فہرست کاروائی
PROVINCIAL ASSEMBLY OF THE PUNJAB
LIST OF BUSINESS
FOR
THE SITTING OF THE ASSEMBLY TO BE HELD ON THURSDAY
23 JANUARY 2020 AT 3:00 P.M.
Tilawat and Naat
QUESTIONS
relating to
YOUTH AFFAIRS, SPORTS, ARCHEOLOGY AND TOURISM DEPARTMENT
to be asked and answers given
CALL ATTENTION NOTICES
Call Attention Notices, entered in the separate list,
to be asked and oral answers given
GOVERNMENT BUSINESS
GENERAL DISCUSSION
1. KASHMIR ISSUE
A MINISTER to move for General Discussion on Kashmir Issue.
2. PRICE CONTROL
A MINISTER to move for General Discussion on Price Control.
3. LAW AND ORDER
A MINISTER to move for General Discussion on Law and Order.
________
Lahore: Muhammad Khan Bhatti
21 January 2020 Secretary
کاروائی کا خلاصہ
فی الحال دستیاب نہیںمنظور شدہ قراردادیں
قرارداد نمبر: 45
محرک کا نام: جناب محمد بشارت راجہ ، وزیر قانون
"صوبائی اسمبلی پنجاب کا یہ ایوان 27 ستمبر 2019 کو بزرگ پارلیمنٹرین، چودھری محمد انور بھنڈر کے انتقال پر اپنے رنج و غم کا اظہار کرتا ہے۔ مرحوم ایک نہایت تجربہ کار اور منجھے ہوئے پارلیمنٹرین تھے۔ وہ 1963 سے 1965 اور 1965 سے 1969 تک دو مرتبہ صوبائی اسمبلی مغربی پاکستان کے سپیکر رہے۔ 1977 میں وہ صوبائی اسمبلی پنجاب کے بھی سپیکر رہے۔ انہوں نے نہایت احسن طریقے سے پاکستان کے سب سے بڑے ایوان کو چلایا۔ مرحوم 12 سال سینیٹ کے رکن بھی رہے۔
مرحوم ایک محب وطن سیاستدان تھے جو اصولوں کی سیاست اور جمہوری اقدار پر یقین رکھتے تھے۔ یہ ایوان مرحوم کی وفات کو ایک ناقابل تلافی نقصان قرار دیتا ہے۔ پاکستان کی پارلیمانی تاریخ میں انہیں ہمیشہ اچھے الفاظ سے یاد کیا جائے گا اور ان کی کمی کو ہمیشہ محسوس کیا جائے گا۔ یہ ایوان دُعاگو ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو اپنے جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے اور ان کے لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔ آمین"