فہرست کاروائی
16 واں اجلاس
صوبائی اسمبلی پنجاب
منگل 26 نومبر 2019 کو 11:00بجے صبح منعقد ہونے والے اسمبلی کے اجلاس کی فہرست کارروائی
تلاوت اور نعت
......
سوالات
محکمہ لوکل گورنمنٹ و کمیونٹی ڈویلپمنٹ سے متعلق سوالات
دریافت کئے جائیں گے اور ان کے جوابات دیئے جائیں گے۔
غیرسرکاری ارکان کی کارروائی
(مسودہ قانون)
THE PUNJAB PROVINCIAL MOTOR VEHICLES (AMENDMENT) BILL 2019
Resumption of Motion for Leave:
MS SADIA SOHAIL RANA: |
Concerned Minister to respond on the motion that leave be granted to introduce the Punjab Provincial Motor Vehicles (Amendment) Bill 2019.
to introduce the Punjab Provincial Motor Vehicles (Amendment) Bill 2019. |
.........
(مفاد عامہ سے متعلق قراردادیں)
(مورخہ 19نومبر 2019 کے ایجنڈے سے زیر التواء قراردادیں)
.1 |
محترمہ شاہدہ احمد : |
اس ایوان کی رائے ہے کہ 65 سال اور زائد عمر کے بزرگ شہریوں(Senior Citizens)کو تمام سرکاری ٹرانسپورٹ (ٹرین، بسیں، میٹرو بس، سپیڈو بس) میں کرایہ سے مستثنیٰ قرار دیا جائے۔ |
.........
.2 |
جناب منیب الحق : |
یہ ایوان وفاقی حکومت سے سفارش کرتا ہے کہ کھادوں کی قیمت میں حالیہ اضافہ فی الفور واپس |
.........
.3 |
جناب محمد منیب سلطان چیمہ: |
اس ایوان کی رائے ہے کہ صوبہ کے اکثر تعلیمی اداروں نے عوام کو لُوٹنے کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے۔ ہر سکول یونیفارم، کاپیوں اور کتابوں کو از خود مہنگے داموں فروخت کرتا ہے اور تمام نجی تعلیمی ادارے ایسا یونیفارم، کاپیاں اور کتابیں تیار کرواتے ہیں جو مارکیٹ میں دستیاب نہ ہو اور مجبوراً طلباء کو سکول سے یہ اشیاء مہنگے داموں خریدنی پڑتی ہیں۔ لہذا یہ ایوان حکومت سے مطالبہ کرتا ہے کہ صوبہ کے تمام نجی تعلیمی اداروں کو پابند کیا جائے کہ وہ ایسے یونیفارم، کاپیوں اور کتابوں کا انتخاب کریں جو تمام تعلیمی اداروں میں یکساں ہوں اور باآسانی مارکیٹ میں دستیاب ہوں تاکہ بچوں کے والدین پر فیسوں کے بھاری بوجھ کے علاوہ مہنگا یونیفارم، کاپیوں اور کتابوں کو خریدنے کا بوجھ کم ہو سکے۔ |
.........
.4 |
محترمہ مسرت جمشید:
|
صوبائی اسمبلی پنجاب کا ایوان وفاقی حکومت سے مطالبہ کرتا ہے کہ نوزائیدہ بچوں میں پائی جانے والی مہلک اور جان لیوا بیماری Methylmalonic Academia (MMA) کا واحد علاج اور لائیو سیونگ میڈیکیٹڈ دودھ یا خوراک (XMTVI Maxamaid) بغیر کسی ٹیکس و ڈیوٹی اور پیکنگ پر بغیر اردو تحریر درآمد کرنے کی اجازت دی جائے۔ |
.........
