فہرست کاروائی
صوبائی اسمبلی پنجاب
16اکتوبر 2018 بروزمنگل 3:00بجے سہ پہر منعقد ہونے والے اسمبلی کے اجلاس کی فہرست کارروائی
تلاوت و نعت
سرکاری کارروائی
(اے) بجٹ کا پیش کیا جانا
سالانہ بجٹ گوشوارہ برائے سال2018-2019
وزیر خزانہ سالانہ بجٹ گوشوارہ برائے سال 2018-2019 ایوان میں پیش کر یں گی ۔
(بی) مسودہ قانون کا پیش کیا جانا
مسودہ قانون مالیات پنجاب2018
وزیر خزانہ مسودہ قانون مالیات پنجاب2018 ایوان میں پیش کریں گی ۔
لاہور: |
محمد خان بھٹی |
12اکتوبر 2018 |
سیکرٹری |
کاروائی کا خلاصہ
کارروائی کا خلاصہ
منگل ،16،اکتوبر 2018
اجلاس کا آغازشام 4:22 بجے
تلاوت قرآن پاک اور اس کے اردو ترجمہ کے بعد نعت رسول مقبول ﷺسے ہوا
زیر صدارت : چودھری پرویز الہٰی ، سپیکر
چیئرمینوں کا پینل
قواعد انضباط کار صوبائی اسمبلی پنجاب 1997 کے قاعدہ13(1)کے تحت جناب محمد خان بھٹی ، سیکرٹری اسمبلی نے درج ذیل ترتیب سے چیئرمینوں کے پینل کا اعلان کیا ۔
1۔ جناب محمد عبداللہ وڑائچ (پی پی ۔29)
2۔ میاں شفیع محمد (پی پی ۔258)
3۔ جناب محمد رضا حسین بخاری (پی پی ۔274)
4۔ محترمہ ذکیہ خان(ڈبلیو ۔331)
حلف
جناب احمد خان (میانوالی ۔3)(پی پی ۔87)سےمنتخب رکن نے حلف اٹھایا اور حلف رجسٹر پر دستخط کیے ۔ جناب سپیکر نے حلف لیا ۔
قاعدہ 8جسے قاعدہ 223 کے ساتھ ملا کر پڑھا جائے کے تحت اراکین کی بیٹھک نشست قواعد انضباط کار صوبائی اسمبلی پنجاب 1997 کے قاعدہ 223(ای )کے تابع اراکین کی جانب سے تعمیل
جناب محمد خان بھٹی ، سیکرٹری اسمبلی نے قواعد انضباط کار صوبائی اسمبلی پنجاب 1997 کے قاعدہ 8 کے تحت سپیکر کی جانب سے تعین کردہ اراکین کی بیٹھک نشست کا اعلان کیا ، جنہیں ایوان کے باہر بھی آویزاں کیا گیا تھا ۔ آپ نے ایوان کو مزید آگاہ کیا کہ قاعدہ 223(ای )کے تحت اراکین اسمبلی خطاب کرنے کےلئے اپنی معمول کی الاٹ کردہ نشست پر رہیں گے ۔ مزیدبرآں ،اراکین حوالہ عین ماقبل قواعد کے قاعدہ 223 میں بیان کردہ قواعد کی پابندی کرتے ہوئے اسمبلی کے اجلاس میں کسی کتاب ، اخبار وغیرہ سے نہیں پڑھیں گے اور نہ موبائل فون استعمال کریں گے اور نہ ہی مداخلت کریں گے اور دیگر اراکین کی تقریر کے دوران خاموش رہیں گے ۔
سرکاری کارروائی
سالانہ بجٹ گوشوارہ برائے مالی 2018-2019
ٕمخدوم ہاشم جواں بخت ، وزیر خزانہ نے اپنی بجٹ تقریر کی اور سالانہ بجٹ گوشوارہ برائے مالی سال 2018-2019 مکمل خسارہ تقریباً 2026.51 بلین روپے پیش کیا ۔
مسو دہ قانون مالیات پنجاب 2018
وزیر خزانہ نے مسودہ قانون مالیات پنجاب 2018 ایوان میں پیش کیا ۔ وزیر خزانہ کی تقریر کے دوران ،حزب اختلاف کےاراکین نے شورو غوغا کیا ۔ انہوں نے جناب سپیکر اور حکومت کے خلاف نعرے لگائے ۔ انہوں نے حکومت کے خلاف ناشائستہ جملے کسے ۔ انہوں نے بجٹ تقریر کی کاپیاں پھاڑدیں اور فرنیچر توڑنا شروع کردیا اور ایوان کی میز کو اوندھا اور ایوان میں نصب کردہ سامان بشمول مائیکرو فون اور ریکارڈنگ مشینوں کو توڑا ۔ ایوان کے اسمبلی سٹاف /افسران بھی حزب اختلاف اراکین کی زد میں آئے ۔ ایوان کو باترتیب لانے کے لئے جناب سپیکر کی مسلسل ہدایات کے باوجود ، حزب اختلاف کے اراکین نے کان نہ دھرا اور نہ کوئی توجہ دی ۔ حزب اختلاف کی شرانگیزی اور ہنگامے اورایوان میں موجود اسمبلی اراکین نے مطالبہ کیا کہ ایوان میں وقوع ہونے والے اس خلاف معمول اور تکلیف دہ واقعہ کے خلاف فوری اقدام اٹھایا جائے ۔ جناب سپیکر نے قواعد انضباط کار صوبائی اسمبلی پنجاب 1997 کے قاعدہ 210 کے قاعدہ کے تحت چھ اراکین اسمبلی پر حالیہ اجلاس کے ملتوی ہونے تک اسمبلی کے اجلاسوں میں شرکت پر پابندی عائد کی ۔
1۔ جناب محمد اشرف رسول ، ایم پی اے (پی پی ۔137)
2۔ ملک محمد وحید ، ایم پی اے (پی پی ۔156)
3۔ جناب محمد یاسین عامر ، ایم پی اے (پی پی ۔162)
4۔ جناب محمد مرزا جاوید ، ایم پی اے (پی پی ۔172)
5۔ محترمہ زیب النساء، ایم پی اے (ڈبلیو ۔360)
6۔ جناب طارق مسیح گل ، ایم پی اے (این ایم ۔371)
ایوان شام 5:16 بجے جمعتہ المبارک 19اکتوبر 2018صبح 9 بجے تک ملتوی کردیا گیا ۔سالانہ بجٹ برائے سال 2018-19 پر عام بحث کا آغاز کیا جائےگا ۔