THE ASSEMBLY TO BE HELD ON
MONDAY 24 JUNE 2024 AT 11:00 A.M.

Tilawat and Naat

“GENERAL DISCUSSION
ON ANNUAL BUDGET FOR THE YEAR 2024-25”

_________

 

 

 

Lahore:                                                                          Ch Amer Habib

22 June 2024                                                         Secretary General

کاروائی کا خلاصہ

فی الحال دستیاب نہیں

منظور شدہ قراردادیں

قرارداد نمبر:12

 محرک کا نام: محترمہ راحیلہ خادم حسین (W-304)

 

میں یہ قرارداد پیش کرتی ہوں کہ یہ ایوان اس بات پر مکمل یقین رکھتا ہے کہ حق زندگانی سب سے زیادہ قابلِ احترام حق ہے جیسا کہ آئین پاکستان میں درج ہے اور پاکستان کا ہر شخص آئین کی نظر میں برابر ہے۔ دوسری صورت میں یہ ایوان حالیہ (Mob Lynching)  موب لنچنگ کے واقعات کا سنجیدگی سے نوٹس لیتا ہے اور سیالکوٹ، سرگودھا اور ملک کے دوسرے حصوں میں ہونے والے واقعات پر تشویش کا اظہار کرتا ہے۔ یہ ایوان ان ہولناک اور المناک واقعات کی شدید مذمت کرتا ہے۔ کسی بھی مہذب معاشرے میں یہ برداشت نہیں کیا جا سکتا۔ لہذا یہ ایوان وفاقی اور صوبائی حکومت سے پُرزور مطالبہ کرتا ہے کہ یہ حکومتیں ہمارے تمام شہریوں کی حفاظت کو یقینی بنائیں، بشمول مذہبی اقلیتیں اور معاشرے کے دیگر کمزور طبقات۔ یہ ایوان وفاقی اور پنجاب کی حکومتوں سے بھی مطالبہ کرتا ہے کہ فوری طور پر مندرجہ ذیل اقدامات کئے جائیں۔

·        قانون کی موثر عمل داری

·        فوری انصاف کی فراہمی کے لئے عدالتی اصلاحات اور عدالتی نظام کی مضبوطی

·        مذہبی رواداری کو فروغ دینا

·        عوام میں اس حساس موضوع پر آگاہی مہم۔

                ان واقعات میں ملوث افراد کی نشاندہی کو یقینی بنایا جائے۔ متعلقہ قوانین کے تحت تفتیش اور مقدمہ چلایا جائے۔ ایوان یہ بھی توقع کرتا ہے کہ عدالتیں انصاف کی فراہمی کو فوری اور یقینی بنائیں گی۔

ایوان

سیکریٹیریٹ

اراکین

کمیٹیاں

ایوان کی کارروائی

مرکز اطلاعات

رپورٹیں اورمطبوعات

CPA Regional Conference 2025