نشست:10 نومبر 2020ء

پرنٹ کریں

فہرست کاروائی

 

نظرثانی شدہ

 

 

صوبائی اسمبلی پنجاب

 

 

منگل 10۔نومبر2020 کو 2:00بجے دن منعقد ہونے والے اسمبلی کے اجلاس کی فہرست کارروائی

 

 

تلاوت  اور نعت

 

......

 

 سوالات

 

محکمہ ہائر ایجوکیشن سے متعلق سوالات

 

دریافت کئے جائیں گے اور ان کے جوابات دیئے جائیں گے۔

 

 

غیرسرکاری ارکان کی کارروائی

 

                                                                                                                                                                                                                                                

 

حصہ اول

 

 

 

(مسودہ     قانون)

 

                   THE PUNJAB EMERGENCY SERVICE  (AMENDMENT) BILL 2020.

 

 

 

 

 

MS KHADIJA UMER :

 

 

MS KHADIJA UMER :

to move that leave be granted to introduce the Punjab Emergency Service (Amendment) Bill 2020.

 

to introduce the Punjab Emergency Service (Amendment) Bill 2020.

 

.........

 

 

                                                                                                                                                                                                                                               

 

حصہ دوم

 

 

 

 

(مفاد عامہ سے متعلق قراردادیں)

 

 

.1

محترمہ خدیجہ عمر :

یہ ایوان ان خبروں پر تشویش کا اظہار کرتا ہے کہ نجی میڈیکل کالج نئے داخلوں کے لئے سالانہ فیسوں میں بےپناہ اضافہ کر رہے ہیں، جس سے میڈیکل کی تعلیم کو نہ صرف مزید ناجائز منافع کا ذریعہ بنایا جا رہا ہے بلکہ دوسری طرف ایسے طلباء جو کم مارجن سے پبلک سیکٹر کے میڈیکل کالجوں میں سیٹوں کی محدود تعداد ہونے کی وجہ سے داخلہ حاصل نہیں کر سکتے ان پر فیسوں کے مبینہ اضافہ سے نجی میڈیکل کالجوں کے دروازے بند کئے جا رہے ہیں۔ نجی میڈیکل کالجوں کی فیسوں کو کنٹرول کرنے کے لئے حکومت کو بروقت کارروائی کرنی چاہئے۔
لہذا یہ ایوان حکومت سے پرزور مطالبہ کرتا ہے کہ نجی میڈیکل کالجوں کو فیسوں میں اضافے سے  روکا جائے اور فیسوں کے حوالے سے ضروری قانون سازی کی جائے۔

 

.........

 

 

.2

میاں مناظر حسین رانجھا:

حلقہ PP-74 کوٹ مومن ضلع سرگودھا میں واں میانہ ڈرین، اس کی سب برانچیں اور بڈھی سیم نالہ کے علاوہ اور بھی سیم نالے موجود ہیں جن کی صفائی نہ ہونے کی وجہ سے اس سال بارشوں کے سیزن میں پانی اتنا overflow ہوا کہ حلقہ بھر کے غریب کسانوں کی زمینوں میں چاول، مکئی اور گنے کی کھڑی فصلات کے ساتھ ساتھ باغات بھی تباہ ہو گئے ہیں، جس سے کسانوں کا کروڑوں روپے کا نقصان ہوا ہے۔ ان ڈرینز اور نالوں سے نکلا ہوا پانی ابھی تک فصلات اور زمینوں میں کھڑا ہے، جس سے خدشہ ہے کہ آئندہ گندم کی فصل بروقت کاشت نہیں ہو سکے گی۔ لہذا پنجاب کا یہ منتخب ایوان حکومت سے اس امر کا مطالبہ کرتا ہے کہ حلقہ PP-74 میں موجود تمام ڈرینز، سب ڈرینز اور نالوں کی فوری طور پر مشینوں کے ذریعے صفائی کرائی جائے تاکہ زمینوں اور فصلات میں موجود پانی drain  ہو سکے اور آئندہ اس حلقے کے غریب کسانوں کی فصلات، باغات اور زمینیں محفوظ رہ سکیں۔

 

........

