فہرست کاروائی
صوبائی اسمبلی پنجاب
منگل 31 دسمبر 2019 کو 3:00بجے سہ پہر منعقد ہونے والے اسمبلی کے اجلاس کی فہرست کارروائی
تلاوت اور نعت
......
سوالات
محکمہ سپیشل ایجوکیشن سے متعلق سوالات
دریافت کئے جائیں گے اور ان کے جوابات دیئے جائیں گے۔
غیرسرکاری ارکان کی کارروائی
(مفاد عامہ سے متعلق قراردادیں)
(مورخہ 24دسمبر 2019 کے ایجنڈے سے زیر التواء قراردادیں)
.1 |
جناب محمد منیب سلطان چیمہ: |
اس ایوان کی رائے ہے کہ صوبہ کے اکثر تعلیمی اداروں نے عوام کو لُوٹنے کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے۔ ہر سکول یونیفارم، کاپیوں اور کتابوں کو از خود مہنگے داموں فروخت کرتا ہے اور تمام نجی تعلیمی ادارے ایسا یونیفارم، کاپیاں اور کتابیں تیار کرواتے ہیں جو مارکیٹ میں دستیاب نہ ہو اور مجبوراً طلباء کو سکول سے یہ اشیاء مہنگے داموں خریدنی پڑتی ہیں۔ لہذا یہ ایوان حکومت سے مطالبہ کرتا ہے کہ صوبہ کے تمام نجی تعلیمی اداروں کو پابند کیا جائے کہ وہ ایسے یونیفارم، کاپیوں اور کتابوں کا انتخاب کریں جو تمام تعلیمی اداروں میں یکساں ہوں اور باآسانی مارکیٹ میں دستیاب ہوں تاکہ بچوں کے والدین پر فیسوں کے بھاری بوجھ کے علاوہ مہنگا یونیفارم، کاپیوں اور کتابوں کو خریدنے کا بوجھ کم ہو سکے۔ |
.........
.2 |
محترمہ مسرت جمشید:
|
صوبائی اسمبلی پنجاب کا ایوان وفاقی حکومت سے مطالبہ کرتا ہے کہ نوزائیدہ بچوں میں پائی جانے والی مہلک اور جان لیوا بیماری Methylmalonic Academia (MMA) کا واحد علاج اور لائیو سیونگ میڈیکیٹڈ دودھ یا خوراک (XMTVI Maxamaid) بغیر کسی ٹیکس و ڈیوٹی اور پیکنگ پر بغیر اردو تحریر درآمد کرنے کی اجازت دی جائے۔ |
.........
[.3 |
محترمہ سبین گل خان : |
اس ایوان کی رائے ہے کہ پانی انسانی زندگی کے لئے بنیادی ضرورت ہے لیکن عوام کی بڑی تعداد اس بنیادی ضرورت سے محروم ہیں۔ لہذا صوبائی اسمبلی پنجاب کا یہ ایوان حکومت پاکستان سے مطالبہ کرتا ہے کہ آئین کے آرٹیکل 19۔الف میں دیئے گئے حق معلومات اور آرٹیکل 25۔الف میں دی گئی مفت اور لازمی تعلیم کی فراہمی کی طرح پاکستان کے ہر شہری کو پینے کے صاف پانی کی فراہمی کو بھی بطور بنیادی حق آئین میں شامل کیا جائے۔ |
.........
.4 |
جناب محمد ایوب خان : |
اس ایوان کی رائے ہے کہ دیگر صوبوں کی طرز پر صوبہ پنجاب کے تمام سرکاری ملازمین کو اپنی مدت ملازمت مکمل ہونے کے بعد گروپ انشورنس کی رقم مع منافع ادا کرنے کے لئے |
.........
.5 |
چودھری افتخار حسین چھچھر : |
اس ایوان کی رائے ہے کہ امراض قلب کی بڑھتی ہوئی شرح کے پیش نظر صوبہ بھر کے تمام اضلاع میں کارڈیالوجی سنٹرز کا قیام عمل میں لایا جائے۔ |
.........
