فہرست کاروائی
صوبائی اسمبلی پنجاب
4اکتوبر 2018بروزجمعرات 11:00بجےقبل دوپہر منعقد ہونے والے اسمبلی کے اجلاس کی فہرست کارروائی
تلاوت و نعت
سوالات
محکمہ جات (1)سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن ؛(2)؛پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر ؛(3)صنعت ،تجارت وسرمایہ کاری اور(4)لوکل گورنمنٹ و کمیونٹی ڈویلپمنٹ سے متعلق سوالات دریافت کئے جائیں گے اور ان کے جوابات دیئے جائیں گے۔
توجہ دلاؤ نوٹس
علیٰحدہ فہرست میں مندرج توجہ دلاؤ نوٹسوں سے متعلق سوالات پوچھے جائیں گے ،اوران کےزبانی جوابات دئیے جائیں گے ۔
سرکاری کارروائی
عام بحث
1۔ امن و امان پر بحث
ایک وزیر امن وامان پر بحث کے لئے تحریک پیش کریں گے ۔
2۔ پرائس کنٹرول پر بحث
ایک وزیر پرائس کنٹرول پر بحث کے لئے تحریک پیش کریں گے ۔
3۔ مقامی حکومت پر بحث
ایک وزیر مقامی حکومت پر بحث کے لئے تحریک پیش کریں گے ۔
لاہور: |
محمد خان بھٹی |
یکم اکتوبر 2018 |
سیکرٹری |
کاروائی کا خلاصہ
دوسرا اجلاس
کارروائی کا خلاصہ
جمعرات ،4،اکتوبر 2018
اجلاس کا آغازدوپہر 12:04 بجے
تلاوت قرآن پاک اور اس کے اردو ترجمہ کے بعد نعت رسول مقبول ﷺسے ہوا
زیر صدارت : چودھری پرویز الہٰی ، سپیکر
چیئرمینوں کا پینل
قواعد انضباط کار صوبائی اسمبلی پنجاب 1997 کے قاعدہ13(1)کے تحت جناب محمد خان بھٹی ، سیکرٹری اسمبلی نے درج ذیل ترتیب سے چیئرمینوں کے پینل کا اعلان کیا ۔
1۔ جناب محمد عبد اللہ وڑائچ (پی پی ۔29)
2۔ میاں شفیع محمد (پی پی ۔258)
3۔ محترمہ عائشہ نواز (ڈبلیو ۔322)
4۔ محترمہ ذکیہ خان(ڈبلیو ۔331)
حلف
میاں جلیل احمد (شیخوپورہ ۔5)(پی پی ۔139)سےمنتخب رکن ، سردار محمدا ویس دریشک (پی پی ۔296)،سیدہ عظمیٰ قادری ، (ڈبلیو ۔354)اور محترمہ نفیسہ امین (ڈبلیو ۔359)نے حلف اٹھایا اور حلف رجسٹر پر دستخط کیے ۔ جناب سپیکر نے حلف لیا ۔
فاتحہ خوانی
ایوان نے پاکستان کے سابق وزیر اعظم ،میاں محمد نواز شریف کی اہلیہ بیگم کلثوم نواز شریف ، عبدالحٰی دستی ،(ایم پی اے ) کے والد اور جناب غلام عباس خاکی (پی پی ۔222)ملتان ۔12سے منتخب رکن کی وفات پر فاتحہ خوانی کی ۔
سرکاری کارروائی
عام بحث
امن وامان پر عام بحث
جناب محمد بشارت راجہ ، وزیر قانون و پارلیمانی امور نے امن وامان پر بحث کا آغازکیا ۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ دنوں سیاسی اور مذہبی مظاہروں کے دوران امن وامان کی صورت حال کنٹرول میں رہی ۔ انہوں نے ایوان کو آگاہ کیا کہ پولیس ریفارمز کمیشن نے پنجاب کے لوگوں کو بہتر خدمات مہیا کرنے کےلئے کام کا آغاز کردیا ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ سیف سٹی پراجیکٹ کا دوسرے شہروں میں بھی اسی طرح آغاز کیا جائے گا جو ضلعی ہیڈکوارٹروں سے شروع ہوگا۔
جناب محمد حمزہ شہباز شریف ، قائد حزب اختلاف اور چودھری ظہیر الدین ، وزیر برائے پبلک پراسیکیوشن نے بحث میں حصہ لیا ۔
اجلاس شام 4:20 پر غیر معینہ مدت کے لئے ملتوی کردیا گیا ۔
وقفہ سوالات
محکمہ جات سپیشلائزڈ ہیلتھ کئیر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن ، پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کئیر ، صنعت ، کامرس وسرمایہ کاری اور مقامی حکومت و کمیونٹی ڈویلپمنٹ کے بارے میں سوالات دریافت کیے گئے اور ڈاکٹر یاسمین راشد ، وزیر پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر ،سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن اور میاں محمد اسلم اقبال ، وزیر صنعت ،کامرس وسرمایہ کاری نے سوالات کے جوابات دئیے ۔
جناب محمد بشارت راجہ ، وزیر قانون وپارلیمانی امور نے محکمہ مقامی حکومت و کمیونٹی ڈویلپمنٹ سے متعلقہ سوال کا جواب دیا جسے زیر التوا رکھا گیا ۔
توجہ دلاؤ نوٹسز
دو توجہ دلاؤنوٹسز لئے گئے۔جناب محمد وارث راجہ کی جانب سے دیاگیاضلع سرگودھا میں عبدالغفار خان ولد ذوالفقارحسین خان کے گھرسے 850000 روپے کی مالیت کے مویشیوں ودیگر قیمتی اشیاء کی ڈکیتی بارے نوٹس اور بہاولپور سول لائن پولیس اسٹیشن کی حدود میں ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر ماجد ولد رفیق کے قتل بارے جناب ظہیر اقبال کی جانب سے دئیے گئے نوٹس نمٹادئیے گئے ۔نوٹسوں کے جواب جناب محمد بشارت راجہ ،وزیر قانون وپارلیمانی امور نےدئیے ۔
تحاریک التوائے کار
دو تحاریک التواءکار کو لیا گیا ۔ تحریک نصیراحمد کی جانب سے پیش کی گئی جو سموگ کنٹرول کے لئے مورخہ 20 اکتوبرسے 31 دسمبر 2018 تک بھٹوں کی بندش کی بجائے جدید ٹیکنالوجی کے استعمال اور اس سلسلے میں محکمہ انوائرنمنٹ پروٹیکشن پنجاب کی جانب سے بھٹہ مالکان کو جاری کئے گئے مراسلہ کے نتیجے میں مزدوروں اور مالکان میں پائی جانے والی بے چینی کے بارے میں تھی اور دوسری تحریک چودھری اشرف علی کی جانب سے پیش کی گئی جو پرائیویٹ ہیلتھ اینڈ کلینیکل لیبارٹریز نفع کمانے کا مرکز ہیں اور ان لیبارٹریوں کی مجرمانہ غفلت کو عملی طور پر کنٹرول کرنے کی ذمہ داری کو پورا کرنے میں ہیلتھ کیئر کمیشن کی ناکامی اور غلط بیماریوں کی تشخیص کے نتیجے میں مریضوں کے غیر مؤثر علاج سے متعلق تھی ، کو متعلقہ وزیر کی عدم موجودگی کی بناء پر زیر التواء رکھا گیا ۔