فہرست کاروائی
PROVINCIAL ASSEMBLY OF THE PUNJAB
LIST OF BUSINESS
FOR
THE SITTING OF THE ASSEMBLY TO BE HELD ON FRIDAY
08 MARCH 2024 AT 09:00 A.M.
Tilawat and Naat
ZERO HOUR NOTICES
Zero Hour Notices, entered in the separate list,
to be asked and answers given
GOVERNMENT BUSINESS
LAYING OF REPORTS
|
A MINISTER to lay the Annual Performance Report of the Punjab Forensic Science Agency for the Years 2016 & 2017 |
|
A MINISTER to lay the Annual Reports of Punjab Information Commission for the Years 2014-15, 2015-16, 2017-18, 2018-19 & 2019-20 |
|
A MINISTER to lay the Annual Report of the Punjab Social Protection Authority (PSPA) for the Year 2016-17 |
|
A MINISTER to lay the Annual Report of the Punjab Revenue Authority for the financial Year 2015-16 |
|
A MINISTER to lay the Annual Report of the Punjab Curriculum and Textbook Board, Lahore for the Years 2018-19 & 2019-20 |
|
A MINISTER to lay the Annual Report of the Punjab Judicial Academy for the Year 2016-17 |
|
A MINISTER to lay the Annual Report of the Punjab Public Service Commission for the Year 2018 |
|
A MINISTER to lay the Annual Report of the Punjab Commission on the Status of Women for the Year 2021 |
________
Lahore: Ch Amer Habib
07 March 2024 Secretary
کاروائی کا خلاصہ
فی الحال دستیاب نہیںمنظور شدہ قراردادیں
قرارداد نمبر:1
محرک کا نام: سید علی حیدر گیلانی(پی پی۔213)
6 مارچ 2024 کا دن پاکستان کی عدالتی اور سیاسی تاریخ میں ایک انتہائی اہم دن ہے جب پاکستان کی سپریم کورٹ نےبانی پاکستان پیپلز پارٹی ، پاکستان کے پہلے منتخب وزیر اعظم اور پاکستان کو متفقہ جمہوری آئین دینے والے چیئرمین اسلامی سربراہ کانفرنس، جناب ذوالفقار علی بھٹو شہید کے خلاف مقدمہ قتل میں دی گئی سزائے موت کے حوالے سے قرار دیا ہے کہ جناب بھٹو کو مقدمے میں فیئر ٹرائل نہیں دیا گیا۔ یوں سپریم کورٹ نے اپنے ہی 44 سالہ پرانے فیصلے کو مستر دکر دیا ہے۔دُنیا کے ممتاز قانون دان اور پاکستانی عوام پہلے ہی جناب بھٹو کی سزائے موت کو عدالتی قتل قرار دے چکے تھے۔ اس کے علاوہ پاکستانی عدالتوں میں بھی بھٹو شہید کے خلاف مقدمہ قتل کو کبھی بھی نظیر کے طور پر پیش نہیں کیا گیا۔اگرچہ بھٹو صاحب کی شہادت نے پاکستانی سماج، ریاست اور سیاست کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا ہے اور آج بھی اس کے اثرات محسوس کئے جا سکتے ہیں لیکن یہ امر اطمینان بخش ہے کہ ان کے خلاف کی گئی ناانصافی کو تسلیم کر لیا گیا ہے کہ ایک فوجی ڈکٹیٹر نے اپنے غاصبانہ اقتدار کو طول دینے کے لئے ایک محبوب اور مقبول سیاسی رہنما کو عدالتوں کے ذریعے جسمانی طور پر ختم کرنے کی سازش کی۔
صوبہ پنجاب کا منتخب ایوان جناب ذوالفقار علی بھٹو شہید کو خراج عقیدت پیش کرتا ہے اور ان کے عظیم کارناموں کو سراہتا ہے، نیز ذوالفقار علی بھٹو کو قومی ہیرو قرار دینے کی سفارش کرتا ہے۔
------------------------
قرارداد نمبر:2
محرک کا نام: محترمہ عظمیٰ کاردار (ڈبلیو۔322)
یہ ایوان خواتین ماؤں ، بہنوں ، بیٹیوں کے عالمی دن پر تمام محنت کش خواتین کو خراج تحسین پیش کرتا ہے۔ یہ سال پاکستان کے لیے خصوصی اہمیت کا حامل ہے کیونکہ صوبہ پنجاب کی عوام نے ایک خاتون وزیراعلیٰ کو بھر پور اکثریت سے چن کر تاریخ رقم کی ہے اور پوری دُنیا کو یہ باور کروایا ہے کہ پاکستان میں خواتین کو ہر لحاظ سے برابری کی سطح پر اعلیٰ سے اعلیٰ ذمہ داری میں شراکت دار بنایا جا تا ہے۔
محترمہ مریم نواز شریف کو یہ ایوان اس موقع پر مبارک باد پیش کرتا ہے، ان کی بطور وزیر اعلیٰ تعیناتی سے نہ صرف صوبہ پنجاب بلکہ پاکستان کی تمام خواتین کا سر فخر سے بلند ہو گیا ہے اور وہ اپنے آپ کو پہلے سے زیادہ پر اعتماد محسوس کرتی ہیں ۔ انشااللہ ان کی سربراہی میں پاکستان کی خواتین سماجی ، سیاسی اور معاشی ہر لحاظ سے ترقی کی راہ پر گامزن ہوں گی اور ملکی معیشت میں اپنا حصہ ڈالیں گی ۔ وہ دن دور نہیں جب قائداعظم کا فرمان کہ جب تک آپ خواتین کو شانہ بہ شانہ لے کر نہیں چلیں گے پاکستان کبھی ترقی نہیں کر پائے گا ۔ ایک حقیقت کا روپ دھار کر پورا ہو گا۔