نشست:04 نومبر 2022ء

پرنٹ کریں

فہرست کاروائی

فی الحال دستیاب نہیں

کاروائی کا خلاصہ

فی الحال دستیاب نہیں

منظور شدہ قراردادیں

قرارداد نمبر:139

 

 

 

محرک کا نام: جناب محمد بشارت راجہ وزیر پارلیمانی امور(پی پی۔14)

 

 

صوبائی اسمبلی پنجاب  کا یہ ایوان 3   نومبر 2022 کو  وزیر آباد میں پاکستان تحریک انصاف کے حقیقی آزادی مارچ کے دوران   پارٹی چیئرمین  اور سابق وزیر اعظم پاکستان  جناب عمران خان صاحب اور دیگر رہنماؤں پر قاتلانہ اور بزدلانہ حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتا ہے۔ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین جناب عمران خان پر اس طرح کھلے عام  قاتلانہ حملہ ریاست پاکستان کے سکیورٹی اداروں پر سوالیہ نشان ہے۔ اس قاتلانہ حملے  میں چیئرمین پاکستان تحریک انصاف جناب عمران خان  اور دیگر پارٹی رہنما شدید زخمی ہوئے  اور ایک کارکن شہید ہوا ۔ یہ ایوان اس قاتلانہ حملے میں شہید ہونے والے کارکن کی شہادت پر انتہائی افسوس اور دکھ کا اظہار کرتا ہے اور لواحقین کے غم میں برابر کا شریک ہے۔یہ ایوان  پر زور مطالبہ کرتا ہے  کہ  سابق وزیر اعظم جناب عمران خان صاحب ، چیئرمین پاکستان تحریک انصاف نے اپنے بیان میں جن لوگوں کے نام لیئے ہیں ان کے خلاف قاعدہ اور قانون کے تحت سخت کارروائی کی جائے۔  اور اس قاتلانہ حملے  میں ملوث باقی تمام ملزمان کے خلاف بھی  فوری  کارروائی کرنے کے لئے   جوڈیشل کمیشن قائم کیا جائے تاکہ اس واقعہ میں تمام ملوث عناصر کے خلاف کارروائی کی جا سکے اور جو لوگ اس واقعہ کو مذہبی رنگ دے رہے ہیں یہ ایوان اس کی شدید الفاظ میں مذمت کرتا ہے۔یہ ایوان پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین جناب عمران خان ،  دوسرے پارٹی رہنماؤں   اور پارٹی ورکر جو اس قاتلانہ حملے میں زخمی ہوئے ان کی جلد صحت یابی کے لیئے دعا گو ہے۔یہ ایوان  پاکستان تحریک انصاف کا پارٹی ورکر جو اس قاتلانہ حملے میں شہید ہوا  اس کی فیملی کے ساتھ  اظہار افسوس کرتا ہے اور مغفرت کی دعا کرتا ہے ۔ اللہ پاک  مرحوم کو  جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور اس کے  لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے

ایوان

سیکریٹیریٹ

اراکین

کمیٹیاں

ایوان کی کارروائی

مرکز اطلاعات

رپورٹیں اورمطبوعات

CPA Regional Conference 2025