(موجودہ قراردادیں)
.1 |
سید حسن مرتضیٰ : محترمہ شازیہ عابد : |
اس ایوان کی رائے ہے کہ الیکٹرانک میڈیا کا مقصد معلومات کی فراہمی، شعور کو اجاگر کرنا اور اس حوالے سے پوری دُنیا کے لوگوں کو ایک دوسرے سے منسلک رکھنا ہے جس کا ایک اہم ذریعہ ٹیلی ویژن ہے۔ وقت کے ساتھ ساتھ تفریح کو بھی اس کا ایک حصہ بنا دیا گیا جس میں نشر ہونے والے ڈراموں کا ایک اہم کردار رہا ہے جو وقت گزرنے کے ساتھ جدیدیت کی دوڑ کے نتیجے میں نہ صرف مختلف معاشرتی برائیوں کا باعث بن رہے ہیں بلکہ ہمارے سماجی اور اخلاقی رشتے کھوکھلے ہوتے جا رہے ہیں۔ لہذا صوبائی اسمبلی پنجاب کا یہ ایوان وفاقی حکومت سے مطالبہ کرتا ہے کہ PEMRA ریگولیشن کو مزید فعال بنا کر عوام کو نازیبا پروگراموں سے بچایا جائے۔ |
.........
.2 |
محترمہ مسرت جمشید: |
ہر سال 9 دسمبر کو بین الاقوامی طور پر کرپشن کے خاتمے کے حوالے سے منایا جاتا ہے۔ اس دن کو منانے کا مقصد کرپشن کا خاتمہ ہے۔ عوام میں بڑھتی ہوئی مایوسی اور ناامیدی کو ختم کرنے اور انصاف کا بول بالا کرنے کے لئے شفاف و کڑا احتساب ضروری ہے۔ اس ایوان کی رائے ہے کہ بلاامتیاز و بلا تفریق احتساب ملکوں کی سالمیت اور روشن مستقبل کے لئے انتہائی اہم ہے۔ یہ ایوان وفاقی حکومت سے مطالبہ کرتا ہے کہ ملک بھر میں کرپشن کے خاتمے کے لئے بدعنوان افراد کے خلاف بلاامتیاز و بلا تفریق شفاف احتسابی عمل کو تیز کیا جائے نیز کرپشن کے خلاف احتساب اور اداروں اور افراد کی خود احتسابی کے حوالے سے عوامی آگاہی کے لئے سیمینارز اور کانفرنسز منعقد کرائی جائیں۔ |
.........
[.3 |
چودھری افتخار حسین چھچھر : |
یہ ایوان وفاقی حکومت سے سفارش کرتا ہے کہ لاہور تا سمہ سٹہ براستہ قصور، پاکپتن شریف مزید ٹرینیں چلانے کیلئے فی الفور اقدامات کئے جائیں تاکہ عوام کی سفری مشکلات میں کمی ہوسکے اور محکمہ ریلوے کی املاک کو مزید نقصان سے بچایا جا سکے۔ |
.........
.4 |
محترمہ خدیجہ عمر : |
یہ ایوان بھارتی حکومت کی جانب سے حالیہ متنازعہ شہریت کے قانون کی پُرزور مذمت کرتا ہے۔ یہ قانون سازی نہ صرف بھارت اور پاکستانی اقلیتوں سے متعلق معاہدے بلکہ انسانی حقوق کے عالمی منشور اور ہر قسم کے امتیازات اور تعصبات کے خاتمے پر معاہدات کی بھی کھلم کھلا خلاف ورزی ہے۔ یہ ایوان حکومت پاکستان سے مطالبہ کرتا ہے کہ وہ اس معاملے کو UNO اور دوسرے بین الاقوامی Forums پر اٹھائے کہ وہ بھارت کو مجبور کریں کہ وہ |
.........
.5 |
محترمہ مومنہ وحید : |
پنجاب اسمبلی کا یہ ایوان لاہور میں بسوں کو ہائبرڈیا الیکٹرک پر منتقل کرنے کے حکومتی فیصلے کو سراہتا ہے۔ حکومت کے اس اقدام سے ماحولیاتی آلودگی کے خاتمہ میں مدد ملے گی۔ یہ ایوان ماحولیاتی آلودگی کے خاتمہ کے لئے لاہور میں 60 ہزار کینال اراضی پر جنگل لگانے کے حکومتی فیصلے کو بھی قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔ یہ ایوان قرار دیتا ہے کہ پنجاب میں بالعموم اور لاہور میں بالخصوص ماحولیاتی آلودگی کے خاتمہ کے لئے حکومتی اقدامات قابل ستائش ہیں اور ان تاریخی اقدامات سے جہاں ماحولیاتی آلودگی کے خاتمہ میں مدد ملے گی وہاں عوام کو بھی مختلف بیماریوں سے نجات حاصل ہوگی۔ |
.........
لاہور |
محمد خان بھٹی |
مورخہ: 30 دسمبر 2019 |
سیکرٹری |