 

.3

محترمہ عظمیٰ کاردار :

اس ایوان کی رائے ہے کہ حکومت پنجاب کے زیر انتظام تمام جامعات، سکولوں، ٹیکنیکل کالجوں، سپیشل ایجوکیشن کے اداروں و دیگر تمام غیرسرکاری تعلیمی اداروں میں قرآن پاک ترجمہ کے ساتھ پڑھانے کا فی الفور اہتمام کیا جائے۔

 

.........

 

.4

شیخ علاؤالدین :

اس ایوان کی رائے ہے کہ Rattigan Road لاہور پر واقع Bradlaugh Hall
کا جنگ آزادی میں بہت بڑا مقام ہے۔ لہذا یہ ایوان وفاقی اور صوبائی حکومتوں سے سفارش کرتا ہے کہ اس کی تاریخی اہمیت کے پیش نظر اس کو فوری طور پر اصل شکل میں بحال کیا جائے اور عوام کو اس کی اہمیت سے روشناس کرایا جائے۔

 

.........

 

 

لاہور

محمد خان بھٹی

مورخہ: 10۔نومبر 2020

سیکرٹری

 

کاروائی کا خلاصہ

 

Summary of the Proceedings
Tuesday, Novem
ber 10, 2020
Started at 04:31 p.m.

 

with a recitation from the Holy Qur’an and its Urdu translation followed by Naat-e-Rasool-e-Maqbool .

 

In Chair     Mr. Parvez Elahi, Speaker

 

Suspension of Rules

 

On separate motions moved by Mr. Muhammad Basharat Raja, Minister for Law & Parliamentary Affairs and Mian Shafi Muhammad in terms of Rule 234 of the Rules of Procedure of the Provincial Assembly of the Punjab 1997, the House granted leave to suspend Rule 115 and other relevant rules of the Rules ibid, for taking up the following Resolutions respectively, which were unanimously passed by the House:

 

Resolution

 

Mr. Muhammad Basharat Raja, Minister for Law & Parliamentary Affairs moved a Resolution condemning publication of profane sketches in France and controversial statement given by French President in this regard. The resolution further added that such incidents not only hurt the feelings of one and a half billion of Muslims rather severely affected inter-faith harmony and international peace and brotherhood because freedom of speech was wrongly interpreted and hurting the feelings of Muslims was named after it. It had also been accepted by the Canadian Prime Minister that freedom of speech should have limits and hurting feelings of different communities unaccountably should be stopped. American astronomer and writer Dr. Michael H Hart in his book published in 1978 entitled “Classification of Hundred, the Most Affected Personalities in the History” enlisted Khatam-un-Nabiyeen Hazrat Muhammad at number one. The resolution added that the whole community could not be held responsible for the act of an individual. Due to act of a person who martyred 51 Muslims in a mosque of Newzealand, the Christian Community and the Jewish community as a whole could not be held responsible. Similarly, an act of an individual could not be attached with the whole Islam. The resolution urged the Federal Government to take up the matter at United Nations and other international forums. The resolution further demanded to ban publication of blasphemous sketches of Khatam-un-Nabiyeen Hazrat Muhammad on the pattern of banning publication of Holocaust; to control Islamophobia and to prevent international peace from any danger. The resolution commended the Federal Government and Government of the Punjab for celebrating a week as Rehmat-ul-Lil-Alameen , which represented the feelings of Muslims and a step forward to world peace.

 

Resolution

 

Mian Shafi Muhammad moved a Resolution that farmers were worried that due to surplus rice crop low price was being paid to them, whereas, the previous rate was fixed @ Rs. 2300/- per maund. Hence, the resolution urged the Federal Government to direct Trading Corporation of Pakistan to purchase rice crops from farmers at the previous rate i.e. Rs.2300/- per maund.

 

Fateha

 

The House offered Fateha on the sad demise of farmers who died during a protest, by police torture.

 

The House was then adjourned at 05:20 p.m. to meet on Wednesday, November 11, 2020 at 02:00 p.m.