.5 |
محترمہ حناء پرویز بٹ: |
یہ ایوان حکومت سے مطالبہ کرتا ہے کہ حکومت اس حوالے سے قانون سازی کرے کہ تمام سرکاری و نجی ہسپتالوں میں وفات پائے جانے والے مریض کے لواحقین سے بقایاجات کی رقم وصول نہ کی جائے اور ان کو فی الفور میت لے جانے کی اجازت دی جائے بلکہ ہسپتال انتظامیہ فری ایمبولینس کا انتظام کرے تاکہ میت کو گھر بروقت پہنچایا جا سکے۔ |
.........
(موجودہ قراردادیں)
.1 |
محترمہ حناء پرویز بٹ : |
اس ایوان کی رائے ہے کہ صوبہ بھر میں مردہ، لاغر اور بیمار جانوروں کے گوشت کے ساتھ حرام گوشت بھی فروخت ہو رہا ہے۔ جس کی ایک وجہ مناسب تعداد میں سلاٹر ہاؤس نہ ہونا ہے۔ لہذا یہ ایوان حکومت سے مطالبہ کرتا ہے کہ سلاٹر ہاؤسز کی تعداد میں اضافہ کیا جائے نیز مضر صحت گوشت فروخت کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔ |
.2 |
جناب محمد لطاسب ستی : |
اس ایوان کی رائے ہے کہ ہائی کورٹ کی جانب سے تحصیل مری میں تعمیرات پر عائد پابندی ختم کئے جانے کے فیصلے پر عملدرآمد نہ ہونے سے مری میونسپل کارپوریشن کو ریونیو کی مد میں کروڑوں روپے کے نقصان کا سامنا ہے اور لوگوں کے بنیادی حقوق بھی سلب ہو رہے ہیں۔ لہذا یہ ایوان مطالبہ کرتا ہے کہ عدالت عالیہ کے فیصلے پر عملدرآمد کیا جائے تاکہ حلقے کے عوام کو درپیش مسائل حل ہو سکیں۔ |
.........
[.3 |
محترمہ سبین گل خان : |
اس ایوان کی رائے ہے کہ پانی انسانی زندگی کے لئے بنیادی ضرورت ہے لیکن عوام کی بڑی تعداد اس بنیادی ضرورت سے محروم ہیں۔ لہذا صوبائی اسمبلی پنجاب کا یہ ایوان حکومت پاکستان سے مطالبہ کرتا ہے کہ آئین کے آرٹیکل 19۔الف میں دیئے گئے حق معلومات اور آرٹیکل 25۔الف میں دی گئی مفت اور لازمی تعلیم کی فراہمی کی طرح پاکستان کے ہر شہری کو پینے کے صاف پانی کی فراہمی کو بھی بطور بنیادی حق آئین میں شامل کیا جائے۔ |
.........
.4 |
سردار فاروق امان اللہ دریشک: |
اس ایوان کی رائے ہے کہ انسانی زندگی میں صفائی کو بہت اہمیت حاصل ہے۔ صوبائی اسمبلی پنجاب کا یہ ایوان حکومت پاکستان سے مطالبہ کرتا ہے کہ سینی ٹیشن کو بطور بنیادی حق، آئین میں شامل کیا جائے۔ |
.........
.5 |
جناب محمد صفدر شاکر : |
اس ایوان کی رائے ہے کہ جن شوگر ملوں نے زمینداروں کو گنے کی سپلائی کی ادائیگی نہیں کی، حکومت انہیں فوری ادائیگی کا حکم جاری کرے۔ |
.........
لاہور |
عنایت اللہ لک |
مورخہ: 21 نومبر 2019 |
قائم مقام سیکرٹری |
کاروائی کا خلاصہ
فی الحال دستیاب نہیںمنظور شدہ قراردادیں
قرارداد نمبر: 39
محرک کا نام: جناب محمد صفدر شاکر (PP-104)
"اس ایوان کی رائے ہے کہ جن شوگر ملوں نے زمینداروں کو گنے کی سپلائی کی ادائیگی نہیں کی، حکومت انہیں فوری ادائیگی کا حکم جاری کرے۔"