فہرست کاروائی
صوبائی اسمبلی پنجاب
19اکتوبر 2018بروزجمعتہ المبارک 9:00بجے صبح منعقد ہونے والے اسمبلی کے اجلاس کی فہرست کارروائی
تلاوت و نعت
’’سالانہ بجٹ برائے سال 2018-19 پر عام بحث‘‘
لاہور: |
محمد خان بھٹی |
16اکتوبر 2018 |
سیکرٹری |
کاروائی کا خلاصہ
تیسرا اجلاس
کارروائی کا خلاصہ
جمعتہ المبارک ،19،اکتوبر 2018
اجلاس کا آغاز10:41 بجے صبح
تلاوت قرآن پاک اور اس کے اردو ترجمہ کے بعد نعت رسول مقبول ﷺسے ہوا
زیر صدارت : سردار دوست محمد مزاری ،ڈپٹی سپیکر
حلف
سید صمصام علی شاہ بخاری (پی پی ۔201،ساہیوال ۔6)اور زہرہ بتول (پی پی ۔201،مظفر گڑھ ۔5)سےمنتخب ہونے والے اراکین نے حلف اٹھایا اور حلف رجسٹر پر دستخط کیے ۔ جناب سپیکر نے حلف لیا ۔جناب محمد خان بھٹی ، سیکرٹری اسمبلی نے سالانہ بجٹ پر عام بحث جو 24 اکتوبر 2018 تک جاری رہے گی کا اعلان کیا اور جواراکین بحث میں حصہ لینا چاہتے ہیں وہ مقررہ تاریخ میں اپنے نام سیکرٹری آفس میں لکھوادیں ۔
سالانہ بجٹ برائے سال 2018-19 پر عام بحث
قائد حزب اختلاف نے سالانہ بجٹ برائے سال 2018-19 میں عام بحث میں حصہ نہ لیا کیونکہ اپوزیشن نے سپیکر کی جانب سے پاکستان مسلم لیگ نواز (پی ایم ایل ۔این )کے چھ اراکین پر پابندی کی وجہ سے اسمبلی اجلاس کا بائیکاٹ کررکھا تھا ۔ لہذا سالانہ بجٹ پر عام بحث پی ایم ایل ۔این کے اراکین کی شرکت کے بغیر منعقد ہوئی ۔ جناب ممتاز علی ، جناب محمد افضل ، محترمہ عظمیٰ کاردار ، جناب محٕمد اشرف خان رند، جناب محمد رضاحسین بخاری اور محترمہ سبرینہ جاوید نے عام بحث میں حصہ لیا ۔ دوپہر 12:20 منٹ پر اجلاس پیر مورخہ 22 اکتوبر 2018 کو دوپہر 2:00 تک کے لئے ملتوی کردیا گیا ۔