فہرست کاروائی
Revised
PROVINCIAL ASSEMBLY OF THE PUNJAB
LIST OF BUSINESS
FOR
THE MEETING OF THE ASSEMBLY TO BE HELD ON THURSDAY
17 JANUARY 2019 AT 11:30 A.M.
Tilawat and Naat
QUESTIONS
relating to
(1) SPECIALIZED HEALTHCARE & MEDICAL EDUCATION; AND (2) PRIMARY & SECONDARY HEALTHCARE DEPARTMENTS
to be asked and answers given
CALL ATTENTION NOTICES
Call Attention Notices, entered in the separate list,
to be asked and oral answers given
GOVERNMENT BUSINESS
GENERAL DISCUSSION
DISCUSSION ON ANNUAL REPORTS OF DEVELOPMENT AUTHORITIES OF RAWALPINDI, MULTAN, GUJRANWALA AND FAISALABAD FOR THE YEAR 2012-13
A MINISTER to move for Discussion on Annual Reports of Development Authorities of Rawalpindi, Multan, Gujranwala and Faisalabad for the Year 2012-13.
________
Lahore: Muhammad Khan Bhatti
16 January 2019 Secretary
کاروائی کا خلاصہ
فی الحال دستیاب نہیںمنظور شدہ قراردادیں
قرارداد نمبر: 17
محرک کا نام: جناب محمد بشارت راجہ وزیر قانون
"صوبائی پنجاب اسمبلی کا یہ ایوان، مظہر عباس راں (مرحوم) ایم پی اے (PP-218) کی وفات پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتا ہے۔ مرحوم یکم فروری 1953 کو ملتان کے ایک سیاسی اور زمیندار گھرانے میں پیدا ہوئے۔ انہوں نے بہاؤالدین زکریا یونیورسٹی، ملتان سے گریجویشن کی ڈگری حاصل کی۔ مرحوم طالب علمی کے زمانے سے ہی سیاست میں حصہ لیتے تھے اور اپنے کالج کی طلبا یونین کے صدر بھی رہے۔ مرحوم پنجاب اسمبلی کے تین مرتبہ رکن منتخب ہوئے۔ پہلی مرتبہ 1997 میں، دوسری مرتبہ 2013 میں اور تیسری مرتبہ وہ 2018 میں موجودہ اسمبلی کے رکن منتخب ہوئے۔مرحوم انتہائی شریف النفس انسان، مخلص اور تجربہ کار پارلیمنٹرین تھے۔ مرحوم ایک محب وطن سیاستدان تھے جو اصولوں کی سیاست، جمہوری اقدار اور خدمت خلق پر یقین رکھتے تھے۔ مرحوم اپنے علاقے کی ہردلعزیز شخصیت تھے۔ یہ ایوان مرحوم کی وفات کو ایک ناقابل تلافی نقصان قرار دیتا ہے۔ اس ایوان میں ان کی کمی کو ہمیشہ محسوس کیا جائے گا۔ مرحوم کی پنجاب اسمبلی کے ایوان سے وابستگی کا اندازہ اس امر سے بخوبی لگایا جا سکتا ہے کہ وہ اپنی زندگی کے آخری دن بھی اس ایوان میں موجود تھے۔یہ ایوان دُعاگو ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کی مغفرت فرمائے، انہیں اپنے جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے اور ان کے لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔ آمین۔"
-----------------
قرارداد نمبر: 18
محرک کا نام: چودھری ظہیر الدین وزیر پبلک پراسیکیوشن
"صوبائی اسمبلی پنجاب کی یہ رائے ہے کہ صحافت کی آزادی صحت مند معاشرے اور جمہوریت کے استحکام کے لئے ناگزیر ہے اور اس کے لئے میڈیا کارکنوں کی معاشی خوشحالی اور آزادی لازم ہے۔ مگر حالیہ چند ماہ کے دوران اشاعتی و نشریاتی اور خبر رسان اداروں میں میڈیا کارکنوں کی بڑے پیمانے پر برطرفیوں سے اس آزادی پر نہ صرف کاری ضرب لگی ہے بلکہ مزید برطرفیوں کے سائے منڈلا رہے ہیں۔ صحافی برادری اس پر کئی ماہ سے سراپا احتجاج ہے اور برطرف صحافی کارکنوں کی بحالی اور تنخواہوں کی بروقت ادائیگی کا مطالبہ کر رہی ہے مگر ذمہ داران مسلسل اسے نظر انداز کر رہے ہیں۔ ان کا یہ رویہ قابل افسوس ہے۔ لہذا اس ایوان کی رائے ہے کہ صحافی کارکنوں کو تنخواہوں کی بروقت ادائیگی کے لئے قابل قبول اور موثر طریق کار اختیار کیا جائے۔ بصورت دیگر حکومت کی جانب سے سرکاری اشتہارات کو تنخواہوں کی بروقت ادائیگی سے مشروط کرنے پر غور کیا جائے۔ ویج ایوارڈ کے مطابق ادائیگیاں کی جائیں۔ اسکے ساتھ ساتھ بلاوجہ بند کئے جانے والے ادارے بشمول روزنامہ انقلاب، روزنامہ وقت اور وقت نیوز کے برطرف صحافیوں اور میڈیا کارکنوں کو بحال کیا جائے، نیوز ون سمیت ان تمام اداروں جہاں کارکن صحافیوں کی چار، پانچ ماہ کی تنخواہیں تاخیر کا شکار ہیں ان کی ادائیگی کو یقینی بنایا جائے تاکہ صحافی اپنے فرائض معاشی دباؤ سے نہ صرف آزاد ہو کر ادا کر سکیں بلکہ ریاست کے چوتھے ستون کے کردار کو مزید طاقتور اور موثر بنایا جاسکے۔