 

منظور شدہ قراردادیں

 

قرارداد نمبر: 76

 

محرک کا نام:  جناب محمد بشارت راجہ وزیر قانون

 

"صوبائی اسمبلی پنجاب کا یہ ایوان فرانس میں توہین آمیز خاکوں کی تشہیر اور فرانسیسی صدر کی جانب سے اس حوالے سے متنازعہ بیان کی پُرزور الفاظ میں مذمت کرتا ہے۔ اس طرح کے واقعات سے نہ صرف دُنیا بھر کے ڈیڑھ ارب سے زائد مسلمانوں کے جذبات مجروح ہوتے ہیں بلکہ عالمی امن، بھائی چارہ اور بین المذاہب ہم آہنگی بھی شدید خطرے سے دوچار ہو جاتے ہیں۔ اس ایوان کی رائے ہے کہ اظہار رائے کی آزادی کی غلط تشریح کی جاتی ہے۔ ڈیڑھ ارب مسلمانوں کی دل آزاری کو اظہار رائے کی آزادی کا نام نہیں دیا جا سکتا۔ کینیڈا کے وزیراعظم نے بھی تسلیم کیا ہے کہ اظہار رائے کی آزادی، بغیر حدود و قیود کے نہیں ہو سکتی اور اس سے مختلف کمیونٹیز (برادریوں) کی بلاوجہ دل آزاری نہیں کی جانی چاہئے۔ امریکی ماہر فلکیات اور مورخ ڈاکٹر مائیکل ایچ ہارٹ نے 1978 میں شائع ہونے والی اپنی کتاب "تاریخ کی سو متاثر کن شخصیات کی درجہ بندی" میں خاتم النبیین حضرت محمدﷺ کو نہ صرف پہلا درجہ دیا بلکہ اس کا دفاع بھی کیا ہے۔ اس ایوان کی یہ رائے بھی ہے کہ فرد واحد کے کسی فعل کا ذمہ دار پوری کمیونٹی کو نہیں ٹھہرایا جا سکتا۔ جس طرح نیوزی لینڈ کی مسجد میں 51 مسلمانوں کو شہید کرنے والے شخص کے فعل کو عیسائیت یا یہودی مذہب سے نہیں جوڑا جا سکتا، اسی طرح کسی فرد کے انفرادی فعل سے مذہب اسلام کو منسلک کرنے کی اجازت بھی نہیں ہونی چاہئے۔ یہ ایوان وفاقی حکومت سے مطالبہ کرتا ہے کہ اس معاملے کو اقوام متحدہ سمیت ہر عالمی فورم پر اٹھایا جائے اور یہ مطالبہ کیا جائے کہ جس طرح ہولو کاسٹ کی تشہیر پر پابندیاں عائد ہیں، اسی طرح توہین رسالت کی تشہیر پر بھی پابندیاں عائد کی جائیں تاکہ اسلامو فوبیا پر قابو پایا جا سکے اور عالمی امن کو درپیش خطرے کے تدارک کا مستقل بندوبست کیا جائے۔

یہ ایوان وفاقی حکومت اور حکومت پنجاب کی جانب سے ہفتہ رحمت اللعالمینﷺ منانے کا خیر مقدم کرتا ہے اور اسے عالم اسلام کے مسلمانوں کے جذبات کی ترجمانی اور عالمی امن کی جانب ایک اہم قدم قرار دیتا ہے۔"

----------------

 

قرارداد نمبر: 77

 

محرک کا نام:  میاں شفیع محمد (پی پی۔258)

"اس ایوان کی رائے ہے کہ اس سال مونجی کی فصل زیادہ ہونے کی وجہ سے کسانوں کو اس کا ریٹ بہت کم مل رہا ہے جس سے پنجاب کا کسان بہت پریشان ہے۔ گزشتہ سال اس کا ریٹ 2300 روپے من تھا۔ لہذا یہ ایوان وفاقی حکومت سے مطالبہ کرتا ہے کہ Trading Corporation of Pakistan  کو کسانوں سے یہ فصل گزشتہ سال کے ریٹ یعنی 2300 روپے من کے حساب سے خریدنے کا انتظام کرے۔"

ایوان

سیکریٹیریٹ

اراکین

کمیٹیاں

ایوان کی کارروائی

مرکز اطلاعات

رپورٹیں اورمطبوعات